مکھیوں کو گھر سے دوربھگانےکے بہترین ٹوٹکے
ّآجکل ایسا موسم ہے کہ مکھیوں کی بھرمار ہے اور کوئی بھی اپنے گھر میں ان کیڑوں کو اڑتے دیکھنا اور کھانے پر بیٹھا دیکھنا پسند نہیں کرتا۔مکھیاں اپنےساتھ ساتھ امراض کو بی لے کر پھرتی ہیں جو انسانوں کو شکار بناسکتا ہے اور ایک بار گھر میں آجائیں تو انہیں نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ویسے تو مکھیوں کے خاتمے کے اسپرے با آسانی دستیاب ہوتےہیں مگر آپ کے گھر میں بھی کچھ چیزیں ایسی موجود ہیں جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں اور زیادہ خرچہ بھی نہیں ۔
لونگ اور لیموں
لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر رکھ دیں، لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں اور جب یہ دونوں ملتی ہیں تو انہیں وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے
پانی اور سکے
ویسے تو کسی کو صحیح سے معلوم نہیں کہ یہ طریقہ کیوں کارآمد ہے مگر آزمایا ضرور جاسکتا ہے۔ ایک شفاف پلاسٹک کی تھیلی کو پانی سے بھریں اور اس میں دس سے پندرہ سکے ڈال دیں، پھر اسے وہاں لٹکا دیں جہاں مکھیاں بہت زیادہ ہوں، دیکھتے ہی دیکھتے یہ کیڑے وہاں سے غائب ہوجائیں گے۔
سیب کا سرکہ
مکھیاں بھگانے والا گھریلو اسپرے بنانا چاہتے ہیں تو سیب کا سرکہ بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ چار کپ سرکے میں بیس قطرے تلسی کے تیل جبکہ بیس قطرے پودینے کے تیل کے ملائیں، ان میں دو چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ سوپ کا اضافہ کریں۔ اس سیال کو اپنے گھر کے ارگرد چھڑک دیں اور پھر دیکھئے کہ مکھیاں غائب ہوجائیں گی۔
مزیدار کھانا بنانا ہے تو یہ باتیں ذہن میں رکھیں
لیونڈر
لیونڈر کی مہک سے مکھیوں کو نفرت ہے جو کہ انسانوں کو اچھی لگتی ہے۔ اگر اپنے گھر کے داخلی دروازے کے قریب لیونڈر کا پودا لگا دیا جائے تو مکھیوں کی گھر میں آمد کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے، یا اس کے پھول گھر کے اندر رکھنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
لیمن گراس
لیونڈر کے پودے کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے، آپ لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔