10 طریقوں سے ہائی بلڈ پریشر کا علاج

32,354

بلڈ پریشر تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے ۔ اگر آپکو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا سامنا ہے تو یقینن آپ ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں جسکے بعد ادویات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کے طرز زندگی (Vitality) میں چند تبدیلیاں اس مرض سے چھٹکارا دلا سکتی ہیں۔

1. وزن کی زیادتی

بلڈ پریشر آپکے وزن کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔ وزن بڑھ جانے کی صورت میں آپکو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کے آپکے بلڈ پریشر لیول پر اثر انداز ہوتا ہے
ایک تحقیق کے مطابق مردوں کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے جب ان کی کمر 40انچ سے تجاوز کر جائے اور عورتوں کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا اس وقت کرنا پڑتا ہے جب ان کی کمر 38 انچ سے تجاوز کر جائے۔

2. ورزش

روزانہ کم سے کم تیس منٹ کی جسمانی ورزش آپکے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتی ہے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے جوگنگ، واک، تیراکی وغیرہ بہترین ہے لیکن بہتر یہی ہے کے کسی بھی ورزش کو کرنے سے پہلے ایک بار ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کر لیں۔

3. غذائیں

غذائیں بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لئے بہت ضروری ہیں آپ جو بھی کھاتے ہیں اس پر کڑی نظر رکھیں. سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
اپنی غذاؤں میں زیادہ سے زیادہ کریں اور ایسی غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں جن میں کولیسٹرول اور فٹ کی وافر مقدار پائی جاتی ہو۔

4. سوڈیم

سوڈیم بلڈ پریشر پر بہت جلد اثر انداز ہوتا ہے ایک چمچ نمک میں 2300ملی گرم سوڈیم پایا جاتا ہے. روزانہ 2300ملی گرم سے کم سوڈیم کا استعمال محدود کر کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

5. الکوحل

الکوحل انسانی جسم کی مجموئی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے ایک تحقیق کے مطابق پینسٹھ سال کا ایک مرد اگر دن میں دو گلاس الکوحل استعمال کرتا ہے اور پینسٹھ سال کی عورت ایک گلاس الکوحل کا استعمال روزانہ کرتے ہیں تو الکوحل سیدھا انکے بلڈ پریشر پر اثر انداز ہوتی ہے۔

مزید جانئے :ذیا بیطس کی طرح بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی شکر سے خطرہ!

6.سگریٹ نوشی

ایک سگریٹ آپکے بلڈ پریشر کو تھوڑی دیر کے لئے بڑھا دیتی ہے جو آہستہ آہستہ بلڈ پریشر کے بڑھنے کی وجہ بن جاتا ہے سگریٹ نوشی کو چھوڑ کے اس مرض سے چھٹکارا ممکن ہے۔

7. کیفین

کیفین بلڈ پریشر پر اثر انداز ہوتی ہے کے نہیں یہ بات ابھی بھی زیرے بحث ہے . ایک کپ کافی پیں اسکے تیس منٹ کے بعد اپنا بلڈ پریشر کا جائزہ لیں اگر بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے تو کافی کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

8. ذہنی کشیدگی

ذہنی کشیدگی آپکے بلڈ پریشر پر اثر انداز ہوتی ہے ذہنی کشیدگی کو کم کریں جائزہ لیں کے کن وجوہات کے بنا پر آپکو ذہنی کشیدگی کا سامنا ہے ان وجوہات کے بارے میں سوچیں اور انکا حل تلاش کریں۔

9. بلڈ پریشر چیک کریں

اگر آپکو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہے تو بہتر یہی ہے کے گھر پر روزانہ اپنا بلڈ پریشر چیک کریں اپنی طرزے زندگی میں تبدیلی لیں اور دیکھیں کے یہ تبدیلی آپکے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے میں کارآمد ہے یہ نہیں جب تک آپکو ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا سامنا رہے روزانہ ڈاکٹر سے مشورہ لیں ۔

10. گھل مل کے رہیں

دوست، فیملی اور رشتے داروں میں گھل مل کے رہیں یہ لوگ آپکی حوصلہ افزائی کرینگے ورزش کے لئے ایک بہترین ساتھی کی تلاش کریں ایک ایسے دوست کا انتخاب کریں جو آپکو ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے لے کر جائے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...