شہتوت کے حیرت انگیز فوائد

3,867

گرمیوں میں آنے والا پھل شہتوت ناصرف دیکھنے میں خوبصورت اور کھانے میں مزے دار ہوتا ہے بلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں ۔100گرام شہتوت میں43 کیلوریز ہوتی ہیں .شہتوت میں وٹامن C،وٹامنK اوروٹامنb2 کے علاوہ بہت سے غذائی اجزاء بھی شامل ہیں جو ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت جلد اور بالوں کے علاوہ ہمارے پورے جسم کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔

دوران خون کو صحیح رکھتا ہے:

شہتوت جسم میں خون کے دوران کو صحیح کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہی نہیں بلکہ شہتوت خون کی صفائی بھی کرتا ہے ۔اینٹی اوکسی ڈنٹ ہونے کی وجہ سے یہ خون کی نالیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں ریڈ سیلز بھی بناتا ہے۔

دل کو صحت مند رکھتا ہے:

کیونکہ شہتوت دوران خون کو بہتر بناتا ہے اس طرح دل خون کو صحیح طرح پمپ کرتا ہے اور اپنا کام بہتر طورانجام دیتا ہے ۔شہتوت میں پولی فینول ہے جو دل کو صحت مند رکھتے ہے اور دل کے دورے سے محفوظ رکھتے ہیں ۔


گوشت نہ پسند کرنے والے پھلوں سے پروٹین حاصل کرسکتے ہیں


قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے:

شہتوت قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔یہ جسم میں موجود میکروفیجس کو ٹھیک کرتا ہے یہ میکرو فیجس قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے نہایت ضروری ہوتے ہیں ۔شہتوت میں موجود وٹامن Cبھی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔

ہڈیوں کے ٹشوزبناتا ہے:

شہتوت میں موجود وٹامن k،آئرن اور کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کو بڑھاتا ہے۔یہ اجزاء ہڈیوں اور ان کے ٹشوز کو مضبوط بناتے ہیں۔جو لوگ جوڑوں کے درد کے مریض ہیں انھیں اپنی غذا میں شہتوت ضرور شامل کرنا چاہئے تاکہ اس کے غذائی فوائدسے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔

ہاضمہ بہتر کرتا ہے:

شہتوت پیٹ کی صحت کو بہتر بنا کرنظام ہاضمہ درست رکھتا ہے۔شہتوت جسم کا زائد وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس میں موجود فائبر سے مستقل ہاضمہ ہوتارہتا ہے۔اس کے علاوہ یہ پیٹ کا درد اورقبض کو بھی ختم کرتا ہے۔


وہ مصالحے جو صحت کے لئے بھی مفید ہیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...