انگور سے بنائیں الگ الگ فیس پیک

2,051

انگور میں اینٹی اوکسی ڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اس میں وٹامن بی ، سی اور کے بھی پایا جاتا ہے ۔ انگور میں موجود فیٹی ایسڈ کولاجن بناتا ہے اس لیے انگور سے بنائے گئے فیس پیک جلد کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں۔ جو جلد کو جوان اور صحت مند بناتے ہیں۔
یہ فیس پیک بنانے کے لیے ہرے او ر کالے دونوں طرح کے انگور استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

کیل مہاسوں کے لیے:

انگور میش کر کے پیسٹ بنالیں متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔ تھوڑی دیر لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔
جلد کو سرخ و سفید بنانے کے لیے:

انگور اور دہی کا فیس پیک:

۴۔۳ کالے انگور میش کریں ۔ اس میں ایک کھانے کا چمچ دہی ملائیں ۔ چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں ۔ چہرے اور گردن پر جہاں لگانا چاہیں ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر سادے پانی سے دھولیں ۔ جلد کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کریں ۔

انگور اور سیب کا فیس پیک:

انگور اور سیب دونوں میں اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہے۔ سیب کے چند ٹکڑوں اور انگور کے دانوں کو میش کر کے پیسٹ بنالیں ۔ اچھی طرح مکس کر کے صاف چہرے پر لگائیں۔ آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو سرخ وسفید بنائے گا۔

جلدکی چکنائی کم کرنے کے لیے:

انگور اور ملتانی مٹی کا فیس پیک:
کالے انگور ۴۔۳
ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچ
عرق گلاب ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
انگوروں کو بلینڈ کر لیں باقی اجزاء بھی اس میں شامل کر لیں ۔ اچھی طرح مکس کر کے چہرے اور گردن پر لگائیں ،پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور دھو لیں ۔ جلد کی زائد چکنائی جذب ہو جائے گی اور جلدخوبصورت نظر آئے گی۔

اینٹی ایجنگ فیس پیک:

انگور اور گاجر کا فیس پیک:
انگور کا گودا ۲ کھانے کے چمچ
کھٹی کریم ۱ کھانے کے چمچ
گاجر کا رس ۱ کھانے کا چمچ
چاول کا آٹا ۱ کھانے کا چمچ
ایک پیالے میں انگور کا گودا ، کریم ، چاول کا آٹا اور گاجر کا رس ڈال کر اچھی طرح حل کریں ۔ چہرے اور گردن پر یہ فیس پیک لگائیں اور ۳۰ منٹ کے لیے پرسکون ہوکر بیٹھ جائیں ۔ آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھولیں ۔ یہ ماسک جلد کے مساموں کو بند کر کے جلد میں کھنچاؤ پیدا کرے گا۔
جلد کو چمکدار بنانے کے لیے:

شہد اور انگور کا فیس پیک:

انگور کا گودا اچھی طرح بلینڈ کر کے اس پیسٹ میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں ۔ ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر چہرہ دھولیں ۔ اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو چمکدار بنادے گا۔
بے رونق جلد کے لیے:

انگور اور اسٹرابیری کا فیس پیک:

انگور اور اسٹرابیری بے رونق جلد کے لیے بہترین ہیں۔
دو تین اسٹرابیری اور کچھ انگور لے کر اچھی طرح میش کریں ۔ چاہیں تو اس میں شہد بھی شامل کر لیں ۔ چہرے اور گردن پر لگا کر رکھیں اور ۲۰ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...