معدے میں تیزابیت کے فوری گھریلو علاج

89,511

معدے میں زیادہ ایسڈ کا اخراج تیزابیت کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد، گیس اور سانس میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے ۔ زیادہ وقت بھوکا رہنے ، خالی پیٹ یا چائے اور کافی کا زیادہ استعمال تیزابیت کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ جب ہم مرغن مصالحے دار کھانا کھاتے ہیں تو اس کی وجہ سے بھی معدے میں ایسڈ زیادہ بنتا ہے جو سینے میں جلن پیدا کرتا ہے۔
آپ کے باورچی خانے میں بہت سی ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیںجو آپ تیزابیت کو دور کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

تلسی کے پتے:

تلسی کے پتوں میں گیس کو ختم کرکے سکون پہنچانے کی خصوصیات موجود ہیںجن سے تیزابیت میں فوری آرام آتا ہے۔ جب بھی پیٹ میں گیس محسوس ہو تلسی کے چند پتے دھوکر چبالیں یا ۳ سے ۴ پتوں کو ایک کپ پانی کے ساتھ ابالیں چند منٹ پکنے دیں پھر چھان کر پی لیں۔

سونف:

کھانے کے بعد سونف کھالینے سے بھی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے ۔ نظام ہضم درست رکھنے کے لیے سونف کی چائے نہایت مفید ہے۔ سونف میں موجود تیل بدہضمی اور پیٹ کو پھولنے سے بچاتا ہے۔

دارچینی :

دارچینی میں قدرتی طور پر اینٹی ایسڈ خصوصیات موجود ہیں جو ہاضمہ بہتر بناتی ہیں ۔ تکلیف سے نجات کے لیے دارچینی کی چائے پئیں جو پیٹ کا انفیکشن جلد ختم کردے گی۔

چھاج:

چھاج کو آیوریدک علاج میںخاص اہمیت حاصل ہے ۔اس لئے جب بھی مرغن غذا کھائیںتو اینٹی ایسڈ لینے کے بجائے ایک گلاس چھاج کا پی لیںزیادہ بہتر نتائج کے لئے پسی کالی مرچ یا ہرا دھنیا پیس کر ملا لیں۔

گڑ:

گڑ میں میگنیشیئم وافرمقدار میں موجود ہے جو نظام ہضم کو قوت بخشتی ہے اورتیزابیت کو ختم کرتی ہے۔کھانے کے بعد گڑ کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ رکھ کر چوسیں۔گڑ جسم کے درجہ حرارت کو بھی کم کرتا ہے اور تیزابیت کو دور کرتا ہے اس لئے ماہرین گرمی میں گڑ کا ٹھنڈاشربت پینے کا مشور ہ دیتے ہیں۔

لونگـ:

چینی طب اور آیورید ک میں ہاضمے کی خرابی دور کرنے کے لئے لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔لونگ پیٹ میں بننے والی گیس کو ختم کرتی ہے اس لئے لوبیا،پھلیاں اور کالے چنے بناتے وقت اس میںلونگ پیس کر ڈالیں تاکہ گیس نہ بنے۔تیزابیت سے بچنے کے لئے برابر کی مقدار میں پسی ہوئی الائچی اور لونگ بھی کھائی جا سکتی ہے ۔تیزابیت ختم کرنے کے ساتھ یہ منہ کی بدبو بھی ختم کرے گی۔

ٹھنڈا دودھ:

دودھ میں کیلشیئم کی موجودگی معدے میں تیزابیت سے بچاتی ہے۔جب بھی تیزابیت محسوس ہوٹھنڈا دودھ پیئں۔

ناریل کا پانی:

جب ہم ناریل کا پانی پیتے ہیں تو جسم کا پی ایچ لیول الکلائن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو معدے میں ایک طرح کا لعاب بناتا ہے جو معدے کو تیزابی اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ناریل کے پانی میں موجود فائبر ہاضمہ درست کرکے معدے کو تیزابیت سے بچاتا ہے۔

زیرہ:

زیرہ ہاضمہ درست کرتا ہے،پیٹ کے درد میں آرام دیتا ہے اورتیزابیت کے اثرات کو ختم کرتا ہے۔زیرہ بھون کرکوٹ لیں اور ایک گلاس پانی میںملا کر پئیںیا ایک چمچ زیرہ ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر رکھ دیںاور ہر کھانے کے بعد پیئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...