نانی جان کے 21 گھریلو ٹوٹکے

25,719

نانی جی کے کار آمد اور آزمودہ نسخے جو کئی عشروں سے رائج ہیں اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہیں ہیں ،ان آذمودہ  نسخوں میں چند مندرجہ ذیل ہیں:

٭اگر مرغی شوربے والی پکانی ہوتو اسے پکانے سے دس پندرہ منٹ پہلے لیموں کا رس اور سرکہ لگاکر رکھ دیں، پھر
گھی میں تل کر مصالحہ ڈال کرپکائیں۔
٭تھوڑی سی املی پانی میں بھگودیں ، تھوڑی دیر بعد جب املی نرم ہوجائے تو ہاتھ سے خوب مل لیں اور اس املی والے پانی سے برتنوں کو دھویئے اور خوب رگڑیں، برتن چمک اٹھیں گے۔
٭کثرت استعمال کے بعد پلاسٹک کے برتنوں اور بوتلوں پر کچھ داغ پڑجاتے ہیں اور چکنائی جم جاتی ہے اس کیلئے ایک بڑے سے ٹب میں برتنوں کے حساب سے دوبڑے چمچے کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال کربرتن اس گرم پانی میں بھگو دیں۔ نتائج حیرن کن ہوں گے۔
٭ہاتھی دانت سے بنی ہوئی مصنوعات اکثر زرد پڑجاتی ہیں، ایسی چیزوں کو شیشے کے مرتبان میں رکھ کر سورج کی شعاعوں کے سامنے رکھ دیں۔ ان کی زردی ختم ہوجائے گی۔
٭پیازکوٹ کر سونگھنے سے سرکا درد ختم ہوجاتاہے۔
٭پودینے کی ڈنڈیاں یا لیموں کے چھلکے کپڑوں اور کتابوں میں رکھنے سے کیڑے ختم ہوجائیں گے۔ موسم گرما میں تکیےمیں اگر تھوڑا ساکافورملا دیاجائے تو اس سے تکیہ ٹھنڈابھی ہوجائےگااور کھٹمل بھی نہیں پڑیں گے۔
٭بارش کے موسم میں گھر میں لوبان کی دھونی ضروردیں ، اس سے سیلن ختم ہوجاتی ہے۔
٭بیڈ شیٹ کو کلف لگاکر بچھانے سے سلوٹیںنہیں پڑتیں ، اور زیادہ دن صاف رہتی ہے۔
٭اگر کپڑوں پر چکناہٹ لگ جائے تو اس پر خوب پاؤڈر چھڑک کر استری کرلیں اور پھر واشنگ پاؤڈر سے دھولیں۔
٭بعض دفعہ مہندی ہلکی رہتی ہے ، جب مہندی سوکھ کر جھڑجائے تو اس پرپان میں استعمال ہونے والا چونا لگالیا جائے۔

مزید جانئے  : گلے کی خراش کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج کریں:

سوکھنے کے بعد ہاتھ دھولیں۔ یالونگ کو توے پر ڈال کر ہاتھوں کی دھواں دیں تو مہندی کا رنگ تیز ہوجائے گا۔
٭مصنوعی زیورات کو محفوظ رکھنے کیلئے ان کو خوشبوسے بچائیں اور پلاسٹک کی تھیلی میں رکھیں اس طرح یہ کالے نہیں ہوتے۔
٭مہندی ہاتھوں پر بہت اچھی لگتی ہے لیکن مہندی اگر کپڑوں پر لگ جائے تو جان عذاب میں آجاتی ہے ایسے دھبوں کو گرم دودھ میں آدھے گھنٹے کیلئے رہنے دیجئے ، مہندی کے دھبے فوراََ غائب ہوجائیں گے۔
٭اگر دروازوں کے قبضے پھٹنے لگیں تو ان میں دراڑپیداہونے لگی ہے تو ایک معمولی پنسل کو خراب شدہ حصوں پر رگڑیں پنسل کا گرینائٹ لبریکینٹ کاکام انجام دے گا۔
٭موتیا اور چنبیلی کے پھولوں کی جڑ میں اگر آپ لسی، چھاچھ ڈالیں یادودھ کی دیگچی دھو کر اس کا پانی ڈالیں تو بہت پھول آتے ہیں۔
٭پیاز کو فرائی کرنے سے پہلے اگر دودھ میں ڈبو لیا جائے تو پیاز خستہ فرائی ہو تی ہے۔
٭بھنڈیوں کو خستہ کرنے کے لئے فرائی کرتے وقت ان میں چند قطرے لیموں کا رس یا ایک چمچ دہی ڈال دیں ۔
٭کسی کپڑے پر گھی کا داغ لگ جائے تو اس حصے پر لیموں اور نمک لگا کر ملیں ،پھر صابن سے دھو لیں داغ صاف ہو جائے گا ۔
٭نزلے اور زکام میں تھوڑے سے چنے بھٹی میں بھنوا کر سونگھیں اور پوٹلی بنا کر پیشانی سینکیں،اس کے علاوہ چنے کھائیں ،لہسن کی چٹنی اور بیسن کی روٹی بھی اس میں فائدہ کرتی ہے۔
٭مچھلی کی بو دور کرنے کے لئے اس کو دھوئے بغیر نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر اس پر آٹا لگا کر دھوئیں اور پھر مصالحہ لگائیں ،بو دور ہو جائے گی۔
٭سردیوں میں مچھروں سے نجات بہت مشکل ہوتی ہے ،لیکن زرد رنگ پر مچھر نہیں آتے اس لئے اگر سوتے وقت زرد رنگ کی چادر اوڑھ لیں یا زرد رنگ کی شال لپیٹ لیں تو مچھر آپ کو تنگ نہیں کریں گے ۔
٭ ایک لیموں لے کر درمیان سے کاٹ لیں اور اس کا رس بالوں کی جڑوں میں لگائیں ،دو گھنٹے لگا رہنے دیں پھر نیم کے پتے ابال کر اس کے پانی سے سر دھوئیں ۔خیال رہے کہ یہ پانی آنکھوں میں نہ جائے ،اس سے جوئوں کا مکمل خاتمہ بھی ہو جائے گا اور بالوں میں چمک بھی آ جائے گی۔

مزید جانئے : آنکھوں میں کھجلی، بچاؤ کے چند گھریلو ٹوٹکے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...