8ٹوٹکے اپنائیں گرتے بالوں کو بچائیں
گرتے بالوں (hair fall)کا مسئلہ آج کل کسے نہیں ؟ کون ہے ایسا جو کہے کہ اس کے بال بلکل بھی نہیں گرتے؟بالوں کا گرنا یوں تو ایک قدرتی عمل ہے لیکن بالوں کا حد سے زیادہ گرنا یا گنج پن کی شکایت ہونا ایک توجہ طلب مسئلہ ہے ۔
گرتے بالوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے چند آزمودہ اور آسان ٹوٹکے آزما کر دیکھیں ۔ ان سے نہ صرف بالوں کا گرنا کم ہو جائے گا بلکہ بال نرم و ملائم اور گھنے بھی ہو جائیں گے۔
1۔زیتون کا تیل
ہلکا گرم زیتون کے تیل کی روزانہ سر پر ایک سے دو گھنٹے کی مالش ایک ہفتے میں ہی گرتے بالوں کو روک سکتی ہے ۔زیتون کا تیل بالوں میں نمی کو برقرار رکھ کے انہیں غذایت فراہم کرتا ہے۔
2۔ پیاز کا رس
پیاز کے رس میں موجود سلفر گرتے بالوں کو بچانے اور ان کو طاقت ور بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ دو سے چار پیازوں کا رس نکال کر 15منٹ سے ایک گھنٹہ کے لئے اس سے بالوں کی مالش کریں، بعدازاں بالوں کو شیمپو اور پانی سے دھو لیں۔
3۔بادام کا تیل
بادام کا تیل وٹامن ڈی حاصل کرنے اور گرتے بالوں کو بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ رات کو سونے سے قبل سر پر بادام کے تیل کی مالش کریں پوری رات لگا رہنے دیں صبح کی معیاری شیمپو سے سر دھو لیں۔
4۔ آلو کا رس
آلو کا رس نہ صرف بالوں کی نشونما کرتا ہے بلکہ گرتے بالوں کا علاج کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ آلو وٹامن اے، بی اور سی سے مالامال ہونے کی وجہ سے انسانی جسم کی اہم ضرورت سمجھے جاتے ہیں۔ 3 آلوؤں کے رس میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملاکر بالوں پر لگائیں۔
5۔انڈا
گرتے بالوں (hair fall)کو بچانے کے لئے انڈے کو اچھی طرح پھینٹ کے اس میں تھوڑا سے نیم گرم تیل شامل کر کے بالوں کی جڑوں میں دس منٹ تک لگائیں پھر کم سے کم تیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور دھو لیں۔
6۔ایلو ویرا
ایلو ویرا جیل کو ناریل کے ساتھ اچھی طرح مکس کر کے بالوں پر تیس منٹ تک مالش کریں یہ سر میں خون کی روانی کو بہتر بنا کے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔
7۔کیسٹرآئل
کیسٹرآئل کی سر پر مالش خون کی روانی کو برقرار رکھتی ہے جس سے بالوں کی نشونما میں بہتری آتی ہے اور گرتے بالوں کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے ۔ (hair fall)
8۔سبزیوں کا نسخہ
سرسوں کا تیل گرم کریں اس میں ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ملائیں ایک چھوٹی پیاز کاٹ کے اس میں شامل کریں گاجر یہ چقندر کے ٹکڑے کر کے اس میں ملا دیں۔ اسکے بعد ایک لیموں چھلکے سمیت کاٹ کے شامل کریں اتنا پکائیں کے براون ہو جائے پھر ٹھنڈا کر کے اچھی طرح چھان کے بالوں پر استعمال کریں۔گرتے بالوں کے لئے یہ نسخہ بے حد مفید ہے ۔
مزید جانئے :انناس کے رس سے چہرے کو نکھاریں