گرمیوں میں جلد کے عام مسائل

5,149

گرمیوں کا موسم گھومنے پھرنے اور تفریح کرنے کے لئے بہترین ہے لیکن ساتھ ہی یہ موسم جلد کے بہت سے مسائل بھی لاتا ہے اور اپنی کوششوں کے باوجودآپ ان سے بچ نہیں پاتے اور کسی نہ کسی مسئلے کا شکار ہو ہی جاتے ہیں۔
گرمیوں میں جلد کے مسائل اور ان سے نمٹنے کے طریقے تحریر کئے جا رہے ہیں:

گرمی دانے:

شدید گرمی میں بعض اوقات جسم سے پسینہ نکالنے والے غدودبند ہو جاتے ہیں اورجسم سے پسینہ نہیں نکل پاتاجس کی وجہ سے جلد میں باریک باریک دانے نکل آتے ہیں اور ان میں خارش بھی ہوتی ہے۔اگر یہ دانے پھوٹ جاتے ہیں توتو پسینہ آنے سے ان میں چبھن محسوس ہوتی ہے۔

علاج:

بیسن اور عرق گلاب ملا کرپیسٹ بنالیں گرمی دانوں پر لگا کر ۱۵ منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
۔بیسن کے بجائے ملتانی مٹی کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔ٹی بیگ ٹھنڈے پانی میں بھگو کر دانوں پر ملٰیں۔
۔ٹھنڈی دہی بھی گرمی دانوں پر لگائی جاسکتی ہے،۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور سادہ پانی سے دھو لیں ۔

بچاؤ کی تدابیر:

۔ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں۔
۔دن کے ٹھنڈے حصے میں ورزش کریں۔
۔جلد کو ٹھنڈا اور خشک رکھیں۔
۔جلد پر کریم یا مرہم کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے پسینے کے گلینڈز بند ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ایکنی:

جب پسینہ جلد کے آئل اور بیکٹیریا کے ساتھ ملتا ہے تو جلد کے مسام بند کرسکتا ہے۔اگر آپ کی جلد پرمہاسے نکلتے رہتے ہیں تو اس سے مہاسے نکل آئیں گے۔اگر مہاسے نکل آئیں تو
۔ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچ سیب کے سرکے کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں ۔
۔مہاسوں پر ۱۵ سے ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں۔
۔صاف کپڑا نیم گرم پانی میں بھگو کر صاف کریں۔
یہ ماسک جلد کو صاف کرنے کے ساتھ زائد چکنائی بھی جزب کرے گا اورجلد صاف ہونے کے ساتھ نرم اور ملائم بھی ہو جائے گی۔

علاج:

۔۲ لیٹر پانی میں بہت سارے نیم کے پتے ڈال کرابال لیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تواس پانی سے متاثرہ جگہ کو دن میں دو مرتبہ دھوئیں۔
۔ایک حصہ سیب کا سرکہ یا سفید سر کہ ، دو حصے سادہ پانی میں ملا لیں اور متاثرہ جگہ پر صاف کپڑے کی مدد سے لگائیں۔

پسینے کی بدبو:

گرمیوں میں ذیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے جسم سے بدبو آنے لگتی ہے۔جسم کے جن حصوں پر پسینہ آتا ہے وہاں بیکٹیریا جمع ہو جاتے ہیں اور ہائیڈروجن سلفائیڈ پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے جسم سے بدبو آنے لگتی ہے۔

۔بدبو ختم کرنے کے طریقے:

۔روزانہ ۱۲ سے ۱۴ گلاس پانی پئیں۔
۔روزانہ نہائیں۔
۔نہانے کے بعد سادہ ٹیلکم پاؤڈر یا اینٹی فنگل پاؤدر لگائیں۔
۔ روزانہ صاف انڈر گارمنٹس اور موزے پہنیں۔
۔ڈیوڈرنٹ کا استعمال کریں۔

مزید جانئے :گرمیوں میں تروتازہ اور دلکش نظر آئیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...