جھلسنا یا جلنا

743

مختصرجائزہ

جلنے کے سبب معمولی طبی مسائل یاپھرزندگی کے لئے خطرناک صورتحال درپیش ہوسکتی ہے۔ہرسال کئی افراد آگ میں جھلسنے کے سبب ہلاک ہوجاتے ہیں۔بجلی اورکیمیکل بھی جھلسنے کاسبب بنتے ہیں۔ابلتاہواگرم پانی یادیگرسیال بھی بچوں کے جلنے کاعام سبب ہوتے ہیں۔جلنے والے مریضوں کی درجہ بندی معمولی اورشدید صورتحال کے سبب کی جاتی ہے۔یہ درجہ بندی جلنے کی گہرائی اورشدت پرمنحصرہوتی ہے۔

وجوہات

ایسی بہت سی چیزیں ہیں جوجلنے کاسبب بنتی ہیںان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:
٭آگ
٭گرم مائع
٭بھاپ
٭گرم دھات
٭بجلی کا کرنٹ
٭تابکاری
٭سورج کی روشنی
٭کیمیکل

علامات

جلنے سے جلد یکساں طورپرمتاثرنہیں ہوتی۔لہٰذاایک معمولی چوٹ جلد کی مختلف گہرائیوں تک پہنچ سکتی ہے۔معمولی جلنے اورزیادہ شدید جلنے کی تقسیم میں ٹشوز کے نقصان کی حد کاتعین کیاجاتاہے۔اس کی مندرجہ ذیل علامات ہیں:
٭سرخی
٭سوجن
٭شدید درد (سطحی یاگہرے زخموں میں)
٭نرم یاچمڑے جیسی سخت جلد
٭پانی کی کمی

تشخیص وعلاج

جلنے کی تشخیص بہت واضح ہوتی ہے اسی لئے اسمیں کسی بھی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔جسم کے جلنے والے حصوں کاتعین کرنے کے لئے ایک آسان اصول کااستعمال کیاجاتاہے۔جہاں آپ کی ہتھیلی آ پ کے پورے جسم کے ایک فیصد حصہ کی نمائندگی کرتی ہے وہیںشدید جلنے کے باعث پچیس فیصد سے زائد پورے جسم کی نمائندگی کرتی ہے اوراسی کے مطابق جلنے والے مریضوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔
جلنے والے مریضوںکاعلاج جلنے کی قسم پرمنحصرہوتاہے۔سطحی طورپرجلنے والوں کاعلاج کریم کے ذریعے کیاجاتاہے۔مریض کوٹھنڈی جگہ اوراسے مکمل طورپرہائیڈریٹ رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔گہرے زخموں کے علاج کے لئے ادویات اورسرجری کی ضرورت ہوسکتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...