کان چھدوانے کے لئے ضروری ہدایات

3,595

کان یا ناک چھدوانے کے بعدان کا اچھی طرح خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔تاکہ یہ جلد ٹھیک ہو جائیں۔اور آپ اپنی پسند کی جیولری پہن سکیں۔کان چھدوانے کے لئے کان کی صفائی اور اس کے انفیکشن کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔

پہلے ٹوپس پہنے رہیں

کان چھیدنے کے لئے جو ایئررنگ پہنائے گئے ہیں انھیں زخم بھرنے تک نہ اتاریں ۔کیونکہ کان چھیدنے کے لئے استعمال ہونے والے ٹوپس ایسی دھات سے بنے ہوتے ہیں جو کانوں کو پکنے نہیں دیتے۔اگر آپ اسے وقت سے پہلے اتار دیں گے توکان کا سوراخ بند ہوجائے گا یا پھر پوری طرح ٹھیک نہیں ہو پائے گا۔
َ۔کان کی لو میں پہننے والے ایئر رنگ چھ ہفتے میں اتاریں۔
۔کان کے اوپری حصے میں پہننے والے ائیر رنگ آٹھ سے بارہ ہفتے میں اتاریں ۔

کانوں کو بار بار نہ چھوئیں

بلا وجہ کانوں کو چھونے سے بھی انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس لئے کانوں کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں ۔

دوپٹہ اور اسکارف پہننے میں احتیاط کریں

دوپٹہ اسکارف اور ہیٹ وغیرہ کو احتیاط سے پہنیں یا اتاریں کیونکہ ان میں ائیر رنگ اٹک کر کھنچ سکتے ہیں ۔ایسا دوپٹہ یا اسکارف پہنیں جس مین ایئر رنگ نہ اٹک سکیں ۔اسکارف یا دوپٹہ کانوں سے دور رہے ۔بار بار ایک ہی اسکارف بغیر دھوئے نہ پہنیں
۔کپڑے بدلتے ہوئے احتیاط کریں ۔خاص طور پر وہ کپڑے جو ایئر رنگ میں اٹک سکتے ہیں ۔

دوسرے اجزاء یا کیمیکل کانوں پر نہ لگنے دیں

شیمپو ،کنڈیشنریا بالوں سے متعلق دوسری اشیاء کانوں پر نہ لگنے دیں ۔کیونکہ کہ اس سے بھی انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے ۔

۔شیمپو کرتے وقت کانوں کو پلاسٹک سے ڈھک لیں

۔پول میں نہانے کے بعد بھی ضروری ہے کہ کانوں کو صاف پانی سے دھویا جائے۔

سیدھا لیٹ کر سوئیں

کروٹ لے کر لیٹنے کے بجائے سیدھا لیٹیں کیونکہ کروٹ لے کر لیٹنے سے تکیے سے کان میں تکلیف ہو سکتی ہے۔اگر آپ سیدھا نہیں لیٹ سکتے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا تکیہ صاف ستھرا ہو۔

کانوں کی صفائی

۔ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ بیکٹیریا ہاتھوں سے کانوں تک نہ جا سکیں۔
۔سالٹ بیس کلینزر استعمال کریں۔یا صرف وہ دوا جو کان چھیدنے والے نے آپ کو بتائی ہے۔
۔الکوحل اور ہائیڈروجن پر آکسائڈ استعمال نہ کریں۔
۔چائے کے چمچ کا آٹھواں حصہ سمندری نمک آٹھ اونس پانی میں ملا کر استعمال کرسکتے ہیں ٹیبل سالٹ استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں آئیوڈین ہوتا ہے۔

صفائی کے لئے کاٹن بڈ یا سوویب استعمال کریں

کان کے سوراخ کو آگے پیچھے سے اچھی طرح صاف کریں تاکہ پوری جگہ دوا لگ جائے اور سوراخ کے اندر بھی چلی جائے۔

بالیوں کو گھمائیں

دو تین دفعہ بالیوں کو گھمائیں تاکہ دوا اچھی طرح سوراخ میں چلی جائے۔ائیر رنگ کو آگے پیچھے بھی کریں تاکہ وہ سوراخ میں نہ پھنسے۔ورنہ دوسری صورت میں کان کا سوراخ صحیح نہیں ہو پاتا ۔
۔دوسرے کان کے لئے نیاکاٹن بال استعمال کریں۔

دن میں تین دفعہ صفائی کریں

کانوں کی صفائی کرنا نہ بھولیں دن میں تین دفعہ صفائی کریں۔خاص طور پر پہلے ہفتے میں ۔کیونکہ دھول، مٹی اور کانوں کے سوراخ سے نکلنے والی رتوبت بھی انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔
۔نہانے کے بعد بھی کانوں کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ شیمپو اور کنڈیشنر کے اثرات ختم ہوجائیں۔
۔باہر سے آنے کے بعد بھی کانوں کی صفائی کریں۔

ایئر رنگ اتار دیں

کان ٹھیک ہونے کے بعد اپنے ایئر رنگ اتار کر کچھ عرصے کے لئے ہلکے ٹوپس پہن لیں تاکہ کان بند نہ ہوں اور وزن سے چریں بھی نہیں ۔کچھ لوگوں کو صرف سونا اور چاندی ہی سوٹ کرتا ہے۔اس لئے صرف وہی میٹل پہنیں جو آپ کے لئے صحیح ہو۔

انفیکشن کی صورتیں

سرخی یا سوجن

کان چھدنے کے ایک دو دن تک کان پر سرخی اور سوجن ہوتی ہے۔لیکن اگر یہ سوجن اور سرخی دو دن گزر جانے کے بعد بھی باقی رہے توانفیکشن یا الرجی کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
۔اگر ایئر رنگ پھنسا ہوا محسوس ہو تو اسے ڈھیلا کر لیں ۔اگر تکلیف بہت ذیادہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
۔ایئر رنگ اتارنے سے کان تو ٹھیک ہو جائے گا لیکن سوراخ بھی بند ہو جائے گا ۔اس لئے اگر آپ کان بند نہین کرنا چاہتے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔

ذیادہ انفیکشن کی صورت میں ڈاکٹر کو دکھائیں

پس کا نکلنا یا بہت ذیادہ تکلیف اور سرخی ہونا انفیکشن کی علامت ہے۔یا تو ایئر رنگ کو خود ہی اتار دیں اور اگر تکلیف ذیادہ ہے تو ڈاکٹر کو دکھائیں ۔زخم کو صاف کرکے اینٹی بائیوٹک مرہم لگاکر بینڈج کریں۔

اگر کان کی لو چر جائے

اگر ایئر رنگ کسی چیز میں پھنس کر کھنچ جائے اور کان کی لو چر جائے تو اس میں ٹانکے لگوانا پڑیں گے اس لئے فوری طور پر ایمرجنسی میں ٹانکے لگوائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...