جنسی صحت کے مسائل

1,077

مختصرجائزہ

اچھی جنسی صحت ہرفرد کی ناصرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کے لئے بھی ضروری ہے۔کسی بھی شخص میں جنسی صحت کے مسائل اس کے لئے بڑی شرمندگی کاباعث بنتے ہیں ۔یہ مسائل مسلسل تکلیف کاذریعہ بن سکتے ہیں۔جنسی صحت کی اہم خرابیوں کومندرجہ ذیل اقسام میں تقسیم کیاجاتاہے:
1۔تولیدی نظام میں انفیکشن(STDs،اینڈوجنس انفیکشن،طبی طریقہ کارکے ذریعے پیداہونے والے انفیکشن)
2۔تولیدی نظام کی پیدائشی خرابیاں(انٹرسیکس،اینڈروجن انسینسیوٹی سنڈروم)
3۔فنکشنل جنسی خرابیاں(نامردی،وقت سے پہلے انزال،ہائپوایکٹوجنسی خواہشات کی خرابیاں،ماہواری کادرد،کثرت حیض)
4۔تولیدی نظام کاکینسر(پروسٹیٹ کینسر،خصیوں کاکینسر،سرویکل کینسر،بیضہ دان کاکینسر)

وجوہات

جنسی صحت کی خرابیوں کی وجوہات ہرمخصوص خرابی سے مختلف ہوتی ہے:
٭تولیدی کی نالی میں انفیکشن(ایک سے زیادہ لوگوں سے جنسی تعلقات،غیرمحفوظ سیکس)
٭پیدائشی خرابیاں(حمل کے دوران زچگی کی صحت میں مسائل)
٭فنکشنل خرابیاں(نفسیات،خون کی شریانوںکی خرابیاں،ہارمونل عدم توازن)
٭کینسر(جینیاتی اورماحولیاتی عوامل)

علامات

عام علامات جوجنسی صحت کی خرابیوں کے ساتھ منسلک ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:
٭جنسی تعلقات کی صلاحیت میںکمی
٭جنسی تعلقات کے دوران درد کی شکایت
٭سیکس ڈرائیو کی کمی
٭ڈپریشن اورتشویش
٭جینیٹل حصے میں درد یاتکلیف

تشخیص وعلاج

جنسی صحت کے مسائل کی تشخیص میں مندرجہ ذیل ٹیسٹ معاون ثابت ہوتے ہیں:
٭پیپ سمیئر
٭منی کاتجزیہ
٭پلوس سی ٹی اسکین
٭پلوس الٹراساؤنڈ
٭بائیوپسی
علاج مخصوص خرابی کی شکایت پرمنحصرہوتاہے۔طرززندگی میں تبدیلی،ادویات اورسرجری سبھی ایک یادیگربیماریوں کے علاج میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...