سنگترہ سے حاصل ہونے والے طبی فوائد

3,881

ماہیت:۔

اترج جس کو عام طور پر سنگترہ کہا جاتا ہے ایک موسمی پھل ہے جو کے دنیا بھر میں مشہور ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جس کی متعدد اقسام دنیا پھر میں پائی جاتی ہیں ۔اس کی پہچان جہاں اپنے ذائقے کی وجہ سے ہے وہیں اس کی خوشبو بھی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے ۔

طب نبوی ﷺ اور سنگترہ:۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ۔۸/۵۹ میں ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت نقل ہے جس میں اترج کا بیان بہت ہی خوبصورت انداز میں فرمایا گیا ہے :
نبی رحمت ﷺ نے فرمایا
ـ”قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال اترج کی سی ہے جس کا زائقہ خوشگوار اور خوشبو پسندیدہ ہوتی ہے”


 اس بارے میں جانئے : طبِ نبوی ﷺ میں زیتون کے تیل سے جلدی امراض کا علاج

طبی فوائد:۔

اترج کی جن اقسام کو اپنے ذائقے کے حوالے سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان میں پاکستان کی حیثیت درجہ اول کی ہے ۔ اس کی مختلف اقسام میں موسمبی ،کینو۔مالٹا ۔سنگترہ وغیرہ شامل ہیں۔ اترج اپنے افعال کے اعتبار سے ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے ۔ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے ۔تیزابیت کو دور کرتا ہے ۔بہت زیادہ گرم غذائوں کے استعمال سے ہونے والی الرجی کو دور کرتا ہے ۔معدہ کی بڑھی ہو ئی حرارت کو کم کر کے معتدل بناتا ہے ۔منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے ۔قبض کو رفع کرتا ہے ۔ کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی کو دور کر کے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔

اترج کا استعمال بخار کی شدت کو کم کرتا ہے ۔اس کے چھلکے بطور ابٹن استعمال کرنے سے چہرے کی جلد کو میل کچیل سے صاف کرتا ہے ۔مہاسے دور کرتا ہے ۔اس کا جوس استعمال کرنے سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے اور یہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ۔جو بچے دن بدن کمزور ہوتے جاتے ہیں اور سوکھ کر کانٹا ہو جاتے ہیں اگر ایسے بچوں کو اترج کا جوس استعمال کرایا جاے تو وہ جلد ہی صحت مند اور توانا ہو جاتے ہیں ۔وہ خواتین جو کہ جگر کی خرابی کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوتی ہیں جلد سانس پھول جاتا ہے سیڑھیاں چڑھنا انتہائی دشوار ہو تا ہے انھیں چاہئے کہ سنترہ کا رس اپنی زندگی میں شامل کریں اور صحت مندزندگی گزاریں۔

اس بارے میں جانئے : طب نبوی ﷺ میں کدو کی افادیت اور بیماریوں کا علاج

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...