زلزلہ آنے کی صورت میں بچاؤکیلئے ان ہدایات پرعمل کریں

428

خوش قسمتی سے پاکستان میں شدید اورمتواترزلزلے نہیں آتے۔ گزشتہ چندسالوں سے پاکستان میںکوئی شدیدزلزلہ دیکھنے میں نہیں آیا لیکن ماضی میں زلزلے سے ہونے والی شدیدتباہی کوکوئی بھول بھی نہیں پایا۔لہٰذااس کے لئے ذہنی طورپرتیاررہنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے تیاری کریں

1۔سب سے پہلے تواس طرح کے کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لئے آپ کو ایک سی پی آراورفرسٹ ایڈکورس کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ کورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔اس کی مددسے بے شمارزندگیوں کوبچایاجاسکتاہے۔
2۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے ایک ایمرجنسی بیگ تیارکرکے رکھیں۔اپنی ضرورت کی تمام اہم اشیاء آپ اس میں رکھ سکتے ہیں جیسے ٹارچ ،بیٹری،چارج شدہ پاوربنک، کپڑے ، ڈبہ بند کھانے کی اشیاء اورپانی کی بوتل وغیرہ۔اس بیگ کوایسی جگہ رکھیں جوآپ کی پہنچ میں ہو۔

بجلی اورگیس بندکرنے کاطریقہ سیکھیں

زلزلہ آنے کی صورت میں اگران چیزوں کوکھلاچھوڑدیاگیاتوزلزلہ کی صورت میں یہ سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔بندنہ ہونے کی صورت میں گیس لیک یاپھربجلی کے باعث کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوسکتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :کھوتی ہوئی توانائی کو اگر بحال کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے

ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے منصوبہ بندی کریں

اپنے فیملی ممبرسے اس بارے میں بات کریں۔اگرآپ کاایک دوسرے سے رابطہ نہ ہوپائے توآپ کہاں اورکس جگہ ملیں گے یہ بات پہلے سے طے کرلیں۔اگرآپ کے ساتھ کوئی بزرگ ہوں جن کی دیکھ بھال آپ کی ذمہ داری ہواورایمرجنسی کی صورت میں وہ گھرپراکیلے ہوں تواس وقت ان کی دیکھ بھال کون کرے گا۔اس کے لئے ایک منظم منصوبہ بنائیں اورفیصلہ کریں کہ ایسی صورتحال میں ان کی ذمہ داری کون لے گا۔

عملی منصوبہ بندی کریں

جب بھی کبھی آپ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کریں توسب سے پہلے آپ کوئی محفوظ جگہ تلاش کریں۔اگرآپ باہرہیں توعمارتوں ،پول اورسائن بورڈ سے دورہٹ جائیں اگرکارمیں سوارہیں توباہرنکل آئیں۔اگرآپ گھرکے اندرہیں توبھاری فرنیچرجیسے ٹیبل کے نیچے ہوجائیں۔کسی بھی ایسی چیزسے دوررہیں جوآپ پرگرسکتی ہے جیسے الماری یافرج وغیرہ۔

زلزلے کے جھٹکے رکنے تک میزکے نیچے رہیں

زلزلہ ختم ہوجانے کے بعدیہ چیک کرناضروری ہے کہ کسی کوابتدائی طبی امدادیادیگرمیڈیکل امدادکی ضرورت تونہیں ہے۔ایسی صورتحال میں اپناایمرجنسی بیگ لیں اورباہرجاکردیکھیں کہ کہیں کسی کوآپ کی مددکی ضرورت تونہیں۔جب تک حفاظتی اہلکارآپ کوخطرہ دورہونے سے آگاہ نہ کردیں تواس وقت تک گھرواپس نہ جائیں۔


یہ پڑھئے : دھوپ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...