کھانسی سے نجات کے کارآمد گھریلو ٹوٹکے

79,983

کھانسی بذات خود کوئی مرض نہیں بلکہ یہ دوسرے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔کھانسی اگر مستقل رہے تو دوسرے امراض پیداہونے لگتے ہیں۔کھانسی دوطرح کی ہوتی ہے۔ایک خشک کھانسی اوردوسری بلغمی کھانسی۔کھانسی اگر پرانی ہوجائے تو عموماً بلغمی ہوجاتی ہے۔عام طورسے زکام کوکھانسی کی اہم وجہ سمجھاجاتاہے۔کھانسی کی شدت کی صورت میں گرم اشیاء کے استعمال سے کھانسی میں کمی آتی ہے۔
بظاہر کھانسی ایک عام سامرض ہے لیکن مرض کوئی بھی ہوجب شدت اختیار کرتاہے توتکلیف کاسبب بنتاہے۔اسی لئے اس تکلیف سے نجات کے لئے کارآمد اورآزمودہ ٹوٹکے ہیں جن کے باقاعدہ استعمال سے کھانسی میں پہلے کمی اورپھر کھانسی ختم ہوجائے گی۔

مزید جانئے :کھجلی اور خارش (اسکیبیز)کی علامات اوروجوہات

طریقہ علاج 

۱۔کالا شہتوت ایک کلو لے کربلینڈ کرلیں۔ پھراسمیں ایک کپ چینی اورچارگلاس پانی شامل کرکے پکنے رکھ دیں۔جب پک کرگاڑھا ہوجائے اوراس میں لیس آنے لگے تو کھانسی کی دواتیارہے۔ ٹھنڈا کرکے بوتل میں بھرکر رکھ لیں۔بڑوں کے لئے ایک گلاس پانی میں تین چمچ ملاکر پلائیں اوربچوں کوایک گلاس پانی میں ایک چمچ ملا کر پلادیں کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔

۲۔دودھ میں کالا زیرہ ڈال کرپکاکرچھان کرپی لیں۔کھانسی دورہوجائے گی۔کوشش کریں شام چاربجے سے پہلے اسے پیئیں۔ساتھ ہی ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں۔

۳۔کیلے کا چھلکا اوربڑی الائچی توے پرجلاکرپیس لیں پھراس میں شہد ملاکر تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں۔ اس ٹوٹکے سے پرانی سے پرانی کھانسی جونہ جاتی ہووہ بھی چلی جائے گی۔

۴۔ایک چمچ لونگ اوردوچمچ انار کے چھلکے پیس کراس پاؤڈر کاایک چوتھائی چمچ لے کرآدھی چمچی شہد ملاکرروزانہ تین بارچاٹنے سے کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

۵۔تلسی کے پتوں کا رس اور ادرک کا رس ملا کرآدھا چمچ اورآدھا چمچ شہد اچھی طرح ملاکرصبح وشام لے لیں۔فائدہ ہوگا۔

۶۔آدھا چمچ شہد میں ایک چٹکی کالا نمک ملا کرچاٹنے سے کھانسی میں فوری آرام آتا ہے۔

۷۔چھوٹے بچے کوکھانسی ہوتو چھوٹی الائچی کے دانے پیس کرشہد میں ملاکرچٹادیں۔
۸۔دوکپ پانی میں گڑ کی ایک چھوٹی ڈلی،ایک لونگ،ایک چٹکی سونف،ایک لہسن کاجوا اورایک چٹکی اجوائن ملاکراتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر اسے چھان کرپی لیں ۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...