اس رینگنے والے جاندار سے جان چھٹائیں

6,664

چھپکلی ایک ایسی جاندار ہے جو خواتین کو کسی صورت پسند نہیں آتی بلکہ ان خواتین کی بڑی تعداد اس سے خوف کھاتی ہیں۔اکثر گھروں کی دیواروں پر چھپکلیاں دکھائی دیتی ہے۔ویسے تو یہ رینگنے والا جاندار کیڑوں کو گھر کے اندر زیادہ پھلنے پھولنے نہیں دیتا تاہم بیشتر افراد اپنے گھر میں دیکھنا پسند نہیں کرتےکیونکہ اس جاندار سے خوف کے ساتھ ساتھ کراہت بھی محسوس ہوتی ہے۔

تو اگر آپ چھپکلیاں گھر سے دور بھگانا چاہتے ہیں تو چند آسان طریقے آزما سکتے ہیں۔

پیاز

پیاز کے ٹکڑے بھی چھپکلیوں کو دور بھگانے کا اچھا ذریعہ ہیں، پیاز کو 2 ٹکڑے میں کاٹیں اور ایسی جگہوں پر رکھ دیں جہاں آپ کے خیال میں یہ جاندار چھپا ہوا یا داخلی دروازے کے پاس رکھنا بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

انڈے کے چھلکے

انڈوں کے کچھ چھلکے گھر میں مختلف جگہوں پر ڈال دیں جیسے داخلی دروازے وغیرہ میں، بس ان چھلکوں کو توڑنا نہیں ہے بلکہ دو ٹکڑوں میں ڈالنا ہے اور وہی ہر جگہ کے لیے کافی ثابت ہوں گے، لیکن ہر 3 سے 4 ہفتے بعد ان چھلکوں کو بدلنا ضروری ہے۔ یہ چھپلکیوں کو ڈرا کر گھر سے بھگانے کا بہت موثر اور سستا طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جاندار ان چھلکوں کو شکاری سمجھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور گھر کی دیواروں سے دور رہتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے :گھر میں پیش آنے والے حادثات کے لئے فرسٹ ایڈ ٹپس

کافور کی گولیاں

کافور کی یہ چھوٹی گولیاں پتنگوں، لال بیگوں، چیونٹیوں، مکھیوں اور چھپلکیوں سب کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان گولیوں کو چولہے، فریج یا سنک کے نیچے ڈال کر آپ چھپکلیوں سے نجات پاسکتے ہیں۔

لہسن

لہسن کی بو صرف انسانوں کے مزاج پر ہی گراں نہیں گزرتی بلکہ یہ چھپکلیوں کو بھی شدید ناگوار گزرتی ہےاور اس کی بو سے یہ دور بھاگتی ہے۔ لہسن کی پوتھی کو گھر کے داخلی دروازوں یا کھڑکی پر رکھ کر آپ ان جانداروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک سکتے ہیں۔


صفائی کے دوران 8غلطیاں جو آپ کی محنت ضائع کردیتی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...