چکنی جلد کی حفاظت کیسے کریں؟

3,297

جلد پر چکنائی جلد کی حفاظت کرتی ہے ا ور بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتی ہے لیکن بعض لوگوں کی جلد ضرورت سے زیادہ چکنی ہوتی ہے۔ عام طور پر نوجوانوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے لیکن یہ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرسکتی ہے جس سے چہرے پر دھبے ، مہاسے یا اور دوسرے مسائل ہوجاتے ہیں۔ جلد کی زائد چکنائی کو مختلف طریقوں سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

چکنائی دور کرنے کے لیے چہرے پر کیا لگائیں ؟

ہلکا کلینزر استعمال کریں:

جلد کی چکنائی کم کرنے کا بہترین طریقہ صفائی ہے ۔ جلد کی صفائی کے لیے صابن کے بجائے ہلکا کلینزر استعمال کریں کیونکہ بعض صابن بھی بہت تیز ہوتے ہیں جو جلد کا قدرتی ایسڈ بالکل ختم کر کے جلد کو حساس بنادیتے ہیں۔
۔ بہت تھوڑی مقدار میں کلینزر کا استعمال کریں تاکہ جلد کا کوئی ری ایکشن نہ ہو ۔
۔ ہلکے گرم پانی سے چہرہ دھوئیں ۔ زیادہ تیز گرم پانی سے جلد میں سوزش ہوسکتی ہے۔

الکوحل فری ٹونر استعمال کریں:

چند قطرے صاف روئی پر ڈالکر متاثرہ حصے نرمی کے ساتھ صاف کریں۔ ٹونر جلد کے لیے تیز ثابت ہوسکتے ہیں اس لیے چہرے کے صرف چکنے حصے صاف کریں۔

جلد کو نمی فراہم کریں:

جلد کی نمی اور چکنائی دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ چکنی جلد کو بھی نمی کی ضرورت ہوتی ہے چکنی جلد کے لیے ہلکا آئل فری موائسچرائزر استعمال کریں۔

کلے ماسک کا استعمال کریں:

ماسک جلد کی گرد اور چکنائی دور کر کے مساموں کو صاف کرتا ہے۔ یہ بھی جلد کوخشک کردیتے ہیں اس لیے ماسک کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں اور ہفتے میں صرف ایک مرتبہ لگائیں۔

سخت صابن اور کریم استعمال نہ کریں:

کوئی بھی پروڈکٹ جس میں الکوحل یا کوئی اور سخت کیمیکل شامل ہو جلد میں سوزش پیدا کرسکتے ہیں۔ جلد کی یہ سوزش زیادہ چکنائی پیدا کرنے کی وجہ بنتی ہے۔

چہرے کو زیادہ نہ دھوئیں:

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ چہرہ بار بار دھونے سے زائد چکنائی ختم ہوجاتی ہے لیکن بہت زیادہ یا بار بار دھونے سے بھی جلد میں سوزش پیدا ہوجاتی ہے ۔ دن میں صرف دو مرتبہ چہرہ دھوئیں۔

زیادہ میک اپ کا استعما ل نہ کریں:

زیادہ میک اپ کی تہیں مساموں کو بند کردیتی ہیں اور ان میں موجود چکنائی اور گرد ایکنی کا باعث بن سکتی ہے۔
چہرہ صاف کرنے سے رومال یا تولیے پر چہرے کی چکنائی اور گرد لگتی ہے ان کپڑوں پر بیکٹیریا جمع ہوجاتے ہیں جو بار بار چہرہ صاف کرنے سے چہرے پر پھیل جاتے ہیں اس لیے چہرہ صاف کرنے کے لیے صاف رومال استعمال کریں۔

چکنی جلد کا گھریلو علاج:

ایلوویرا لگائیں:

ایلوویرا کا استعمال چکنی جلد اور ایکنی کے لیے مفید ہے۔ ایلوویرا کے پتے کو درمیان سے کاٹ کر اسکا جیل نکال لیں۔
پورے چہرے پر مل لیں۔ خشک ہونے کے لیے کچھ دیر لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ دن میں دو تین مرتبہ لگائیں۔

چہرے پر دہی لگائیں:

دہی مساموں کو کھول کر زائد چکنائی جذب کرتی ہے ۔
۔ ایک کھانے کا چمچ سادہ دہی چہرے پر لگائیں۔
پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
روزانہ دن میں ایک مرتبہ لگائیں۔

چہرے پر کھیرا ملیں:

کھیرے میں وٹامن اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو جلد کی سوجن ، سرخی اور زائد چکنائی ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔
۔ تازہ کھیرے کے سلائس کاٹ کر چہرے پر ملیں ۔
۔ رات بھر کے لیے لگا رہنے دیں ۔ صبح نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔
۔ روزانہ استعمال کریں۔

مزید جانئے :بے بی آئل سے خوبصورتی میں اضافہ کیجئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...