مچھروں کو گھر سےبھگانے والے پودے

5,699

دنیا کا سب سے خطرناک یا قاتل جاندار کون ہے ؟ اگر تو آپ اندازہ کرکے  انسان کو ہی قرار دیتے ہیں تو آپ کا اندازہ  بالکل غلط ہے بلکہ بڑے بڑے جانوروں کے مقابلے ایک چھوٹا کیڑا سب سے مہلک ہتھیار ہوتا ہے۔جی ہاں گر تو آپ شیر یا شارک وغیرہ سے ڈرتے ہیں تو جان لیجئے کہ وہ ہم انسانوں کیلئے بہت زیادہ خطرناک نہیں، درحقیقت ان جانداروں سے کئی زیادہ خطرناک مچھر ہے۔تاہم اپنے مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ کسی قسم کا اسپرے یا دیگر ذرائع استعمال کریں بلکہ چند پودے لگا کربھی قدرتی طریقے سے اس خطرناک کیڑے کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

سٹرونیلا

یہ بھی مچھروں کو دور بھگانے کے لیے ایک بہترین پودا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کیڑے مار اسپرے اسی کی تیل سے تیار کیے جاتے ہیں۔

لیمن بام (ایک قسم کا پودینہ)

اس پودے میں ایک جز citronellal موجود ہوتا ہے جو کہ مچھر دور بھگانے والے سیال کی طرح کے اثرات رکھتا ہے، اس کے پتوں کی لیموں جیسی مہک مچھروں کو پسند نہیں ہوتی اور اس طرح گھر اس کیڑے کے حملے سے محفوظ رہتا ہے۔ اسے زمین کی بجائے گملے میں لگانا زیادہ بہتر ہوتا ہے ورنہ دوسری صورت میں یہ تیزی سے پھیل کر دوسرے پودوں کی جگہ لے لیتا ہے۔


کھٹملوں سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ؟


تلسی

تلسی صرف غذاؤں کا ذائقہ ہی بڑھانے کے کام نہیں آتی بلکہ اس جڑی بوٹی کے دیگر فوائد بھی ہیں اور ان میں سب سے نمایاں مچھروں کو گھر سے دور رکھنا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پودے کو گھر میں لگانا مچھروں کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ اس کی تیز مہک ہے۔

سنبل بری

اس پودے میں پایا جانے والا تیل مچھروں کو دور رکھنے میں مہنگے اسپرے سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ یہ تیل بہت تیز ہوتا ہے اور اس کا صرف معمولی سا حصہ ہی مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

لیونڈر

یہ بہترین مہک والے پھولوں والا پودا مچھروں کو دور بھگانے کے لیے بھی بہترین ہے، انسانوں کو جو خوشبوئیں اچھی لگتی ہیں وہ اکثر مچھروں کو ناپسند ہوتی ہیں اور لیونڈر ان میں سے ایک ہے۔ اس کے تیل کے چند قطرے کلائی میں لگا کر آپ گھر کے باہر بھی مچھروں کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں۔

لہسن

لہسن کھانا بھی انسانوں کو مچھروں کی غذا بننے سے بچاتا ہے، تاہم اس کا پودا بھی گھر سے مچھروں کو دور رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور جہاں یہ لگتا ہے وہاں دور دور تک یہ کیڑا نظر نہیں آتا۔

گیندا

گیندے کا پودا خوبصورت پھولوں سے سجا ہوتا ہے، ان کی خوشبو انسانی ناک کے لیے پرکشش ہوتی ہے مگر مچھروں کے بہت زیادہ ناپسندیدہ۔ گھر میں جہاں مچھر سب سے زیادہ ہوتے ہیں، جیسے کھڑکیاں یا دروازے وغیرہ کے پاس اس کا پودا رکھنا مچھروں کو دور رکھنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔


اس رینگنے والے جاندار سے جان چھٹائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...