پانچ دن میں شوگر کنٹرول کرنے کا پلان

39,504

ذیابطیس کے مریضوں کے لئے شوگر (Diabetes)کنٹرول کم کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا ۔ وہ مریض جن کا شوگر لیول ہائی رہتا ہو انھیں بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں رفتہ رفتہ بینائی جانا ،وزن کا بتدریج بڑھنا ، مستقل تھکان رہنا ،یاد داشت کاکمزور ہوجانا ، اور دماغ کی رگ پھٹ جانا شامل ہیں۔ لیکن اگر مریض چاہے تو چند دنوں میں ہی شوگر لیول میں واضح تبدیلی لا سکتا ہے مگر چند احتیاطیں اور پرہیز کرنا شرط ہے۔
ذیابیطس کا مریض صرف پانچ دن میں شوگر لیول کنٹرول کرنا چاہتا ہے تو اسے چند عادات کو روزمرہ زندگی میں شامل کرنا ہو گا جس کے نتیجے میں نہ صرف چند دن کے لئے بلکہ ساری زندگی ذیابطیس سے لڑنے کی طاقت مل سکے گی۔

پانچ دن کاپروٹین ڈائٹ پلان

بلڈ شوگر لیول کم کرنے کے لئے پروٹین ڈائٹ آپ کو فوری نتائج دے گی ۔
٭ اس میں آپ بکرے کا بغیر چکنائی کا گوشت ( چانپ ) ،انڈے اور مچھلی کا بلا جھجک استعمال کریں اس ڈائٹ کے دوران آپ کاربو ہائڈریٹس اور فیٹ بالکل نہ لیں ۔
٭ گوشت پکانے کے لئے ناریل یا بیجوں کاتیل استعمال کریں آپ پروٹین ڈے میں ناشتہ سے لے کر رات کے کھانے تک پروٹین کا استعمال کر سکتے ہیں ۔جیسے ناشتہ میں بران بریڈ کے ساتھ انڈہ ابال کر لے سکتے ہیں اور ایک کپ دلیہ کھا لیں ۔
٭ بارہ بجے آپ ایک پھل کھا سکتے ہیں ۔
٭ دوپہر کے کھانے میں دال یا لوبیہ سبزی کے ساتھ پکا کر چپاتی سے کھا سکتے ہیں یا سوپ کی طرح پی سکتے ہیں ۔
٭ رات کے کھانے میں مچھلی کو سنیک کے طور پر کھا سکتے ہیں( ذیابطیس کے مریضوں کے لئے مچھلی ( سالمن ) بہت مفید ہوتی ہے) ۔

نوٹ:

بلڈ شوگر لیول کم کرنے کے لئے فائبر ڈائٹ بھی بہت جلد بہترین نتائج دیتی ہے ۔ فائبر کی بہترین صورت ثابت اناج اور ریشے والی سبزیاں اور پھل ہیں ( جن میں سر فہرست کدو ہے ) یہ خیال رہے کہ ہر قسم کے آٹے میں فائبر نہیں ہوتا لہذا صرف بھوسی والا آٹا ہی استعمال کرنا ہے ۔

اگر آپ کولڈ ڈرنک ،چائے اور کافی کا استعمال کرتے ہیں چاہے اس میں مٹھاس کا استعمال نہیں کرتے لیکن پھر بھی صرف پانچ دن ان چیزوں کا استعمال ترک کر کے لیموں کے تازہ رس سے بنا لیموں پانی استعمال کریں چھٹے دن آپ کی شوگر کنٹرول ہو گی۔

مزید جانئے : 6غذائیں کھائیں ذیابیطس سے بچاؤ یقینی بنائیں

چند مشورے

۱۔ یہ یاد رکھیں کہ ذیابطیس کا علاج دیگر امراض سے ذرا مختلف ہے۔ جہاں دل اور دماغ کے امراض میں مریض کو آرام کرنے کا کہا جاتا ہے وہاں ذیابطیس کے مریضوں کو آرام کے ساتھ جسمانی محنت کرنے کی بھی تلقین کی جاتی ہے۔
۲۔ مریض کو یہ جاننا ضروری ہے کہ شوگر لیول ہائی ہونے کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں ؟تاکہ ان اسباب اور وجوہات پر کنٹرول کیا جا سکے ۔ مریض کو یہ معلوم ہونا چاہئے کی صرف میٹھی اشیاء کھانے سے ہی ذیابطیس کا مرض لاحق نہیں ہوتا بلکہ آج کل تحقیق یہ کہتی ہے کہذیابطیس کی بڑی وجہ ڈپریشن اور ذہنی تناؤ ہیں ۔ لہذا ان پانچ دنوں میں اپنا ماحول اور روٹین بدل کر دیکھیں آپ کو حیرت انگیز طور پر اپنے شوگر لیول میں بہتری محسوس ہو گی ۔
۳۔ ہفتہ بھر جاگ کر اتوار کو نیند پوری کرنا قطعی طور پر درست طریقہ نہیں ہے ۔ بے خوابی دور کرنے کے لئے فٹ مساج لیں ،یا نیم گرم پانی میں پاؤں ڈال کر بیٹھ جائیں اس کے علاوہ آپ ایروما تھراپی بھی لے سکتے ہیں جب آپ کی نیند پوری ہو گی تو نہ صرف آپ میٹھا کھانے پر کنٹرول کر سکیں گے بلکہ کیفین کی بھی مقدار کم لیں گے ۔
۴۔ بعض ذیابطیس کے مریض ملازمت کے اوقات کے دوران کھانا نہیں کھاتے اس طرح ایک وقت کا کھانا نہ کھا کر وہ اپنے شوگر لیول کو ڈسٹرب کر رہے ہوتے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ اگر آپ بھوک محسوس بھی نہ کریں لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ ضرور کھائیں ۔
۵۔پانچ دن اپنے پان،چھالیہ ،گٹکا اور سپاری سے کنارہ اختیار کریں اور اس کی جگہ اسنیکس ( کارن چپس ، ابلے یا بھنے چنے یا،بھٹے کے دانے یا لوبیہ ابال کر کھا لیں ۔آپ اپنی اس عادت سے چند دنوں میں ہی شوگر لیول میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے ۔

مزید جانئے :حاملہ خواتین میں ذیابیطس کاخطرہ؛ وجوہات اوربچے پر اثرات

چند گھریلو ٹوٹکے

۱۔تین چیزیں ایسی ہیں جو بلڈ شوگر کو تیزی سے کنٹرول کرتی ہیں ان میں سبز چائے ،سرکہ اور دار چینی شامل ہیں ان تینوں چیزوں کا استعمال اگر آپ صرف تین دن بھی کریں تو آپ کو واضح فرق محسوس ہو گا۔
۲۔ ذیابطیس کے مریض کو ہر ساتویں دن ایک دن کا فاقہ کرنا مفید ہے ،فاقے میں پھل ،سبزیاں ،پھیکا لیموں کا رس لینا چاہئے اور دوسری چیز نہیں لینی چاہئے۔
۳۔ ۶۰ گرام میتھی دانہ باریک پیس کر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اسے بارہ گھنٹے بعد چھان کر پی لیں اس طرح صبح شام دو بار روزانہ لینے سے چند دنوں میں ذیابطیس ٹھیک ہو جاتی ہے
۴۔ رات کو آدھا چھٹانک سیاہ چنے دودھ میں بھگو دیں اور صبح کھائیں ،چنے اور جو کو برابر وزن میں لے کر اس کے آٹے کی روٹی صبح شام کھائیں یا صرف بیسن کی روٹی ہی دس دن تک کھاتے ررہنے سے شوگر لیول بڑھنا بند ہو جاتا ہے ۔
۵۔ ذیابطیس سے جسم میں کمزوری محسو سہونے لگتی ہے ،کمزوری دور کرنے کے لئے کچا ناریل ،کاجو ،مونگ پھلی اور اخروٹ بھگو کر کھائیں اس کے علاوہ دہی ،چھاچھ اور سویا بین کا استعمال کریں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...