آپ کی جلد کے لئے منرل میک اپ ہی کیوں اچھا ہے ؟

4,838

منرل میک اپ کا انتخاب محفوظ ترین ہے کیونکہ اس میں کیمیکلز اور دوسری اضافی چیزیں شامل نہیں ہوتیں ۔میک اپ کی بہت بڑی رینج میں سے اپنے لئے صحیح چیز منتخب کرنا اس وقت خاصہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ اس چیز کی کوالٹی کو نہیںجانتے ۔میک اپ کے ماہرین اور مشہور شخصیات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سب سے بہترین منرل میک اپ ہوتاہے ۔خاص کر حساس جلد والوں یا جولوگ جلد کے مسائل جیسے ایکنی،ایکزیمائوغیرہ سے دوچار ہوتے ہیں، ان کے لئے منرل میک اپ بہترین ہے۔منرل میک اپ کو اس لئے محفوظ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کیمیکلز،آئل اور دوسری اضافی اشیاء سے پاک ہوتا ہے جبکہ یہ چیزیں حساس جلد پردانوں اور سوزش کا باعث بنتی ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منرل میک اپ جلد مساموںکو بند نہیں کرتا اور جلد تک بہ آسانی آکسیجن پہنچتی رہتی ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ منرل میک اپ جلد کو سکون پہنچاتا ہے۔جبکہ روایتی میک اپ کے سامان میں کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو جلد کے مسائل پیدا کرتے ہیں ۔
منرل میک اپ کوئی جدید ایجاد نہیں اس کا آغاز1976 میں ہوا جب کیمیکلز سے پاک پائوڈر ،پرفیوم اور منرل آئل متعارف کرائے گئے۔منرل میک اپ کے بارے میں آپ جو کچھ جاننا چاہتے ہیںاس آرٹیکل میں ملاحظہ فرمائیں ۔

منرل میک اپ کیا ہے؟

یہ میک اپ ،منرلزجیسے زنک آکسائڈ، ٹائیٹینیئم آکسائڈ اور میکاکو پیس کر پائوڈر کی شکل میں بنایا جاتا ہے۔منرل میک اپ ہلکااور روزانہ کے استعمال کے لئے بہترین ہوتاہے کیونکہ اس سے جلد پر میک اپ کی تہیں نہیں بنتیں۔


گرمیوں میں جلد کے عام مسائل


منرلز کا استعمال

آئرن آکسائڈ:

یہ جلد کے نقص کو چھپا کر جلد کے رنگ سے ملادیتا ہے۔عام طور پر یہ لال،کتھئی،نارنجی اور کالے رنگ کے شیڈز میں ملتا ہے۔

زنک آکسائڈ:

قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اس میں اینٹی اوکسی ڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں۔

میکا پائوڈر:

یہ اجزاء فائونڈیشن اور کنسیلر کی چمک میں اضافہ کرتے ہیں ۔

ٹائیٹینیئم ڈائی آکسائڈ:

اسے بھی قدرتی سن اسکرین کہا جاتا ہے۔یہ جلد کو چمکدار بناتا ہے۔اس میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ جلد کی سوزش کو کم کرکے سکون بخشتا ہے۔

اورگینک آئل:

یہ آئل لپ گلوس میں شامل ہوتا ہے اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لئے بہترین ہے۔


5 قدرتی نسخے جو چہرے پر جھریاں ختم کریں


منرل میک اپ کے فوائد

۔منرل میک اپ کے تمام اجزاء بیکٹیریا سے پاک ہوتے ہیں اور زیادہ عرصے تک چلتے ہیں ۔
۔اس کے اجزاء جلد کو ٹھیک کرنے ،اس کی حفاظت کرنے اور سکون پہنچانے میں مدد دیتے ہیں ۔
۔اس کے قدرتی اجزاء پیرابین،گلوٹن،آئل ،سوزش پیدا کرنے والے کیمیکلز،ویکس،خوشبواور حفاظتی اجزاء سے پاک ہوتے ہیں۔
۔اس کے رنگ گیلے یا سوکھے دونوں طرح لپ کلر،آئی شیڈ،ہائی لائٹر،،آئی لائنر ،بالوں کو وقتی طور پر رنگنے اور جلد کو چمک دینے کے لئے استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔
۔اس میں کم اجزاء ہوتے ہیں اس لئے سوزش کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
۔منرل میک اپ پر پانی اثر نہیں کرتا ۔

کیسے استعمال کریں 

میک اپ کرنے سے پہلے جلد پر موائسچرائزر لگائیں ۔اگر دن میں میک اپ کرنا ہے تو پہلے کو ئی اچھا سن اسکرین لگائیں ۔چند منٹ انتظار کریں تاکہ یہ جلد میں جذب ہو جائے۔پھر منرل کومپیکٹ پائوڈر لگائیں اور پھر برش یا اسپنج کی مدد سے پورے چہرے پر ایک سا پھیلا لیں۔اگر رات کو باہر جائیں تواس کے لئے منرل فائونڈیشن کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو فائونڈیشن اور کومپیکٹ پائوڈر کی جگہ صرف پائوڈر لگائیں۔لپ اسٹک لگائیں اور اگر چاہیں تو آئی شیڈ اور بلش بھی لگا لیں ۔بس اب آپ باہر جانے کے لئے تیار ہیں ۔


بالوں کے لئے مفید غذائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...