اب صبح اٹھیں بنا الارم کے !

1,749

اکثر لوگوں کو یہ شکایت کرتے دیکھا گیا ہے کے انہیں رات کو نیند نہیں آتی جس کے نتیجے میں چاہتے ہوئے بھی صبح جلدی اٹھنا ایسے افراد کے لئے نہ ممکن ہو جاتا ہے چند ایسی عادتیں ہیں جن سے جان چھڑا کے آپ اپنی صبح جلدی اٹھنے کی عادت کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔

1۔لیٹ کر سوچنا چھوڑیں

A women trying to sleep

رات کو بستر پر دن بھر کی پریشانیوں کا حل سوچنا ایک غلط عمل ہے۔
یہ عمل آپکی نیند کو متاثر کر سکتا ہے۔ رات کی پر سکون نیند پوری نہ ہوگی تو صبح جلدی اٹھنا بھی ممکن نہیں ہو سکتا اس لئے بستر پر جانے سے پہلے دن بھر کی پریشانیوں کو بھول جائیں ۔

2۔کمرے میں اندھیرا رکھیں

Girl Sleeping

کمرے میں موجود روشنی آپکی نیند کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے سونے سے پہلے روشنی کو بلکل مدھم کر دیں ۔جب روشنی بلکل مدھم یابند ہوگی تو آنکھیں دماغ کو سونے کا اشارہ دینگی۔ موبائل فون اور دیگر گجیٹ سے بھی بلکل اجتناب کریں۔

ان سے نکلنے والی روشنی نہ صرف آپکی نیند کو متاثر کرتی ہے ْبلکے آپکی آنکھوں کی کمزوری کی وجہ بھی بنتی ہےْ اس لئے اس عادت سے جان چھڑا لینا بہتر عمل ہے ۔

3۔الارم بند کرکے دوبارہ مت سوئیں

girl switching off alarm clock

اکثر لوگ صبح جلدی اٹھنے کے لئے الارم لگا کے سوتے ہیں لیکن الارم بجنے پر اسکو بند کر کے دوبارہ سو جاتے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق الارم بند کرنے کے بعد دوبارہ سونے سے آپ مزید گہری نیند میں چلے جاتے ہیں اور جب آپ اٹھتے ہیں تو خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں اس لئے الارم بجنے پر اسے بند کر کے سونے کے بجائے اٹھ جائیں ۔

4۔ناشتہ ضرور کریں

Breakfast

ہمارا جسم بیالوجیکل کلاک کے تحت کام کرتا ہے۔ ناشتے سے دن کا آغاز کرنا ایک بہترین عمل ہے۔ ناشتے سے دن کے آغاز کی صورت میں بیالوجیکل کلاک کا آغاز ہو جاتا ہے اور جسم اگلی نیند کے لئے گھنٹے کی گنتی شروع کر دیتا ہے۔

دماغی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بھی ناشتہ بہت ضروری ہے۔ اس لئے ایسے افراد جو ناشتہ نہیں کرتے دن بھر تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں ۔

5۔رات میں میٹھا نہ کھائیں

Cookie

اکثر لوگ رات کو کھانے کے بعد میٹھے کا استعمال کرتے ہیں یہ کھانوں میں جنک فوڈ وغیرہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق رات کے کھانے کے لئے ہمیشہ کم کیلوریز والی غذاؤں کا انتخاب کریں۔

اگر آپ میٹھا یہ جنک فوڈ کھانے کے شوقین ہیں تو سونے سے کم سے کم تین گھنٹے پہلے تک کھا لیں ۔

6۔سونے کا وقت مقرر کریں

TIME TO SLEEP written on a clock

سونے اور اٹھنے کے وقت کو مقرر کریں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کے آپ وقت مقررہ پر بستر پر لیٹ جائیں یہ عمل بیالوجیکل کلاک کے کام کرنے کے صلاحیت میں اضافہ کریگا اور آپ کو رات کو سونے اور صبح جلدی اٹھنے میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...