چلغوزے سے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاؤ

2,103

مونگ پھلی، ، اخروٹ،بادام، پستے اور ایسی ہی گریوں کے ساتھ ایک اور میوہ اس موسم میں لوگوں کو بہت پسند آتا ہے اور وہ ہے چلغوزہ۔ چلغوزہ ہوتا تو بہت زیادہ مہنگا ہے مگر انتہائی لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند بھی ہے۔چلغوزہ میں متعدد غذائی اجزا ءموجود ہیں جن کا استعمال سردیوں میں جسم کے لیےمفید بخش ہوتا ہے۔یہاں اس موسم میں چلغوزے روز کھانے کے فوائد درج ذیل ہیں۔

کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے

چلغوزوں میں موجود میگنیشم مختلف اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں میگنیشم کی مقدار کم ہونا لبلبے کے کینسر کا خطرہ 24 فیصد تک بڑھا دیتا اور چلغوزہ کا استعمال جسم میں میگنیشم بڑھاتا ہے۔

اس بارے میں جانئے : موسم سرما کی خاص سوغات تِل کا لڈو

ذیابیطس کے لیےمفید ہے

چلغوزےکاروز استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے، یہ گری ذیابیطس سے منسلک پیچیدگیوں جیسے بینائی کو نقصان اور فالج سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ اس میوے کا روزانہ استعمال بلڈ گلوکوز کو بھی بہتر کرتا ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے

چلغوزے دوسرے میوہ جات کی طرح دل کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں جو کہ صحت بخش کولیسٹرول کی سطح بہتر جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن کے خون کی رکاوٹ سے بچاتا ہے جبکہ وٹامن ای خون کے سرخ خلیات بنانے میں مدد دیتا ہے، جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے :بادام ۔ایک مکمل غذا

جسمانی توانائی بڑھاتا ہے

اس گری میں موجود مختلف اجزا ءجیسے مونوانسچورٹیڈ فیٹ، آئرن اور پروٹین جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے علاوہ یہ میگنیشم کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے جو کہ جسمانی تھکاوٹ کو کم کرتا ہے۔

دماغی صحت بہتر کرتا ہے

چلغوزے آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ منرل دماغ کو آکسیجن کی فراہمی کے لیے بہت ضروری ہے جس سے دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ کچھ رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اسے کھانے کی عادت ذہنی بے چینی، ڈپریشن اور تناؤ جیسے مسائل سے بھی بچاتا ہے۔

بالوں اور جلد کے لیے بھی مفید بخش

مختلف وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ میوہ جلد کی نگہداشت کے لیے حیران کن حد تک مددگار ثابت ہوتا ہے،وٹامن ای اور اینٹی آکسائیڈنٹس عمر بڑھنے سے آنے والی جسمانی تنزلی کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ ورم کش ہونے کی وجہ سے یہ حساس جلد کے لیے بھی مفید میوہ ہے۔ اس میں موجود وٹامن ای بالوں کی نشوونما کو تیز کرتا ہے، جن لوگوں کو بالوں کے گرنے یا ہلکے ہونے کا سامنا ہو، ان کے لیے چلغوزے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے :گلے کی سوزش سے نجات پانے کے 6 بہترین گھریلو نسخے

ہڈیاں مضبوط بناتا ہے

وٹامن کے کا استعمال کیلشیئم کی طرح ہڈیوں کی مضبوطی میں مدد دیتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یہ وٹامن ہڈیوں کے بھربھرے پن کے علاج یا اس سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے، اس سے نہ صرف ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے

چلغوزہ فیٹی ایسڈز سے بھرپور میوہ ہے جو کہ بے وقت بھوک کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، یہ فیٹی ایسڈز ایک ہارمون کے اخراج میں مدد دیتا ہے جو کہ کھانے کی اشتہا کو دباتا ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا چلغوزے کھانے سے کھانے کی خواہش 60 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔

جسمانی وزن کوکم کرتا ہے

بے وقت کھانے سے روکنے میں مددگار یہ میوہ پینولینک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو کہ جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے، اس کے علاوہ چلغوزے کھانے سے توند کی چربی گھلانے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے اور اس کے لیے غذائی عادات میں تبدیلی یا اس کی مقدار کم کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...