جلد کا کینسر(نان میلانو(

517

 

مختصرجائزہ

نان میلانوماجلد کے کینسر Skin cancer (Non-melanoma) سے مرادجلد کاکوئی بھی کینسرہے جومیلانومانہیں ہوتا۔نان میلانوما جلد کے کینسرکی دواہم اقسام ہیں جویہ ہیں:

1۔بیسل سیل کارسینوما

2۔اسکوئیمس سیل کارسینوما

وجوہات

نان میلانوماعام طورسے مندرجہ ذیل وجوہات اورخطرناک عوامل کی وجہ سے ہوتاہے:

٭الٹراوائیلٹ شعاعوں کازیادہ سامنا

٭گورارنگ

٭سن برن کی تاریخ

علامات

نان میلانومااسکن کینسرکی نشانیاں اورعلامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭ایسازخم جوکئی ہفتوں تک رہے۔

٭ایسازخم جس سے خون بہتاہو،رستاہویاپرت اترتی ہواورکئی ہفتوں تک ٹھیک نہ ہو۔

٭لال اورابھراہوانشان یامتاثرہ حصے پرخارش یاچھلکااترنا لیکن دردکم ہی ہوتاہو۔

٭ایک چمکدارگلابی،سرخ ،سفید موتی کی طرح یانیم شفاف بمپ۔

٭بڑے حصے پرگلابی پن اوردرمیان سے کھردراپن۔

٭داغ جیسے سفید،پیلا یانازک جگہ پر،خراب یا بے قاعدہ بارڈرکے ساتھ۔

٭ایسازخم جس سے خون بہتاہو،رستاہویاپرت اترتی ہواورکئی ہفتوں تک ٹھیک نہ ہو۔

٭ایسامساجس میں تبدیلی واقع ہو۔

٭مرکزی دباؤ کے ساتھ ناہموارسطح میں اضافہ۔

تشخیص وعلاج

مندرجہ ذیل بائیوپسی کی تکنیک میں سے کچھ نان میلانوماکی تشخیص میں استعمال ہوتی ہیں:

٭پنچ بائیوپسی

٭انسیجنل بائیوپسی٭ایکسیجنل بائیوپسی

نان میلانوماکاعلاج بیماری کے مرحلے پرمنحصرہوتاہے۔کینسرکے علاج میں ہونے والی منصوبہ بندی کے تمام حصے مندرجہ ذیل ہیں:

٭سرجری

٭ریڈیوتھراپی

٭کیموتھراپی

٭بائیولوجیکل تھراپی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...