جلد کو بے بی سافٹ رکھنے کے10 طریقہ

83,597

صاف ستھری نرم وملائم جلد کا کون خواہش مند نہیں ہوتا اپنے روزمرہ طرز زندگی (Vitality) میں تبدیلی لاکر آپ بھی نرم وملائم جلد کی مالک بن سکتی ہیں ۔

۔ روزانہ کلینزنگ کریں

دن میں دو مرتبہ یا کم از کم ایک مرتبہ کلینزنگ ضرور کریں صبح اٹھ کر اور رات کو سونے سے پہلے خوب پانی پئیں۔
۔ سوپ فری فیشل یا باڈی واش جلد کی اچھی کلینزنگ کرتا ہے۔
۔ چہرے کی گلینزنگ کے لیے نرم اسفنج استعمال کریں تاکہ جلد کو نقصان نہ پہنچے۔
۔ اگر آپ کی جلد حساس ہے تو روزانہ نہانے کے بجائے ایک یا دو دن چھوڑ کر نہائیں۔ کیونکہ زیادہ نہانے سے حساس جلد کونقصان پہنچاتا ہے۔

۔ایکس فولیٹ کریں

ہفتے میں تین مرتبہ ایکس فولی ایشن کریں اسطرح جلد سے مردہ خلیات الگ ہوجاتے ہیں اور جلد کی اچھی شکل نکل آتی ہے۔ جلد سے گرد ،زائد چکنائی اور مردہ خلیات صاف ہونے سے جلد نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔
۔اگر آپ کی جلد حساس ہے تو پندرہ دن میں ایک مرتبہ ایکس فولیشن کریں۔
۔ ایکس فولیشن کے لیے اسکرب استعمال کریں جو آپ گھر پر بھی بناسکتی ہیں جس میں شکر اور شہد کو ملا کر اسکرب تیار کیاجاسکتا ہے۔
۔ اسفنج کی مدد سے اسکرب کو سارے جسم پر ملتے جائیں اور پانی بہاتے جائیں۔ سخت اسکرب کو چہرے پر استعمال نہ کریں۔

۔ جلد کو آہستہ سے صاف کریں

موٹے تولیے سے جلد کو ہلکے ہاتھ سے صاف کریں خاص طور پر چہرے کو نرمی کے ساتھ خشک کریں کیونکہ رگڑ کر صاف کرنے سے جلد کو نقصان پہنچتاہے۔

۔اپنی جلد کے حساب سے موائسچرائزر کا انتخاب کریں

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء میں بھی تبدیلی کرنا پڑتی ہے کیونکہ ہمیشہ ایک ہی پروڈکٹ آپ کی جلد کے لیے مفید نہیں ہوتی ۔ اپنی جلد کے لیے عمر کے حساب سے لوشن یا کریم کا انتخاب کریں۔

۔نہانے کے فوراً بعد موائسچرائزر لگائیں

گرم پانی سے نہانے کے بعد جلد کے مسام کھلے ہوتے ہیں ایسی جلد پر موائسچرائزر لگانے سے جلد زیادہ سے زیادہ نمی جذب کرے گی۔ اس کے لیے حساس جلد والا موائسچرائزر استعمال کریں اگر آپ کی جلد حساس نہ بھی ہو تو تب بھی یہ موائسچرائزر آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا اور آپ اپنی جلد کو زیادہ نرم و ملائم محسوس کریں گی۔

۔دھوپ سے بچیں

بچوں کی جلد نرم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ الٹروائلٹ ریز سے بچے رہتے ہیں۔
دھوپ میں نکلنے کے لیے پوری آستین کی قمیض پہنیں اور کوشش کریں کہ جسم کا کائی حصہ کھلا نہ ہو۔ تیز دھوپ میں چھتری یا کیپ کا استعمال کریں ۔ الٹراوائلٹ ریز سے جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے اچھا سن بلاک لگائیں۔

۔سونے سے پہلے موائسچرائزر لگائیں

رات کو سونے سے پہلے جسم کے زیادہ خشک حصے جیسے پیروں ، گھٹنوں اور کہنیوں پر کریم یالوشن لگائیں اس طرح جب آپ سو کر اٹھیں گے تو یہ حصے نرم محسوس ہونگے ۔

۔ایکس فولی ایشن اسکرب گھر پر تیار کریں

۔ نیم گرم پانی سے چہرہ دھوئیں۔
َََََََََِ۔ ایکس فولی ایشن سیرم بنانے کے لیے ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ شہد ، دو کھانے کے چمچ براؤن شوگر اور آدھا لیموں ڈال کر مکس کریں۔
۔ جلد پر پانچ منٹ تک ملیں۔
۔ زیادہ نرم جلد کے لیے ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور نیم گرم پانی سے دھوکر ہلکے سے خشک کرلیں۔

۔نہانے کے لیے دودھ اور شہد کا استعمال کریں

باتھ ٹب میں نیم گرم پانی بھر کر اس میں آدھا لیٹر دودھ اور ۳ کھانے کے چمچ شہد ملائیں۔ اور اس پانی میں بیٹھ جائیں۔ اس سے بھی آپ کی جلد بچوں جیسی نرم اور ملائم ہوجائے گی۔

مزید جانئے :بے بی آئل سے خوبصورتی میں اضافہ کیجئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...