آٹھ چیزیں جوآپ کوافسردہ کرتی ہیں
زندگی میں رونماہونے والے واقعات آپ پر اثرانداز ہوتے ہیں۔خوشی یاغم انسان کے اندرہوتاہے۔بہت سے لوگوں کے لئے خوشی بہت تھوڑے وقت کے لئے ہوتی ہے حالانکہ یہ تھوڑاوقت افسردگی کے لئے ہونازیادہ بہتر رہتاہے۔بہت سے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پرافسردہ ہوجاتے ہیں۔اوراسے اپنے اوپر طاری کرلیتے ہیں۔اس سے ہوتاکچھ نہیں بس وہ خود کوبے بس سمجھتے ہیں اورڈپریس رہنے لگتے ہیں۔
آپ ایک قدم پیچھے لیں،گہری سانس لیں اوران مسائل کاحل تلاش کریں۔اگر آپ کوکسی پریشانی سے اکیلے نمٹنامشکل لگتاہے تو کسی اپنے سے مدد لینے میں نہ گھبرائیں۔آپ کواپناسمجھتے ہوئے ذیل میں یہی بنیادی آٹھ چیزیں آج آپ کی رہنمائی کیلئے ہیں تاکہ آپ انکا بہتر حل نکال سکیں۔اورمسلسل قائم رہنے والی افسردگی سے باہر نکل سکیں۔
۱۔شکایت کی گرفت سے نکلیں
شکایت کی گرفت بہت مضبوط ہوتی ہے شکایات کابوجھ ایساہوتاہے جوآپ کووزن کے سواکچھ نہیں دیتا۔ماضی میں اگر لوگوں کے رویوں سے آپ کوچوٹ پہنچی ہے تو آپ پوری کوشش کریں کہ ان باتوں کوبھول جائیں اورآگے بڑھیں۔ایساکرنابے شک مشکل ہوگالیکن آپ طویل عرصے تک زیادہ خوش اورمطمئن محسوس کریں گے۔
۲۔نکتہ چینی سہناسیکھیں
خود اعتمادی اورخود سے محبت سچی خوشی کاایک اہم حصہ ہے۔آپ کی ذات پراگر کوئی نکتہ چینی کرے تو وہ آپ کوناکامی کی طرف لے جاتی ہے۔اگر کوئی آپ پرتنقید کرے تو اسے نظر انداز کرناسیکھیں۔اپنی طاقت پربھروسہ کرکے اپنی کامیابیوں کویاد کریں اوراپنی کمزوریوں کاشکوہ کرناچھوڑدیں۔ٹھیک اسی طرح آپ بھی دوسروں کی ذات پرتنقید نہ کریںیہ چیزیں آپ کی خوداعتمادی میں اضافے کاسبب بنیں گی۔
مزید جانئے : ذہنی تناؤ اور فکر کے با وجود پر سکون نیند پانے کے طریقے
۳۔کسی مستقل عادت سے بچیں
روزمرہ زندگی سے فرار ہونے کی کوشش میں کچھ عادتوں کی لت پڑجاتی ہے۔ضروری نہیں کہ یہ عادات نشہ وغیرہ کہ ہوں۔ان عادات کے پیش نظر آپ اپنی ذمہ داریاں بھول جاتے ہیں۔مثال کے طورپراگر آپ اپنے موبائل فون میں لگے رہنے کے عادی ہیں تو کسی سے ملتے ،کھاتے اورحتی کے سوتے وقت بھی آپ اسی میں مصروف رہتے ہیں۔
۴۔مسلسل شکوہ شکایت
زندگی میں جن مسائل کاآپ سامناکررہے ہوتے ہیں وہ ان کاشکوہ کرنے سے حل نہیں ہوتی۔شکوہ کرنے کاعمل نہ صرف آپ کی منفی توانائی کوبڑھاتاہے بلکہ آپکے اردگرد کے لوگوں پر بھی غلط اثرات مرتب کرتاہے۔اپنی شکایتوں کونظرانداز کرکے اپنی پریشانیوں کوحل کریں اوربہتر زندگی کی تلاش کریں۔
۵۔غلطیوں پرافسوس
ماضی میں کی جانے والی غلطیوں پرافسوس ذہنی دباؤ اورڈپریشن کاسبب بنتاہے۔یہ نارمل سی بات ہے کہ ماضی کی غلطیوں پرہرکوئی اداس اورکچھ چیزوں پرافسوس کرتاہے۔لیکن بہتر ہے کہ آپ ان غلطیوں سے سبق سیکھیں اورآگے بڑھیں۔اس بات کایقین کرلیں کہ ماضی گزر چکاہے اب اسے مسلسل افسوس سے نہیں بلکہ تدبیر سے ٹھیک کرناہوگا۔
۶۔غیبت سے نہ گھبرائیں
حسد اورعدم تحفظ کے باعث لوگ دوسروں پرباتیں بناتے ہیں۔اگر کوئی آپ کے بارے میں بات کرتاہے تو پریشان نہ ہوں۔اپنے خوابوں کاتعاقب کریں اوراپنی خوشی کومحسوس کریں۔اپنے مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کریں۔یہ ایک صحت مند اورتعمیری طریقہ ہے۔لوگ باتیں بناتے ہیں تو بنانے دیں یہ ان کااپنانظریہ ہے آپ اپنے نظریہ کوپہچاننے کی کوشش کریں۔
مزید جانئے :روزانہ کی چھوٹی موٹی پریشانیاں اورانکاحل
۷۔مستقبل کے بارے میں فکر
مستقبل کے بارے میں سوچنابالکل ضروری ہے۔لیکن اس سوچ کوجنون یاپریشانی نہ بنائیں۔ضرورت سے زیادہ فکرمندی آپ سے موجودہ لمحوں کی خوشی بھی چھین لیتی ہے۔پورے دل کے ساتھ مستقبل کی بہتری کیلئے محنت کریں۔خود پراعتماد کرناسیکھیں ۔اگر آ پ چاہیں تو سمجھداری کے ساتھ مستقبل میں بہت کچھ پاسکتے ہیں۔
۸۔مسائل سے نہ گھبرائیں
جب آپ افسردہ ہوتے ہیں تو چھوٹے چھوٹے مسائل بھی بہت بڑے معلوم ہوتے ہیں۔ایسے میں ان سے نکلنے کاراستہ تلاش کرنا اورانھیں حل کرنابہت مشکل لگ رہاہوتاہے۔روزمرہ زندگی میں مسائل کاسامناکرنے میں خوش اورناخوش رہنے والوں میں واضح فرق یہی ہوتاہے کہ خوش رہنے والاشخص چیلنجز کاسامناکرتاہے اورمثبت رہتاہے۔