انفیکشن کی پہنچ سے رہنا ہے دور تو کیجئے ان غذاؤں کا استعمال

3,474

قدرتی طورپرغذاؤں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ذائقہ کے ساتھ ساتھ ان کی افادیت میں بھی چارچاند لگا دیتے ہیں۔ کچھ مخصوص غذائیں ایسی بھی ہیں جوبیماریوں سے لڑنے اورانھیں روکنے کے کام آتی ہیں۔

ہم اپنی روزمرہ غذاسے ان بیماریوں کوروک بھی سکتے ہیں اوراگروہ ہوجائیں توان سے لڑ بھی سکتے ہیں۔ غذا صرف پیٹ کو بھرنے اورذائقہ کی تسکین کے لئے نہیں ہونی چاہئے بلکہ غذا ایسی ہونی چاہئے جس سے آپ کاجسم مضبوط اورتواناہو۔

انفیکشن اورہمارغذا

جب جسم کا درجہ حرارت بڑھتاہے تواس میں سرخی اورسوجن نمودارہوتی ہے۔یہی عمل سوزش یاانفیکشن کہلاتاہے۔اسی طرح بعض اوقات یہ سوزش جسم کے اندرونی حصوں پرہوتی ہے جونظرنہیں آتی جب تک کہ وہ آپ پرظاہرنہ ہوجائے۔اس میں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں بلکہ بچاؤکاطریقہ اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔
غذاکے ذریعے ہم سوزش سے لڑسکتے ہیں۔ہمیں ایسی غذاؤں کاانتخاب کرنا چاہئے جوسوزش کو دور کرے یا کم از کم سوزش کے ردعمل کوروک سکے۔اینٹی سوزش غذاؤں میں بنیادی طورپروہ غذاشامل ہے جوپودوں سے حاصل کی جاتی ہے جیسے پھل،سبزیاں ،گری دارمیوے،بیج اورپھلیاں وغیرہ ۔جانوروں کے گوشت سے لئے جانے والے پروٹین میں اس بات کاخیال لازی رکھیں کہ وہ قدرتی سی فوڈ،آرگینک انڈے، اورایسے جانوروں کا گوشت ہوجو گھاس پر پلتے ہوں۔
اپنے لئے ہمیشہ ایسی غذا کا انتخاب کریں جوآپ کے جسم کومضبوط بنائے توانائی فراہم کرے اورلمبے عرصے تک آپ کوصحت مند رکھے۔ ذیل میں دی گئی دس کھانے کی اشیاء ایسی ہیں جنھیں سوزش سے بچنے کے لئے اپنی غذاکاحصہ ضروربنائیے گا۔

1۔ کیل (ایک طرح کی بند گوبھی)

کیل اینٹی سوزش خصوصیات سے بھرپورہوتی ہے۔یہ ایک قسم کی بند گوبھی ہوتی ہے۔اس میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس اورغذائیت موجود ہوتی ہے جوسیلولرسے ہونے والے نقصانات سے جسم کی حفاظت کرتی ہے۔یہ غذاہمارے جسم سے زہریلے اثرات کودورکرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ مختلف امینوایسڈ،وٹامن اے ،سی اورکے،فائبر،میگنیشیم،آئرن اورکیلشیم کابہترین ذریعہ ہے۔کیل نہ صرف جلد کوخوبصورت بلکہ آنکھوں کوصحت مند،نظام ہضم کوطاقتوراورہڈیوں کومضبوط بناتی ہے۔آپ اسے آسانی سے اپنی روزمرہ خوراک کاحصہ بناسکتے ہیںجیسے اسمودھی یاقوت مدافعت میں اضافہ کرنے والے سبزجوس کے طورپراس کااستعمال کریں۔

2۔انناس

انناس وٹامن سی سے بھرپورپھل ہے۔اس سے جسم میں طاقت آتی ہے ۔یہ خون اوروٹامن کی کمی دورکرتاہے۔یہ ایسے انزائم پرمشتمل ہوتاہے جوبرومیلین کہلاتے ہیں۔ اسمیں موجودپروٹین عمل انہضام کوفروغ دے کرآنتوں کی سوزش کوکم کرتے ہیں۔مدافعتی نظام کوفروغ دینے میں مددفراہم کرتے ہیں۔ سوزش سے بچنے اورمدافعتی نظام کوطاقتور بنانے کیلئے آپ اسے سلاد،اسمودھی اورجوس کے طورپربھی لے سکتے ہیں۔

3۔سالمن مچھلی

یہ مچھلی اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کابہترین ذریعہ ہے۔یہ سوزش سے لڑنے ،دائمی امراض کے خطرات کوکم کرنے اوردماغی صحت کوبہتربنانے میں مددکرتی ہے۔سالمن مچھلی پروٹین کابھی ایک بڑاذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگروٹامنز اورمعدنیات جیسے وٹامن B-12،B-3، ڈی،پوٹاشیم اورسیلینیم وغیرہ۔

جس طرح آپ مچھلی کھاناپسندکرتے ہیں اسے بالکل اسی طرح پکاکرکھائیں جیسے تلی ہوئی،بھنی ہوئی یاپھرابلی ہوئی ۔ یہ لیموں ،ڈل ا وردیگرہربس کے ساتھ بیک کرکے بھی بہت ذائقہ داربنتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :2019 میں صحت مند رہنے کے راز

4۔مشروم

مشروم اینٹی مائیکروبیل،اینٹی وائرل اوراینٹی سوزش جیسے مختلف قسم کے مرکبات پرمشتمل ہوتاہے۔جوقوت مدافعت میں اضافہ اورجسم میں ہونے والی سوزش کودورکرنے میں مددکرتے ہیں۔اس میں ایک ایسانشاستہ(کاربوہائیڈریٹ) پایاجاتاہے جس میں تین یاتین سے زیادہ باہم مربوط سادہ شکریں ہوں۔ا س میں نشاستہ،نشاستہ حیوانی اورخلوی مادہ بھی شامل ہوتاہے جوبیٹاگلوکون کہلاتاہے۔جومضبوط مدافعتی نظام کوفروغ دیتاہے۔یہ ergothioneine نامی ایک طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ سے بھراہوتاہے جوسوزش سے لڑنے میں مددکرسکتاہے۔مشروم پروٹین،فائبراورمختلف بی وٹامنزکابھی ایک بہت بڑاذریعہ ہیں۔مشروم کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں۔آپ کواپنے ذائقہ کے مطابق جوبھی پسند آئے آپ اس کاانتخاب کرسکتے ہیں۔

5۔بروکلی

یہ وٹامن سی اورکے،فولیٹ اورفائبرسے لبریز ہوتی ہے۔اس میں اینٹی سوزش خصوصیا ت کثرت سے پائی جاتی ہیں۔یہ خاص طورپراینٹی آکسیڈنٹس جیسے فلیوونائڈکیمپفیرول اورکراسیٹن کے ساتھ ساتھ کیروٹینائڈز کی مختلف اقسام سے بھی بھرپورہوتی ہے۔آپ اسے رات کے کھانے میں سائڈ ڈش کے طورپرلہسن کے ساتھ ہلکاساپکاکرلے سکتے ہیں۔اینٹی سوزش غذاکے طورپریہ پسندیدہ تصورکی جاتی ہے۔اس کے ذائقے میں مزیداضافہ کے لئے آپ ا سمیں شہد کااستعما ل بھی کرسکتے ہیں۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں یہ میوہ پاؤڈر کھائیں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں

6۔بلوبیری

اس میں چینی کی انتہائی کم مقداراورفائبرکی اعلٰی مقدارپائی جاتی ہے۔یہ وٹامن اے،سی اورای سے لبریزہوتی ہے۔اس میں مختلف اینٹی آکسیڈنٹس اوراینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ا سمیں موجود ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ اینتھوسائنن پایاجاتاہے جوبیری کویہ خوبصورت اورگہرانیلارنگ دیتاہے۔اسے آپ اسمودھی میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ صبح ناشتے میںبھی لے سکتے ہیں تاکہ آپ کادن رنگوں سے بھرپورگزرے۔

7۔گوبھی کا اچار


گوبھی کا اچار یا خمیرشدہ sauerkraut گوبھی وٹامن سی ،کے ،آئرن اورفائبرسے لبریز ہوتی ہے۔اس میں قدرتی طورپرآنتوں کوصحت مند رکھنے والے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو پروبائیوٹکس کہلاتے ہیں۔ اس طرح کی غذاؤں کے استعمال سے نظام ہضم کی صحت میں اضافہ ہوسکتاہے۔ یہ آنتوں کی کارکردگی کو بہتر بنا کران میں موجودجراثیم کی اصلاح کرتا ہے۔

اس کے علاوہ دیگر پروبائیوٹکس غذائیں بھی لی جاسکتی ہیں جیسے کمچی،میسو اور اچار وغیرہ۔ آپ اسے اپنی سلاد یا پھر برگر کے ساتھ بھی لے سکتے ہیں۔

8۔یخنی

یخنی ایک مکمل غذاہے جس میں بہت سے معدنیات جیسے کیلشیم،میگنیشیم اورفاسفورس پائے جاتے ہیں۔اس کے ایک پیالے میں شفایابی کے تمام مرکبات پائے جاتے ہیں۔ یہ آنتوں کی جھلی کومضبوط بناتی ہے۔اس میں پائے جانے والے مرکبات کولیجن،جیلیٹن،اورامینوایسڈ جیسے گلوٹامائن،ارجنائن اورپرولائن سے آنتوں میں ہونے والے زخم بھرجاتے ہیں۔ اسے اپنی روزمرہ غذا کا حصہ ضروربنائیں یاپھراسے آپ سوپ کے طور پربھی استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ اندرونی سوزش کوکم کرکے نظام ہضم کومضبوط بناتاہے۔مدافعتی نظام کوفروغ دے کرجسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔

9۔مصالحہ جات اورجڑی بوٹیاں

ان میں ہلدی ،ادرک اورلہسن وغیرہ شامل ہیں :

ہلدی

ہلدی میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ مرکب کری پاؤڈرمیں بھی پایاجاتاہے۔اسے ہزاروں سالوں سے دواکے طورپربھی استعمال کیا جاتا ہے۔اسے آپ ہرطرح کے کھانوں میں شامل کرسکتے ہیں۔سوپ ،ساس اوراسمودھی میں تازہ ہلدی باریک چاپ کرکے بھی شامل کی جاسکتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک چٹکی کالی مرچ اس کی افادیت کوجذب کرنے میںفروغ دیتی ہے۔

ادرک

اس میں موجود اہم بائیوایکٹو مرکب اس کی اینٹی سوزش خصوصیات میں اضافہ کرتاہے۔ادرک صرف قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سوزش سے لڑنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی بلکہ یہ اسمودھی،سوپ،جوس اورساس وغیرہ کے ذائقہ میں اضافہ بھی کرتی ہے۔اسے نظام ہضم کو بہتر بنانے کے لئے چائے میں شامل کرکے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لہسن

یہ سلفرمرکبات پرمشتمل ہوتاہے جوسوزش اوربیماری سے لڑنے کے لئے ہمارے مدافعتی نظام کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔اس میں اینٹی بیکٹیریل اوراینٹی فنگل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔اس کی مددسے کسی بھی کھانے کے ذائقے میں اضافہ کرنابے حد آسان ہے۔مزیدارتاہنی ساس میں یہ اہم جزوکے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔
اگلی بارجب بھی آپ کچھ سستی محسوس کریں یاپھرآپ اپنی صحت کوبہتربنانے کے خواہش مند ہوں تو اپنے روزمرہ کے کھانوں میں ان اینٹی سوزش غذاؤں کو ضرور شامل کریں۔ ان کھانوں کی مددسے آپ لمبے عرصے تک صحت مند زندگی گزارسکتے ہیں۔

اس بارے میں جانئے :چلغوزے سے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاؤ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...