گوشت گلانے کے آسان ٹوٹکے

1,127

بقرعیدکے بعد سب ہی مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہورہےہیں اس موقع پر ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم وقت میں پکوان تیار کیے جائیں، جس کے لیے ضروری ہے کہ گوشت تیزی سے گلایا جائے۔مگر اکثر اس میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر گوشت کو فریز کیا گیا ہو اور پھر پکانے کے لیے استعمال کیا جائے۔

توپھر درج ذیل میں گوشت کو جلد گلانے میں مددگار ٹوٹکے جانئے جو فوری طورمدد کرتے ہیں۔

کولا

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر گوشت کو کولا (ڈائیٹ نہ ہو) سے بھی میری نیٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کم از کم آدھے گھنٹے تک گوشت کو کولا میں میری نیٹ کریں، اس میں موجود تیزابیت اس حوالے سے مدد دیتی ہے۔

نمک

سمندری نمک کو گوشت پر اسے پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے چھڑکیں، یہ نمک گوشت کو گلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔


سیب کے سرکے کے 13 طبی فوائد


ادرک

ادرک میں موجود انزائمے قدرتی طور پر پروٹین بریک ڈاؤن کرتے ہیں اور اسی وجہ سے گوشت کو جلد گلانے میں مدد ملتی ہے۔

کافی

کافی کی کچھ مقدار کو تیار کریں، اسے ٹھنڈا کرکے گوشت گرل کرنے سے 24 گھنٹے پہلے اس میں میری نیٹ کریں۔

کچی انجیر یا پپیتا

یہ تو لگ بھگ سب کو ہی معلوم ہے کہ گوشت کو گلانے میں کچا پپیتا مددگار ہوتا ہے جبکہ کچی انجیر بھی بالکل اسی طرح کام کرتی ہے۔

چائے

چائے میں ٹینن نامی نامیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر گلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اسٹرونگ سیاہ چائے کے ایک یا 2 کپ لیں، انہیں ٹھنڈا کرکے گوشت کو میری نیٹ کرنے کے لیے استعمال کریں۔

ترش عرق یا سرکہ

ترش عرق یا سرکے میں ایسا تیزابی اثر ہوتا ہے جو گوشت کو نرم کرنے کے ساتھ اس کا ذائقہ بھی بڑھاتا ہے۔ ترش عرق کے لیے لیموں یا انناس کو استعمال کریں، جبکہ سرکے میں سیب کا سرکہ بہترین ہے مگر عام سفید سرکہ بھی مدد دے سکتا ہے۔


کھٹملوں سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ؟


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...