بھینگاپن کے علاج کے چند آزمودہ طریقے

5,592

آنکھیں خدا کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یہ ہماری خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں اسکی حفاظت بہت ضروری ہے۔ بھینگاپن آنکھوں کی ایک بیماری ہے کچھ افراد میں بھینگاپن پیدائشی طور پر پایا جاتا ہے۔ اسکا بروقت علاج ضروری ہے اسکا علاج آپریشن سے بھی کیا جاتا ہے لیکن اسکا علاج آپریشن کے بنا بھی ممکن ہے۔

بلیک بورڈ سے علاج

آنکھوں کا بھینگاپن دور کرنے کے لئے ایک کالا تختہ لیں۔ اس کے بلکل بیچ میں ایک سفید نقطہ بنا دیں روزانہ ایک گھنٹے تک اس نقطے کو غور سے دیکھیں۔ اس دوران اپنی آنکھوں کو تیز روشنی سے بچائیں۔

عرق گلاب

روئی کو عرق گلاب کے پانی میں ڈال کے آنکھوں کو دھو لیں آنکھوں کی گرمی ختم ہو جائے گی. عرق گلاب میں چار قطرے لیموں اور شہد دن میں چار بار آنکھوں میں لگائیں آنکھوں سے بھینگاپن ختم کرنے کے لئے یہ ایک قدرتی طریقے کار ہے۔.

بادام

بادام آنکھوں کے امراض کے لئے بہترین ہے۔ آٹھ بادام رات کو پانی میں بھگو دیں صبح بادام گرینڈ کر کے اسکا پانی آنکھوں میں لگائیں۔ آنکھوں کے بھینگا پن اور دوسرے مسائل سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔

دودھ

روئی کو دودھ میں ڈبو کے رات کو آنکھوں پر لگائیں اور دو قطرے دودھ آنکھوں میں دال لیں۔

ناریل

سوکھے ناریل کا ایک ہفتے تک روزانہ استعمال آنکھوں کی مختلف بیماریوں سے نجات کا قدرتی علاج ہے۔

گاجر

گاجر میں وٹامن اے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اسکا روزانہ استعمال سے آنکھیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں اور بھینگاپن دور ہو جاتا ہے۔

مزید جانئے :ہڈیوں کادرد دور کرنے کے لئے مختلف لیپ بنانے کے طریقے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...