کولہے کی چربی کو کم کریں

9,673

اسمارٹ اور خوبصورت دکھنا ہر ایک کا خواب ہے ،مرد ہو یا عورت کسا ہوا ،شیپ میں جسم ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔اگر چلتے ہوئے آپ کا پچھلا حصہ ہلتے ہوئے ایک خوفناک صورتحال پیش کرتا ہے تو یہ آپ کو انتہائی شر مندگی میں مبتلا کر دیتا ہے ۔ ہمارے پاس ایک ایسا ورک آؤٹ ہے جو بہت جلد آپ کو ایک ایسا حسین اور طلسماتی حسن عطا کرے گا کہ سب دیکھتے رہ جائیں ۔یہ ذہن میں رکھیں کہ اپنے جسم کو شیپ میں لانے کے لئے آپ کو بہت تندہی سے کام کرنا ہو گا۔اس کے لئے آپ کو متوازن غذا لینی ہو گی،بلا ناغہ ورک آئو ٹ کرنا ہو گا،اور چکنی اور مرغن غذائوں سے دور ہو نا ہو گا تا کہ آپ کے کولہوں کے حصے میں چربی جمع نہ ہو۔
ہم آپ کو یہاں یہ بتائیں گے کہ آپ کے کولہوں کی چربی کم کرنے کے لئے کون کون سی ایکسرسائز بہترین ہے۔

لنجز:۔

اس ایکسر سائز سے بہتر آپ کے پچھلے حصے کو کم کرنے کا کوئی علاج نہیں ہے ،یہ آپ کو موٹاپے اور چربی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ اس کو شیپ میں بھی لاتا ہے ،آ پ یہ نوٹس کریں گے کہ آپ کی رانوں کے اطراف کا موٹاپا یا چربی ختم ہو جائے گی ،جیسے جیسے آپ اپنی ٹانگوں اور کولہے پر کام جاری رکھیں گے۔آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ بالکل سیدھے کھڑے ہو جائیں ،ایک ٹانگ آگے کریں اور پھر اس کو موڑھ لیں۔اس طرح ایک گھٹنا زمین کو ٹچ کرے گا،جبکہ دوسرا کرسی کے انداز میں ہو گا۔اپنے ہاتھ رانوں کے نیچے رکھیں ،پانچ سیکنڈ تک اس پوزیشن میں بیٹھیں،اس کے بعد کھڑے ہو کر دوسری ٹانگ کے ساتھ یہی کریں یہ طریقہ چھ دفعہ دہرائیں ۔یہ اس وقت تک کریں جب تک آپ تھک نہ جائیں ۔


مزید جانئے :25 منٹ کا ورک آؤٹ بنادےگا آپ کو فٹ

اسکواٹس:۔

اس کا مطلب ہے اکڑوں بیٹھنا۔دوسری بہترین ایکسرسائز اپنے کولہے کی چربی گھٹانے کے لئے اکڑوں بیٹھنا ہے۔یہ آپ کی پیٹھ کو مضبوط بناتی ہے ،آپ کے بیٹھنے کے انداز کو سیدھا کرتی ہے ،اور جسم کے مٹاپے کو گھٹاتی ہے ۔یہ بہت سادہ ایکسر سائز ہے لیکن شروع شروع میں یہ آپ کو بہت تھکا دے گی ۔شروع میں اس کو چھ سے دس دفعہ کریں پھر جیسے جیسے آپ کا اسٹیمنا بڑھتا جائے اس کی تعداد برحاتے جائیں ۔
اس کو کرنے کے لئے ٹانگوں کو کھول کر کھڑے ہو جائیں ۔اپنے گھٹنوں پر اسطرح بیٹھیں کہ کمر کا نچلا حصہ آپ کے گھٹنوں کے یکساں لیول پر ہو۔آپ کے دونوں ہاتھ سامنے ہو ں ،اس ایکسر سائز کو اس وقت تک کریں جب تک آپ کر سکیں ۔

کرنچز اور لفٹ:۔

یہ ایک اور ایسا ورک آئوٹ ہے جو کہ آپ کے ڈھیلے اور بے ڈھنگے جسم اور کولہوں کو شیپ میں لے آئے گا۔اس ایکسر سائز میں آ پ کو سیدھا زمین پر لیٹ جانا ہے پھر اپنا چہرہ اور گردن تھوڑی سی اٹھائیں اورٹانگوں کو ملا کر رکھیں۔آپ کی کہنیاں موڑھی ہوئی ہوں اور ہاتھ آپ کے کانوں کو ٹچ کر رہے ہوں ۔اپنے سر اورگردن کو اٹھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی ٹانگوں کو بھی سیدھا رکھ کر اٹھائیں ۔ااس طرح جب اپنے سر اور کندھوں کو اٹھائیں تو ٹانگوں کو نیچے کر لیں ،اسی طرح دس سے بارہ مرتبہ کریں ،جب تھک جائیں تو چھوڑ دیں ۔
ان تمام ایکسر سائزز کو کرنے اور مسلسل کرنے سے آپ کو کم از کم ایک ماہ میں رزلٹ نظر آنا شروع ہو جائے گا اور آپ کے کو لہے اور نچلا حصہ شیپ میں آتا ہو ا محسوس ہو گا۔اس لئے ایک ہفتے یا دو ہفتے میں ہی ہمت نہ ہار دیں اور مسلسل کوشش میں رہیں تٓو آپ میں مطلوبہٓ  نتائج آنا شروع ہوجائیںگے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...