میں نے اپنی ایکنی سے کیا سیکھا؟

979

جب میرا اسکول ختم ہوا تو میں نے سوچا کہ اب تو میں جتنا چاہے میک اپ لگاﺅں گی اور امی بھی مجھے کچھ نہیں کہہ پائیں۔ کالج بیگ میں ہمیشہ لپ اسٹک، کاجل، پینسل اور فاﺅنڈیشن رکھتی تھی ۔ اسے استعمال کرکے نہ صرف مجھے اپنا چہرہ اچھا لگتا بلکہ کیل مہاسوں کے نشانات بھی جیسے غائب ہی ہو جاتے تھے ۔

????????????????????????????????????

مجھے لگتا تھا کہ میک اپ کے بغیر تو میں باہر ہی نہیں نکل سکتی اور اگر نکلی تو لوگ مجھے پسند ہی نہیں کریں گے ۔لیکن ایسا کرنے سے ایکنی کم ہونے کے بجائے اور بڑھنے لگی اور اب انہیں فاﺅنڈیشن سے چھپانا مشکل ہوگیا۔ عمر بڑھنے کے ساتھ کیل مہاسے تو نکلنا کم ہو گئے لیکن ان کی جگہ پڑنے والے گہرے سیاہ دھبے اور نشانات رہ گئے ۔

زندگی کے اُس دور نے مجھے یہ سکھایا کہ میری جلد پر کیا چیز کام کرتی ہے اور کیا نہیں ۔مثلاً میں نے سیکھا کہ جلد کے مسائل کو صحت کے دیگر معاملات سے الگ کر کے حل نہیں کیا جا سکتا ۔میں نے سیکھا کہ جلد کے مسائل اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آپ کے جسم کے نظام میں کوئی نہ کوئی خرابی آگئی ہے ۔ میں کوئی ڈاکٹر یا بیوٹی ایکسپرٹ نہیں لیکن میں اپنے تجربے سے جلد کے مسائل کے بارے میں کافی کچھ جان چکی ہوں ۔

Assorted-fruit

آج میں اپنی جلد کا خیال رکھنے کے لیے اپنی مجموعی صحت کا خیال رکھتی ہوں ۔ کیفین کا استعمال کم اور پھلوں سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتی ہوں ۔ کالج کے دنوں میں کینٹین کے سموسے اور کولڈ ڈرنک کے بغیر میرا دن ہی شروع نہیں ہوتا تھا ۔ رات میں دیر سے سونا اور بے وقت کھانا میرا معمول تھا ۔

74057989_XS

اصولوں پر زندگی گزارنے کے لیے میں نے زندگی تفریح اور مزے سے خالی نہیں کی بلکہ اب تو میں خود کا خیال رکھ کر حقیقی خوشی حاصل کرتی ہوں۔ اپنے لیے صحت بخش کھانے خود بناتی ہوں۔ میری غذا میں دہی، سلاد اور مچھلی شامل ہوتی ہے۔ چہرے پر ایلوویرا جیل لگاتی ہوں ۔ غرض یہ کہ خود کو قدرت سے جس حد تک ممکن ہو قریب رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

کھانے پینے میں تبدیلی لانے سے مجھے معلوم ہوا کہ جو غذا ہم لیتے ہیں اس کا ہماری جلد پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔ اس کے علاوہ اچھی غذا کھانے سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان پور ا دن تازہ دم اور ایکٹو رہتا ہے ۔ طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور جلد کا خیال رکھنے کا سفر آسان اور مختصر نہیں تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے اس بات کا احساس کافی دیر سے کیا تھالیکن پھر بھی میری اس کاوش کے مثبت اثرات جلد ہی نمایاں ہونے شروع ہو گئے ۔

DIY-turmeric-face-mask

مجھے یہ بھی پتا چلا کہ ہر ٹوٹکہ اور نسخہ میرے لیئے نہیں ۔ ضروری نہیں کہ بیسن اور دودھ کا پیسٹ جو امی شروع سے لگاتی آرہی ہیں وہ میری جلد کے لیے بھی سہی ہو۔ اب میں کوئی نیا نسخہ اپنانے سے پہلے اسے جلد کے کچھ حصے پر ٹیسٹ کرکے دیکھتی ہوں ۔

یہ بھی کہ میری رشتے ناتوں میں دکھ یا تکلیفیں ملنے کی وجہ میری ایکنی نہیں بلکہ یہ مسائل زندگی کا حصہ ہیں ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اب میں حسد، غصے اور نفرت کو اپنے آس پاس بھی بھٹکنے نہیں دیتی کیونکہ میں جانتی ہوں یہ چیزیں صحت اور خصوصاً جلد کی دشمن ہیں ۔ میں نے جانا کہ ذہنی سکون اور صحت بخش طرز ِزندگی ہی ایکنی سے نجات کا واحد ذریعہ ہے ۔ جہاں تک ایکنی کے باعث جلد پر پڑنے والے داغ دھبوں کا تعلق ہے تو اس ضمن میں میں نے لازما کریم کو بڑا کارآمد پایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...