جیولری کا استعمال صحت کے مختلف مسائل کا حل
جیولری کا استعمال آج کا نہیں ہے۔ یہ تو قدیم زمانے سے حسن میں اضافے اور جسمانی نقائص کو چھپانے کے لئے استعمال کئے جاتے رہے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جیولری اپنے اندر ایسی خصوصیات رکھتے ہیں جو پہننے والے کی اندرونی اور بیرونی صحت کا باعث بھی بنتے ہیں۔
مختلف دھاتوں سے بنے جیولری میں پوشیدہ خصوصیات نہ صرف ہماری خوبصورتی بلکہ کردار ،شخصیت اور صحت پر بھی براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں ۔
جیولری کی اقسام اور فوائد
جھومر اور ٹیکا
بندیا یا ٹیکا نہ صرف قوت ارادی کو بڑھاتے ہیں بلکہ ذہن کو سکون بھی دیتے ہیں جس سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
انگوٹھی
چوتھی انگلی میں موجود نس کا تعلق دل سے ہوتا ہے اور جب ہم کسی بھی دھات کی انگوٹھی پہنتے ہیں تو نہ صرف ہمارے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ازدواجی تعلقات بہتر بنانے اور زندگی کے مسائل کو حل کرنے کی قوت بھی ملتی ہے۔
بالیاں
کان کے درمیان کا نرم حصہ جہاں سوراخ کیا جاتا ہے وہاں کئی ایکیو پریشر پوائنٹ ہوتے ہیں جو دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں (جیسے حاضر جوابی ، استدلالی صلاحیت میں اضافہ اور تیزی سے فرق اور مماثلت ڈھونڈنے کی صلاحیت میں اضافہ اور قوت یاد داشت میں تیزی )
مزید جانیں: کان چھدوانے کے لئے ضروری ہدایات
چوڑیاں
عام طور پر مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ خون کی کمی کا شکار ہوتی ہیں ۔ایسی خواتین کو کسی بھی دھات سے بنی چوڑیاں اپنے ہاتھوں میں ضرور پہننی چاہئیں ۔
پائل
پازیب یا تو چاندی کی ہوتی ہے یا پھر توپر کی، بہت کم لوگ سونے کی پائل پہنتے ہیں ،چونکہ ہمارے ٹخنوں سے لے کر تلوئوں تک کئی ایسی جگہیں ہوتی ہیں جو ہمارے جسم کے بڑے اعضاء (گردے ،پھیپڑے اور دماغ )کے افعال کو کنٹرول کرتی ہیں ۔
چاندی میں اینٹی مائکرو بائل ایجنٹ پایا جاتا ہے جو ہمار جسم کے خاص اور نازک اعضاء کی حفاظت کرتا ہے بلکہ موسمی وائرل بخار ،نزلہ کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے ۔
دھات کا استعمال اور فوائد
کوپر
کوپر جسم کی جلن ،تکلیف اور جوڑوں کے درد میں انتہائی مفید ہوتا ہے ،کوپر کا استعمال بریسلیٹ کے طور پر کیا جائے تو زیادہ بہتر رہتا ہے ۔ کوپر جلدی امراض کو ختم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے
مزید جانیں: سیاہ لباس کے ساتھ جوتے ، بیگ اور جیولری
سونا
عام طور پر خواتین سونے کے زیوارت زیادہ شوق سے پہنتی ہیں جس کے صحت پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں
1۔ چوبیس کیرٹ سونا اگرجسم کے کسی انفیکشن والے حصے پر رکھ دیا جائے تو وہ حصہ جلد ٹھیک ہونے لگتا ہے اسی طرح چوٹ یا زخم بھی سونا پہننے سے جلد ٹھیک ہونے لگتا ہے
2۔جو لوگ ذہنی تناؤ ،فکر اور صدمہ میں ہوں انھیں سونا ضرور پہننا چاہئے لیکن سونا کسی اور دھات کے ساتھ ملا کر پہننے سے اس کی تاثیر متاثر ہوتی ہے
3۔ وہ لوگ جو اپنے ماحول میں مطابقت حاصل نہیں کر پارہے ،ذہنی الھجنوں کا شکار ہوں اور اپنا اعتماد کھو رہے ہوں انھیں سونے کا ٹکڑا کسی بھی شکل میں ضرور پہننا چاہئے
4۔ وہ خواتین جو جوڑوں کے درد اور پٹھوں کے کھنچائو جیسی تکلیف میں مبتلا ہوں انھیں سونا ضرور پہننا چاہئے
چاندی
1۔چاندی کے زیوارت پہننے سے الیکٹرونک مشینوں سے نکلنے والی شعائوں کے اثرات سے بچائو ممکن ہوتا ہے
2۔چاندی (سلور ) بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے
3۔ہڈیوں کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے
4۔ چاندی میں اینٹی بایوٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس سے کسی بھی قسم کا فنگس ، وائرس اور بیکٹیریا سے جسم کی حفاظت ممکن ہوتی ہے ۔
ہیرا
۱۔ہیرا جنسی بیماریوں کے علاج میں معائون ہوتا ہے ۔اور جسنی طاقت میں اضافہ کرتا ہے
۲۔جلد کی بیماریوں اور نیند نہ آنے کی شکایت میں ہیرا پہننے سے فائدہ ہوتا ہے
۳۔ ہیرا ذہنی صلاحیتوں اور سوچ کا جلا بخشتا ہے۔
موتی
اصل موتی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بانجھ پن کو دور کر کے تولیدی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے موتی ان لوگوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے جن کا نظام ہاضمہ خراب رہتا ہے۔موتی پہننے سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات میں کمی آتی ہے حساس طبیعت کے مال کوگوں کو موتی ضرور پہننا چاہئے جس سے ان کے جذبات میں توازن آتا ہے .