آج کا دن کیسا رہے گا؟15فروری2018
حمل (21مارچ تا 21اپریل)
آپ سماجی تقریبات میں خوب انجوائے کریں گے ۔ وقت ضائع ہونے کی وجہ سے کام کا حرج ہوگا۔ سماجی زندگی عروج پر ہوگی۔ سماجی تعلقات محبت میں ڈھل جائیں گے ۔
ثور(22اپریل تا20مئی)
ایک دشمن آپ کو فریب دینے کو شش کررہا ہے ۔ خاندانی تعلقات موافقت میں رہیں گے ۔ کاروباری کامیابی کے لئے نئی حکمت عملی ترتیب دیں ۔
جوزا(21مئی تا21جون)
معاملات دل بے چینی کا شکار رہیں گے ۔کوئی رشتہ دار خوش نصیبی کی وجہ بنے گا ۔ اپنے افعال میں احتیاط کا مظاہرہ کریں ورنہ پریشانی کا سامنا رہے گا۔
سرطان(22جو ن تا 23 جولائی)
معمولی مالی فوائد کی نشاندہی ہو رہی ہے ۔ اپنی ذہانت کو بروئے کار لائیں ۔ یہ آپ کی کامیابی کی بنیاد ثابت ہوگی ۔
اسد(24جولائی تا23اگست)
نیا منصوبہ، نئے دوست اور نئی رہائش گاہ ایسی تبدیلیوں کا مظہر ہوں گے جوکہ پریشان کن ہوں گی ۔ ایک شخص آپ کے اضطراب کا باعث بنے گا ۔
سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)
غیر ملک سے آنے والے شخص سے خود کو محفوظ رکھیں ۔ پیسے کا معمولی ضیاع ممکن ہے ۔ آپ کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔
میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)
جذباتی رومانس سے سے احتیاط کریں ۔ رشتہ داروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اجنبی لوگ غیر متوقع فوائد کا باعث بنیں گے ۔
عقرب(24اکتوبر تا22نومبر)
صحت میں بہتری کے امکانات روشن ہیں ۔ سخت محنت خوش قسمتی اور خوش حالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔
قوس(23نومبر تا 22دسمبر)
ایک وفادار دوست مل جائے گا ۔ سفر کا امکان ہے ۔ ایک نقصان غیر متوقع طور پر رحمت ثابت ہوگا ۔
جدی(23ستمبرتا 20جنوری)
ایک پرانے دوست کے ساتھ جھگڑا کھڑا ہو سکتا ہے ۔ ایک قانونی جھگڑا بد شگونی پیدا کر سکتا ہے ۔ ایک عزیز ہستی آپ کے لئے سکون اور خوشی کا باعث ہوگی ۔
دلو (21جنوری تا19فروری)
ایک خوش خبری آپ کی منتظر ہے۔ کاروباری خوشحالی متوقع ہے ۔ ایک دیرینہ آرزو پوری ہوگی ۔ نئے منصوبے کامیابی کی نوید ہوں گے ۔
حوت(20فروری تا20مارچ)
کسی دوست کی نصیحت و مشورے کو تحمل مزاجی سے سنیں ۔ آپ اپنے کام کے ذریعے اپنی شناخت بنائیں گے ۔
اپنے اسٹار (Horoscope)کے بارے میں مزید جانئے