گلے کی سوزش سے نجات پانے کے 6 بہترین گھریلو نسخے

51,421

موسمی تبدیلی، بڑھتی آلودگی یا ایک ساتھ ٹھنڈا گرم پینے سے گلے میں سوزش یا خراش ہو جاتی ہے جو ابتدائی طور پر بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور اس کے شکار افراد کھانے پینے کے علاوہ گلے میں تکلیف کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ چند گھریلو نسخوں کی مدد سے گلے کی خراش یا سوزش سے نجات پائی جاسکتی ہے۔

1۔نمکین پانی کے غرارے کرنے کا نسخہ برصغیر میں صدیوں سےکامیابی کے ساتھ آزمایا جا رہا ہے۔نمکین نیم گرم پانی کے غرارے کرنے سے گلے میں موجود زہریلے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوجاتا ہے، جو سوزش اور خراش کا باعث بنتے ہیں۔

  

میتھی کے پتوں کو تیل میں ملاکر گردن کی مالش کرنے یا انہیں گرم پانی میں ابال کر پانی سے غرارے کرنے سے خراش یا سوزش کا باعث بننے والے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
3۔شہد کو ہر بیماری کے لیے باعث شفا سمجھا جاتا ہے ۔ دن میں 2 سے 3 بار شہد کو چائے میں ملا کر پینے سے گلے کی خراش دور ہو جاتی ہے۔

4۔سیب کے سرکے میں موجود اینٹی مائکروبیل اجزاءبیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں، اگر ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملاکر غرارے کیے جائیں تو گلے کی خراش میں بہتری آتی ہے۔

5۔لہسن کو نیم گرم پانی میں ابال کر غرارے کرنا بھی گلے کی شوزش دور کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اسکے علاوہ مختلف گرم مصالحہ جات کی مدد سے تیار کیے گئے سوپ بھی اس حوالے سے مفید ثابت ہوتے ہیں ۔
6۔ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس لے کر اسے بالکل ہلکے گرم پانی میں ڈال کر غرارے کرنے سے گلے میں موجود بیکٹیریا ختم ہونے سے سوزش سے آرام ملتا ہے۔شہد ،ادرک پاؤڈر، لیموں کےرس کو پانی میں ملا کر استعمال کرنے سے بھی آرام آجاتا ہے۔
7۔نیم گرم پانی میں ادرک پاؤڈر ملائیں اور پھر اس میں لیموں کا رس اور شہد شامل کرکے غرارے کریں۔ گلے کا درد کافی حد تک ٹھیک ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...