اب پکنک منائیں اور گورا رنگ بھی نہ گنوائیں

3,026

سہانےموسم میں پکنک پرجاناہرایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن پکنک سے واپس آنے کے بعد گورا رنگ ماند پڑ جائے تو وہ برداشت کرنامشکل ہوجاتاہے۔ساحل سمندر کاپانی اور کھلی آب وہوا جلد اور رنگت کومتاثر کرتی ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ پکنک پرجانے سے پہلے جلد کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے اسی وجہ سے گور ا رنگ متاثر ہوتا ہے۔
بظاہریہ خیال کیاجاتاہے کہ دھوپ توہے نہیں موسم بہت حسین ہے تو جلد اور رنگ کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گاحالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہوتاہے ۔سورج اپنی آب وتاب سے چمک رہاہویانہ ہو جلد کی حفاظت بہرحال لازم ہے۔

سن بلاک

گورے رنگ کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ سن بلاک کااستعمال ضرورکریں۔یہ جلد کونقصان پہنچانے والے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔سن بلاک میں موجود اجزاء الٹراوائیلٹ شعاعوں کوجلد میں جذب ہونے سے پہلے خود ہی جذب کرلیتے ہیں اورانھیں گورے رنگ کو متاثر کرنے نہیں دیتے ۔پکنک پرجانے سے قبل آپ سن بلاک لگائیں اورساتھ ہی سن بلاک اورچھوٹاساٹاول اپنے بیگ میں رکھیں تاکہ ہردوگھنٹے بعد چہرے کوٹاول سے صاف کرکے آپ دوبارہ سن بلاک بآسانی لگاسکیں۔

پٹرولیم جیلی

ساحل سمندر پرجانے سے جونقصان گورے رنگ کوپہنچتاہے اس سے بچاؤ کے لئے پٹرولیم جیلی کاکردار بھی نمایاں ہے۔یہ آزمودہ طریقہ ہے کہ اگر آپ پکنک پرجانے سے پہلے چہرے پراچھی طرح پٹرولیم جیلی لگاکرٹشوسے صاف کرکے پاؤڈر لگالیں تو آپ کی رنگت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی اورآپ جیسے جاتے ہیں ویسے ہی واپس آجاتے ہیں۔

اگرپکنک پرجانے سے رنگ جل جائے تو

اگر پھربھی گورا رنگ جل جائے توپریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ تھوڑی سی محنت اورکوشش سے آپ اپنی رنگت کی خوبصورتی کودوبارہ بحال کرسکتی ہیں۔نیچے دیئے گئے طریقوں میں سے کسی بھی ایک طریقہ پراپنی سہولت کے مطابق عمل کریں اورجلد کی صحت کوبحال کریں۔

۱۔آدھاگلاس کچادودھ،مالٹاکے چھلکے ایک چمچ پسے ہوئے،گیندے کاپھول ایک عدد ،بروکلی ایک چمچ پسی ہوئی اورلیونڈر آئل چند قطرے تمام اجزاء کوبلینڈ کرکے چہرے پرلگائیں۔مساج کریں۔ڈیڈ اسکن ریموو ہوجائے گی۔

۲۔صندل پاؤڈر،دہی،بادام کاپیسٹ ایک ایک چمچ اورلیموں کارس چند قطرے مکس کرکے چہرے پرلگاکرپندرہ منٹ بعد دھولیں۔

۳۔جوکاآٹا دوچمچ،کوکونٹ ملک،ایلوویراجیل اورعرق گلاب ایک ایک چمچ مکس کرکے چہرے پرلگالیں۔اس سے بھی گورے رنگ کو جلنے سے بچایا جا سکتا ہے ۔

مزید جانئے :دانوں اور کیل مہاسوں سے پاک جلد پانے کے نسخے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...