مختلف جسمانی درد کا ہومیو پیتھک علاج

6,126

جسمانی درد مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں اور اسی کے مطابق ہومیوپیتھی میں اس کا علاج بھی موجود ہے ۔ جسمانی درد میں پٹھوںکا درد ، کسی چوٹ یا موچ کی وجہ سے ہونے والا درد ، ، عرق النساء ، یورک ایسڈ یا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے ہونے والا درد شامل ہیں۔

جسمانی درد کی وجوہات اور علاج

homeopathy
HomeopathyTreatment

ریاحی درد ( پٹھوں کا درد)

ریاحی کا درد عموماً نظام ہاضمہ کی خرابی کے سبب ہوتا ہے۔ جس میں ریاحی یعنی گیس جسم کے مختلف حصوں میں پھنس جاتی ہے۔مثلاً ڈایا فرام ، ہاتھ پاؤں یا سر ، جس کے سبب وہ درد کا موجب بنتی ہے۔ اس کے درد عارضی ہوتے ہیں جو کہ ریاح خارج ہونے پر ختم ہوجاتے ہیں ۔
اس کے علاج کے لئے عموماًکاربویج، لائیکوپوڈیم ، ہس ٹاکس اورمیگنیشیا فاس نامی ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

پٹھوں کے درد کا علاج ہومیو پیتھی میں کاربوریج، لائیکو پوڈیم ، ہس ٹاکس اور میگنیشیا فاس سے کیا جا تا ہے ۔

چوٹ اور موچ کا درد

جسم کےکسی حصے پر چوٹ یا ضرب لگ جائے یا پھر اچانک ہاتھ یا پاؤں مڑجانے پر اندرونی طور پر پٹھے یا ریشے متاثر ہوجاتے ہیں۔ جو کہ بعد میں درد کا باعث بنتے ہیں۔

آرنیکا، ہس ٹاکس، روتااور ہائپریکم اس مرض کے علاج کے لئے استعمال ہو تی ہیں ۔

جوڑوں کے درد

انسانی جسم پر ہڈی کے سرے پر جوڑوں کا نظام ہے۔ کندھے، کوہنی، کلا ئی ،انگلیاں، کولہے ، گھٹنے، ٹخنے،گردن کے مہرے، کمر کے مہرے، سیکرم اور ٹیل بون۔ ہڈیوں کے جوڑوں کے بیج میں قدرتی طور پر ایک لیس دار مادہ موجود رہتا ہے جسے ھم مایع کیلشیم بھی کہ سکتے ہیں اور یہ مادہ ختم اور بننے کے عمل میں مصروف رہتا ہے۔ بعض اوقات اس مادے ( لعاب) کی کمی ہوجاتی ہےجس کے سبب جوڑ حرکت کرنے میں تکلیف دیتے ہیں ۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹر عموماً کالچیکم، کلکیریافاس، کلکیریاکارس، گوائیکم اور لائیکوپوڈیم نامی ادویات کا نسخہ لکھتے ہیں ۔

عرق النساء یا یورک ایسڈ

یہ ایک خاص قسم کا درد ہوتا ہے جو کہ صرف کولہے سے نیچے پوری ٹانگ میں ہوتا ہے اور ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ اس دردکے دو اسباب ہوتے ہیں ایک تو گردوں کے افعال میں خرابی کے سبب یورک ایسڈ کا خون میںشامل ہونااور دوسرا لمبر یا سیکرم کے مہروں کے درمیان حرام مغز یعنی Spinal Cord کا دب جانا۔ جس سے نیورو ٹرانسمیشن متاثر ہوجاتا ہے اور درد کا باعث بنتا ہے ۔

ہومیوپیتھی میں عرق النساء کا علاج لائیکو پوڈیم، کالچیکم، رہس ٹاکس، بنزوٹک ایسڈاور لیڈم پال سے کیا جا تا ہے ۔

ہڈیوں کی کمزوری کا درد :

پورے جسم کی عمارت ہڈیوں کے ڈھانچے پر کھٹری ہوئی ہے اور ہڈیاں کیلشیم کی بنیاد پر سخت اور مضبوط رہتی ہیں ۔ کیلشیم جو کہ انسان کو غذا سے ملتا ہے ۔ بعض اوقات کسی سبب نظام ہاضمہ کیسلشیم کو ہضم کرکے ہڈیوں تک پہنچانے کی صلاحیت کھو بیٹھتا ہے جس سے ہڈیاں کمزور اور بھرُ بھرُی ہونے لگتی ہیں۔ معمولی سا دھچکا لگنے سے ہڈی ٹوٹنے کا امکان رہتا ہے اور پورے جسم کی ہڈیاں درد کرتی ہیں ۔

کلکیریا فاس، کلکیریا فلور، سلیشیا اورکلکیریا کارب،اس مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی عام ادویات ہیں ۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...