حاملہ خواتین میں ذیابیطس کاخطرہ؛ وجوہات اوربچے پر اثرات

5,894

دوران حمل خواتین میں ذیابیطس Diabetes کاخطرہ بڑھنے کاامکان رہتاہے ۔اسکی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ ہارمون کی تبدیلی ہے۔حمل کے دوران ہارمون میں آنے والی تبدیلیاں خون میں شکر کی سطح میں اضافہ کرسکتی ہیں۔اس سے حمل کی پیچیدگیوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔ذیابیطس کی تشخیص کے بعد آپ اس خطرہ سے بچنے کے لئے اپنی ڈاکٹر سے رابطہ میں رہیں۔تاکہ آپ اورآپکابچہ اس سے محفوظ رہ سکیں۔ذیابیطس کی تشخیص کے بعد اچھی نگہداشت کی بدولت زیادہ ترخواتین کی پریگننسی محفوظ اور بچہ صحت مند ہوتاہے۔

حاملہ پرذیابیطس کے اثرات

حاملہ خواتین میں ذیابیطس کی وجہ سے سی سیکشن کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔
ذیابیطس کے باعث اسقاط حمل کے خطرات بھی بڑ ھ جاتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر اورپری ٹرم برتھ بھی ہوسکتی ہے۔
ڈلیوری کے بعد خون میں شوگر کی سطح نارمل ہوسکتی ہے۔لیکن دوبارہ حمل ٹھہرنے پرذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔صحت مند طرززندگی کے ساتھ اس مسئلے سے نمٹاجاسکتاہے۔خود کواضافی وزن اورذیابیطس کے خطرے سے محفوظ رکھ کرہی آپ اپنے بچے کواس مرض کے خطرے سے بچاسکتی ہیں۔بچے کواوراپنے آپ کوکسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ میں رہیں۔

ماں میں ذیابیطس کے بچے پراثرات

خون میں شوگر کی اضافی سطح بچے کی صحت پراثرانداز ہوتی ہے۔اگر آپ مزید اضافی شوگر اپنی خوراک میں لیں تو یہ آپ کے بچے میں فیٹ کی صورت میں جمع ہونے لگتی ہے۔جو اسے عام بچوں کے مقابلے میں زیادہ صحت مند کرسکتی ہے۔جس کے باعث پیچیدگیوں کے امکانات میں اضافہ ہوجاتاہے۔بچے کا سائز بڑھنے کے باعث ڈلیوری میں پیچید گی ہوسکتی ہے۔اس سے بچے میں پیدائش کے بعد عارضی طورپرسانس کے مسائل ہوسکتے ہیں۔
شوگرکی سطح اورمنرل کی کمی کی وجہ سے پیلیا ہوسکتاہے جس کاعلاج ممکن ہے۔بچے کی
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آگے جاکر بچے میں ذیابیطس اوراضافی وزن کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔اسی لئے اپنے بچے کوایک صحت مند طرززندگی گزارنے کے مواقع اورگائیڈ لائن فراہم کریں تاکہ آگے جاکروہ ان مسائل سے بچ سکیں۔

بچاؤ کے طریقے

صحت بخش غذاکھائیں ۔ڈائیٹیشن سے رابطہ میں رہیں اوراس کے مشورہ سے اپنی خوراک لیں۔ایسی خوراک کااستعمال کریں جوبلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ نہ کرے۔آپ کومعلومات ہونی چاہئے کہ آپ کودن بھر میں کتنے کاربوہائیڈ ریٹ لینے ہیں کیونکہ صرف چینی ہی نہیں بلکہ کاربوہائیڈ ریٹ بھی شوگر میں اضافہ کاسبب بنتے ہیں۔کولڈ ڈرنک اوربیکری کے آئٹم سے پرہیز کریں۔یاد رکھیں آپکی صحت آپکے بچے کی صحت ہے اسی لئے احتیاط کریں۔

مزید جانئے :حمل کے دوران 10مثبت سرگر میاں اپنائیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...