ماہواری شروع ہونے سے پہلے کا ڈپریشن۔وڈیو

23,889

ماہواری(periods) شروع ہونے سے پہلے بہت سی خواتین ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں ۔انکے لئے یہ پیریڈ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوتا۔ بہت سی خواتین اس مسئلہ کا انتہائی حد تک شکارہوجاتی ہیں جس کے باعث ان کا گھر اور ساتھ رہنے والے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں۔

خواتین کی یہ حالت پریمینسٹروئل ڈسفورک ڈس آرڈر( premenstrual dysphoric disorder)یاPMDDکہلاتی ہے۔
ماہواری سے پہلے ڈپریشن،کشیدگی ،بے چینی،گھبراہٹ اورتھکاوٹ PMDDکی علامت ہیں۔یہ حالت ماہواری شروع ہونے سے پہلے ہوتی ہے اورماہواری کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔

ڈپریشن سے نجات دینے والی دوا کے ذریعے PMDDکی علامات کوآسانی سے کم کیا جاسکتا ہے۔یہ ادویات دماغ کی کیمسٹری میں عدم اطمینان کودرست کرتی ہیںجس کی وجہ سے ڈپریشن ہوتا ہے۔

PMDD کی تشخیص

آپ کی ڈاکٹراس بات کاجائزہ لیتی ہیں کہ آپ کوہونے والا ڈپریشن ماہواری (periods)شروع ہونے سے پہلے ہی رہتا ہے یا مستقل،اس کا دورانیہ کب سے کب تک کا ہوتا ہے۔آیا آپ میں اس کی علامات پانچ یا اس سے زائد پائی جاتی ہیں ؟
اگرآپ سمجھتی ہیں کہ آپ PMDD ہوسکتی ہیں تو آپ کوچاہئے کہ اپنی دوماہ کی ماہواری کے درمیان ہونے والی کیفیت کاجائزہ لیں اورانھیں نوٹ کریں۔ان علامات کو مکمل طورپرنوٹ کریں کہ یہ علامات کب سے کب تک ظاہر ہوتی ہیں اور کب ختم ہوتی ہیں۔
اگرآپ کو پہلے ہی سے ڈپریشن اور کشیدگی کے مسائل کا سامنا ہے اور ماہواری (periods)شروع ہونے سے پہلے ان مسائل میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے تو آپ کو PMDD نہیں سمجھا جائے گا۔

ایسی صورتحال میں ڈاکٹر پہلے آپ کے ڈپریشن کاعلاج کرے گی اس کے بعد ہی وہ اس صورتحال کاصحیح  طور پر جائزہ لینے کے قابل ہوپائے گی کہ آیا آپ PMDD کے مسئلے کا شکار ہیں یا نہیں۔

PMDDکاعلاج

ڈپریشن سے نجات دینے والی دوا کے ذریعے PMDDکی علامات کوآسانی سے کم کیا جاسکتا ہے۔یہ ادویات دماغ کی کیمسٹری میں عدم اطمینان کودرست کرتی ہیںجس کی وجہ سے ڈپریشن ہوتا ہے۔ڈاکٹر ان ادویات کا مشورہ ایک سال یااس سے زائد کے لئے دے سکتی ہیں۔

حالیہ مطالعہ کے مطابق ٹریٹمنٹ شروع کرنے سے ان ادویات کے استعمال سے صرف چار ماہ میں ان علامات میں کمی آتی ہے لیکن ڈاکٹرایک سال تک ان ادویہ کے استعمال کا مشورہ دیتی ہیں۔اگران ادویہ کو جلدی ترک کردیا جائے تو یہ علامات واپس آجاتی ہیں جومزید شدید ہوتی ہیں۔

ادویہ کے علاوہ PMDDبچاؤ کے طریقے

ہربیماری کاعلاج ضروری ہے لیکن آپ اپنے طور پر اس سے نجات پانے کی کوشش کرسکتی ہیں۔

ایروبک

ورزش کواپنی روٹین میں شامل کریں کیونکہ ورزش عام طورسے موڈ کو خراب ہونے سے بچانے اورpremenstrual علامات میں کمی لانے میں مددگار رہتی ہے۔

مزید جانئے: صحت کے7مسائل کا ورزش سے علاج

غذا میں تبدیلی

اپنی غذا سے چینی اورکیفین کوکم کردیں اوراہم غذائی اجزاء کی سطح بڑھانے پرتوجہ دیں۔ایک مطالعہ کے مطابق 600 ملی گرام کیلشیم دن میں دودفعہ لینے سے اورمچھلی کے تیل کے استعمال سے ان مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔بہت سا کھانا ایک وقت کھانے کے بجائے وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا کرکے کھائیں ۔

مانع حمل ادویات

برتھ کنٹرول پلزجسمانی اورجذباتی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ ان میں سے بہت سی ادویات جسمانی اورذہنی صحت کے لئے نقصان کا سبب بنتی ہیں اسی لئے قابل اعتماد ڈاکٹرکے مشورے کے بغیراستعمال نہ کریں۔

Cognitive behavioral therapy

اس علاج کے ذریعے لوگوں کی موجودہ صورتحال کوتبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے۔یہ تھراپی premenstrual علامات میں بھی موثرثابت ہوئی ہے۔PMDD خواتین کی زندگی پرمنفی اثرات مرتب کرتی ہے لیکن یہ قابل علاج ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...