ذہنی تناؤ اور فکر کے با وجود پر سکون نیند پانے کے طریقے

6,714

جو لوگ زیادہ سوچتے ہیں اور فکر مند رہتے ہیں ان کو پرسکون نیند NEEND نہیں آ پاتی ۔لیکن کچھ لوگ سانس کی خرابی ،رنج کے باعث بھی نہیں سو پاتے اور وہ شراب ،نشہ آور ادویات اور نیند لانے والی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔بے خوابی مرض نہیں ایک شکایت ہے جودراصل ہماری غیر صحت بخش عادات کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اس شکایت کو دور کرنے کے لئے کافی ،چائے کی مقدار کم کرنی چاہئے باقاعدہ ورزش اور وقت پرسونے کی عادت پر سختی سے عمل کرنا چاہئے ۔

کیفین کی مقدار کم کر دیں

اگر آپ کو نیند کی گولیاں لینی پڑتی ہیں یا سوچیں اور فکریں آپ کوسونے نہیں دیتیں تو سب سے پہلے ایک کام کریں اپنی ذندگی سے چائے اور کافی کی مقدار بتدریج کم کر دیں۔چائے یا کافی کا زیادہ استعمال کرنے والے لوگ ہی اکثر بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں اس لئے چائے یا کافی کا سہارا لینا چھوڑ دیں اور شام کے بعد تو چائے ،کافی اور چاکلیٹ ہرگز نہ لیں

پروٹین اور میگنیشیم بڑھا دیں

رات میں پروٹین ،کمپلیکس کاربوہائڈریٹس اور میگنیشیم والی غذائیں لینے سے بھی نیند اچھی آتی ہے یہ وہنیوٹرنٹس ہیں جو نیند لانے میں مدد کرتے ہیں۔
چیری کا جوس ،فروزن دہی ،کدو اور اس کے بیج ،کوکونٹ ملک کا استعمال کرنے سے آپ آسانی سے گہری نیند لے سکتے ہیں ۔

مزید جانئے :روزانہ کی چھوٹی موٹی پریشانیاں اورانکاحل

ریلیکسنگ باتھ لیں

سونے سے قبل ریلیکسنگ باتھ لیں اور اسے اپنا معمول بنا لیں ۔ایک بالٹی گرم پانی میں آدھا کپ ایسپم سالٹ ،چند قطرے ایسنشل آئل ڈالیں ۔ایسپم سالٹ میں موجود میگنیشیم جسم میں جذب ہو کر آپ کو سکون دے گا اور آپ کو گہری نیند آئے گی ۔

پریشر پوائنٹ مساج لیں

رات میں گردن کے پچھلے حصے اور ریڑھ کی ہڈی کا نیچے سے اوپر کی جانب مساج لیں ۔زیتون کے گرم تیل کے مساج سے اعصاب کو سکون ملتا ہے اور پر سکون نیند آتی ہے ۔
آرام سے دیر تک کنگھا کریں یاتلوؤں پر گرمسرسوں کے تیلسے مساج کریں ۔
نیند نہ آنے پر سب سے آسان حل یہ ہے کہ سونے سے پہلے دس منٹ تک گرم پانی میں پنڈلیوں تک دونوں پاؤں ڈالیں اور انگوٹھے سے برابر والی انگلی کو دبائیں گرمیوں میں ٹھنڈے پانی میں پاؤں ڈالیں یا سر پر گیلا کپڑا رکھیں ۔اس کے علاوہ ایکیوپنکچر تھراپی بھی بے خوابی کو دور کرتی ہے ۔

مزید جانئے :آٹھ چیزیں جوآپ کوافسردہ کرتی ہیں

وقت کی پابندی کریں

سونے کا وقت مقرر کریں ۔اور ہر صورت اس ہی وقت سوئیں ۔وقت پر نہ سونے سے بھی بعد میں نیند نہیں آتی۔جن نیند آئے تب ہی بستر پر جائیں ،سوتے وقت سانس پر توجہ رکھتے ہوئے الٹی گنتی گنیں ۔

ٹوٹکے اپنائیں

زرا سا جائفل گھس کر پانی میں ملاکر پلکوں پر لگانے سے بھی نیندجلدی آتی ہے ۔
روزانہ صبح کی دھوپ لینے سے بھی نیند جلدی آتی ہے ۔
سیب کامربہ کھانے سے یا دہی میں سونف اور چینی ملا کرکھانے سے بھی نیند اچھی آتی ہے ۔
بھاپ لینے سے یاکیلا کھا کر اس پر گرم دودھ پینے سے بھی نیند جلدی آتی ہے۔
روزانہ دودھ سے بنا کھویا کھانے سے بھی رات میں دیر تک جاگنے کی شکایت دور ہو جاتی ہے ۔

سانس لینے والی ورزش

رات کو سوتے وقت لیٹ کر سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے سیدھا نتھنا بند کریں اور الٹے نتھنے سے گہری لمبی سانسیں لیں ۔اس طرح پچیس سے چھبیس دفعہ کریں یہ ورزش دماغ کو فوری راحت دیتی ہے اور جلد ہی نیند آنے لگتی ہے ۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...