makeup – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur Wed, 27 Mar 2024 10:44:30 +0000 en-US hourly 1 https://htv.com.pk/ur/wp-content/uploads/2017/10/cropped-logo-2-32x32.png makeup – ایچ ٹی وی اردو https://htv.com.pk/ur 32 32 آپ کی جلد کے لئے منرل میک اپ ہی کیوں اچھا ہے ؟ https://htv.com.pk/ur/beauty/mineral-make-up-benefits Wed, 30 Oct 2019 06:54:24 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=34572 mineral make up

منرل میک اپ کا انتخاب محفوظ ترین ہے کیونکہ اس میں کیمیکلز اور دوسری اضافی چیزیں شامل نہیں ہوتیں ۔میک اپ کی بہت بڑی رینج میں سے اپنے لئے صحیح چیز منتخب کرنا اس وقت خاصہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ اس چیز کی کوالٹی کو نہیںجانتے ۔میک اپ کے ماہرین اور مشہور شخصیات […]

The post آپ کی جلد کے لئے منرل میک اپ ہی کیوں اچھا ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
mineral make up

منرل میک اپ کا انتخاب محفوظ ترین ہے کیونکہ اس میں کیمیکلز اور دوسری اضافی چیزیں شامل نہیں ہوتیں ۔میک اپ کی بہت بڑی رینج میں سے اپنے لئے صحیح چیز منتخب کرنا اس وقت خاصہ مشکل ہو جاتا ہے جب آپ اس چیز کی کوالٹی کو نہیںجانتے ۔میک اپ کے ماہرین اور مشہور شخصیات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سب سے بہترین منرل میک اپ ہوتاہے ۔خاص کر حساس جلد والوں یا جولوگ جلد کے مسائل جیسے ایکنی،ایکزیمائوغیرہ سے دوچار ہوتے ہیں، ان کے لئے منرل میک اپ بہترین ہے۔منرل میک اپ کو اس لئے محفوظ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کیمیکلز،آئل اور دوسری اضافی اشیاء سے پاک ہوتا ہے جبکہ یہ چیزیں حساس جلد پردانوں اور سوزش کا باعث بنتی ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منرل میک اپ جلد مساموںکو بند نہیں کرتا اور جلد تک بہ آسانی آکسیجن پہنچتی رہتی ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ منرل میک اپ جلد کو سکون پہنچاتا ہے۔جبکہ روایتی میک اپ کے سامان میں کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں جو جلد کے مسائل پیدا کرتے ہیں ۔
منرل میک اپ کوئی جدید ایجاد نہیں اس کا آغاز1976 میں ہوا جب کیمیکلز سے پاک پائوڈر ،پرفیوم اور منرل آئل متعارف کرائے گئے۔منرل میک اپ کے بارے میں آپ جو کچھ جاننا چاہتے ہیںاس آرٹیکل میں ملاحظہ فرمائیں ۔

منرل میک اپ کیا ہے؟

یہ میک اپ ،منرلزجیسے زنک آکسائڈ، ٹائیٹینیئم آکسائڈ اور میکاکو پیس کر پائوڈر کی شکل میں بنایا جاتا ہے۔منرل میک اپ ہلکااور روزانہ کے استعمال کے لئے بہترین ہوتاہے کیونکہ اس سے جلد پر میک اپ کی تہیں نہیں بنتیں۔


گرمیوں میں جلد کے عام مسائل


منرلز کا استعمال

آئرن آکسائڈ:

یہ جلد کے نقص کو چھپا کر جلد کے رنگ سے ملادیتا ہے۔عام طور پر یہ لال،کتھئی،نارنجی اور کالے رنگ کے شیڈز میں ملتا ہے۔

زنک آکسائڈ:

قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اس میں اینٹی اوکسی ڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں۔

میکا پائوڈر:

یہ اجزاء فائونڈیشن اور کنسیلر کی چمک میں اضافہ کرتے ہیں ۔

ٹائیٹینیئم ڈائی آکسائڈ:

اسے بھی قدرتی سن اسکرین کہا جاتا ہے۔یہ جلد کو چمکدار بناتا ہے۔اس میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ جلد کی سوزش کو کم کرکے سکون بخشتا ہے۔

اورگینک آئل:

یہ آئل لپ گلوس میں شامل ہوتا ہے اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لئے بہترین ہے۔


5 قدرتی نسخے جو چہرے پر جھریاں ختم کریں


منرل میک اپ کے فوائد

۔منرل میک اپ کے تمام اجزاء بیکٹیریا سے پاک ہوتے ہیں اور زیادہ عرصے تک چلتے ہیں ۔
۔اس کے اجزاء جلد کو ٹھیک کرنے ،اس کی حفاظت کرنے اور سکون پہنچانے میں مدد دیتے ہیں ۔
۔اس کے قدرتی اجزاء پیرابین،گلوٹن،آئل ،سوزش پیدا کرنے والے کیمیکلز،ویکس،خوشبواور حفاظتی اجزاء سے پاک ہوتے ہیں۔
۔اس کے رنگ گیلے یا سوکھے دونوں طرح لپ کلر،آئی شیڈ،ہائی لائٹر،،آئی لائنر ،بالوں کو وقتی طور پر رنگنے اور جلد کو چمک دینے کے لئے استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔
۔اس میں کم اجزاء ہوتے ہیں اس لئے سوزش کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔
۔منرل میک اپ پر پانی اثر نہیں کرتا ۔

کیسے استعمال کریں 

میک اپ کرنے سے پہلے جلد پر موائسچرائزر لگائیں ۔اگر دن میں میک اپ کرنا ہے تو پہلے کو ئی اچھا سن اسکرین لگائیں ۔چند منٹ انتظار کریں تاکہ یہ جلد میں جذب ہو جائے۔پھر منرل کومپیکٹ پائوڈر لگائیں اور پھر برش یا اسپنج کی مدد سے پورے چہرے پر ایک سا پھیلا لیں۔اگر رات کو باہر جائیں تواس کے لئے منرل فائونڈیشن کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو فائونڈیشن اور کومپیکٹ پائوڈر کی جگہ صرف پائوڈر لگائیں۔لپ اسٹک لگائیں اور اگر چاہیں تو آئی شیڈ اور بلش بھی لگا لیں ۔بس اب آپ باہر جانے کے لئے تیار ہیں ۔


بالوں کے لئے مفید غذائیں


The post آپ کی جلد کے لئے منرل میک اپ ہی کیوں اچھا ہے ؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
میک اپ کے ان طریقوں سے کریں بڑھتی عمر کا مقابلہ https://htv.com.pk/ur/lifestyle/makeup-tips Mon, 15 Apr 2019 05:00:35 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=28465 makeup tips

بڑھتی عمرکے ساتھ ساتھ اس کے اثرات آپ کی جلد پربھی نظرآنے لگتے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ عمرصرف ایک عدد ہے لیکن کسی حد تک یہ بات سچ نہیں کیونکہ بڑھتی عمرکے اثرات کہیں نہ کہیں جلد پرظاہرہوتے ہیں ۔اس کے لئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ عمرکے بڑھنے کاانتظارکئے بغیراپنی روزمرہ روٹین […]

The post میک اپ کے ان طریقوں سے کریں بڑھتی عمر کا مقابلہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
makeup tips

بڑھتی عمرکے ساتھ ساتھ اس کے اثرات آپ کی جلد پربھی نظرآنے لگتے ہیں۔کہاجاتا ہے کہ عمرصرف ایک عدد ہے لیکن کسی حد تک یہ بات سچ نہیں کیونکہ بڑھتی عمرکے اثرات کہیں نہ کہیں جلد پرظاہرہوتے ہیں ۔اس کے لئے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ عمرکے بڑھنے کاانتظارکئے بغیراپنی روزمرہ روٹین میں جلد کی حفاظت کے طریقے شامل کریں۔اگرآپ اپنی جلد کی حفاظت نہیں کریں گے توچالیس سال کی عمرتک پہنچنے پراس کے اثرات آپ کی جلدپر نہ چاہتے ہوئے بھی دکھائی دینے لگتے ہیں۔اگرجلد کی مناسب دیکھ بھال نظرانداز کردی جائے توعمربڑھنے کی ابتدائی علامات آپ کی جلد پرسب سے پہلے ظاہرہوتی ہیں۔
نوجوان نظرآناہرایک کی خواہش ہوتی ہے لیکن اگرجلد پربڑھاپے کے اثرات رونماہونے لگیں توساری ترکیبیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔یہ بات سچ ہے کہ صحت مند طرززندگی ہی آپ کوجوان ،صحت مند اورفٹ رکھ سکتی ہے۔لیکن پھربھی اگرآپ اپنی جلد پرآنے والے عمرکے اثرات کوچھپاناچاہتی ہیں تو میک اپ کے طریقہ استعمال میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں۔میک اپ تمام خواتین کابہترین ہتھیارہے۔ ذیل میں دی گئی میک اپ ٹپس کے ذریعے آپ اپنی عمرکے اضافے کوچھپاسکتی ہیں۔

آئی برو

گہری،بھری ہوئی اورواضح آئی برو تازہ دم اورجوان لک دیتی ہیں۔آئی برومیں موجود خلاء کوبھرنے کے لئے آئی بروپینسل یاپھرمیچنگ شیڈز استعمال کئے جاسکتے ہیں۔آئی بروشیڈز کے استعمال سے پینسل کااستعمال آسان ہوجاتاہے۔آئی بروپینسل کازیادہ اورگہرااستعمال نہ کریں بلکہ ہلکے اسٹروک لیں اورپینسل کے رنگ کاانتخاب اپنی آئی بروکے حساب سے کریں۔


مزید جانئے  : موسم گرما میں میک اپ کرنے کے ٹوٹکے

فاؤنڈیشن کاانتخاب


اچھے میک اپ میں فاؤنڈیشن کوبنیادی حیثیت حاصل ہے۔خصوصاً چالیس سال کی عمرکے بعد سے فاؤنڈیشن کااستعمال ضروری ہوجاتاہے۔بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جوفاؤنڈیشن کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرتی ہیں کیونکہ یہ ان کی جلد کی تہہ میں جاکرچہرے پرموجود جھریوں کومزید نمایاں کردیتاہے۔اس کاسب سے بہترحل یہ ہے کہ اپنی جلد،عمر،رنگت اورماحول کے مطابق درست فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں۔ہائیڈریٹنگ لکوڈ فاؤنڈیشن اورہلکے فارمولے کافاؤنڈیشن زیادہ بہترانتخاب ہے۔صحت مندنیچرل لک کے لئے بلینڈنگ کے لئے اسپنچ یابرش کااستعمال کریں۔

 

بلش چیک


میک اپ میں بلش کااستعمال اوردرست طریقہ کاربہت اہمیت رکھتاہے۔جلد کی کھوئی ہوئی چمک واپس لانے کے لئے ضروری ہے کہ بلش آن کادرست استعمال کیاجائے۔ینگرلک کے لئے برائٹ ٹون جیسے پنک اورپیچ شیڈز کااستعمال کریں۔برائٹ اوربولڈ شیڈز اینٹی ایجنگ لک کے لئے بہترین آپشن ہیں۔یاد رکھیں بلش آن کے کنٹراس شیڈز استعمال کرنے کے بجائے شوخ رنگ منتخب کریں۔

ہونٹوں کی بناوٹ


بڑھتی عمرکے سبب ہونٹوں میں کولیجن کے باعث ہونے والانقصان قدرتی عمل ہے۔ جس کے نتیجے میں ہونٹ خشک اورپتلے محسوس ہوتے ہیں۔ایسی صورت میں لپس کاصرف میٹ لک بہترین انتخاب نہیں ہوسکتا ہے۔ہائیڈریشن اورچمک کے لئے لپ گلاس کااستعمال زیادہ بہترآپشن ہیں۔اگرآپ میٹ لپ اسٹک کااستعمال کرنے کی خواہش مندہیں تو اپنے پسندیدہ لپ کلرپرآپ گلاس ضرورلگائیں ۔
بڑھتی عمرکے اثرات کوظاہرہونے سے بچانے کے لئے یہ میک اپ کی بہترین ٹپس ہوسکتی ہیں۔ جن کے استعمال سے آپ اپنی عمرکوکئی سال پیچھے لے جاسکتی ہیں۔میک اپ کے مختلف تجربات سے نہ گھبرائیں بلکہ میک اپ میں تبدیلی کوفن کے طورپراپنی روٹین کاحصہ بنائیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپنی جلد کی حفاظت ،مناسب دیکھ بھال اورروزانہ بارہ گلاس پانی کے ذریعے اپنی جلدکو خوبصورت اوردلکش بنائیں۔

یہ آرٹیکل انگریزی میں پڑھیں

تحریر : ماہا آفریدی


 

The post میک اپ کے ان طریقوں سے کریں بڑھتی عمر کا مقابلہ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
گرمیوں میں میک ا پ برقرار رکھنے کی کچھ عمدہ ٹپس https://htv.com.pk/ur/beauty/summer-makeup-tricks Tue, 02 Apr 2019 08:30:03 +0000 https://htv.com.pk/ur/?p=32532

گرمیوں نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے،ایسے میں کہیں آتے جاتے ہوئے میک اپ کرنا ایک مشکل مسئلہ بن گیا ہے،کیونکہ گرمیاں شروع ہوتے ہی دن کے وقت جب آپ باہر نکلیں تو سورج سرکار سب سے پہلے آپ کے چہرے پر ہی اثر انداز ہوتے ہیں اور جس کے نتیجے میں آپ […]

The post گرمیوں میں میک ا پ برقرار رکھنے کی کچھ عمدہ ٹپس appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>

گرمیوں نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے،ایسے میں کہیں آتے جاتے ہوئے میک اپ کرنا ایک مشکل مسئلہ بن گیا ہے،کیونکہ گرمیاں شروع ہوتے ہی دن کے وقت جب آپ باہر نکلیں تو سورج سرکار سب سے پہلے آپ کے چہرے پر ہی اثر انداز ہوتے ہیں اور جس کے نتیجے میں آپ کا محنت سے کیا گیا میک اپ تھوڑی ہی دیر میں بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ایسے میں آپ کا چہرہ ایک ہولناک گریسی سا تاثر پیش کرتا ہے۔جو کہ خود آپ کے لئے بھی ناقابل ِ برداشت ہوتا ہے ،دوسروں کی تو بات کیا ہی کی جائے۔اس کا ایک حل یہ بھی ہے کہ گرمیوں میں میک اپ کیا ہی نہ جائے جو اس بد تر صورتحال سے تو بہتر ہی ہو گا لیکن یہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ میک اپ کا کچھ ضروری اور اچھی کوالٹی کا سامان خرید لیا جائے تاکہ وہ آپ کو اس برے وقت سے بچا سکے۔

٭آنکھوں کے پریمر پر خرچ کریں:۔

اگر آپ کا کنسیلر یا آئی شیڈو آپ کے آنکھوں کے میک اپ کو ایک کیک والا لُک دے رہا ہے ،تو آ پ کو ضرورت ہے ایک اچھے آئی پریمر کی اور ہم آ پ کو گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کو اس پر کوئی افسوس نہیں ہو گا ۔جتنی جلدی ہو سکے یہ کام کر ڈالیں۔


اس بارے میں جانئے : خوبصورت نظر آنے کے راز آپ بھی جانئے

٭لوز(کھلے) پائو ڈر کا استعمال کریں:۔

اپنا نارمل روز مرہ کا پریمر استعمال کرنے کے بعدبہت ہلکی تہہ لوز پائوڈر کی لگائیں،یہ خشک تہہ آ پ کے میک ا پ کو سنبھالنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

٭اپنی آئی بروز کو محفوظ کریں:۔

کیا آپ اپنی آئی بروز کو بھی سنوارنے سے ڈرتی ہیں کہ کہیں وہ بھی میک اپ بہنے سے بدنما نہ لگیں ،تو پھر اس کے لئے کلیئر آئی بروز جیل کا استعمال کریں تا کہ آپ کی آئی بروز خوبصورت رہیں۔

٭ہلکا میک اپ کریں:۔

کیونکہ گرمی بڑھتی جا رہی ہے اس لئے یہ زیادہ اچھا ہے کہ ہلکا میک اپ کیا جائے۔کیونکہ گہرے میک اپ کو سنبھالنا مشکل کا م ہوتا ہے۔اس لئے فائونڈیشن کی ہلکی تہہ لگائیں،اسی طرح آنکھوں کا میک اپ بہت ہلکا رکھیں اور ہائی لائٹر تو بالکل نہ لگائیں۔

٭آئی لائنر کوہلکے (نیم شفاف)پائو ڈر سے سیٹ کریں:۔

اگر آپ کاآئی لائنر واٹر پروف بھی ہے تو بھی ہلکے رنگ کے پائوڈر کی بہت ہلکی سی تہہ اس پر برش کی مدد سے لگائیں۔یہ اسے میٹ لُک دے گا ،خیال رکھیں کہ یہ آنکھوں کے اوپر یا پپوٹوں پر جمع نہ ہو جائے۔


یہ بھی پڑھئے : میک اپ کے بنا جلد چمکدار بنائیں گلیسرین سے

٭ہلکے رنگ استعمال کریں:۔

جب گہرا میک ا پ بہنے لگے یا دھبے پڑنے لگیں تو یہ فوراً نظر میں آ جاتا ہے۔جبکہ اس کے مقابلے میں نرم ،ہلکا پھلکا میک اپ جو کہ گرمی کے حساب سے رنگوں کے استعمال سے کیا گیا ہو دیدہ زیب لگتا ہے۔

٭میک اپ بلاٹنگ پیپر ساتھ رکھیں:۔

اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ اچھا ہے کہ آ پ اس کے لئے پہلے سے تیار ہوں۔اس کے لئے آ پ کو میک اپ بلاٹنگ پیپر ساتھ رکھنا چاہیے،جب بھی ایسی صورتحال ہو مطلوبہ حصے پر پیپر رکھ کر تین بار یا اس سے کچھ زیادہ بار تک اس کو دبائیں،اس سے آپ اچھا محسوس کریں گی،اگر آپ کو میک ا پ بلاٹنگ پیپر نہ ملیںتو اس کے بدلے کافی فلٹر بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں


اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

 

The post گرمیوں میں میک ا پ برقرار رکھنے کی کچھ عمدہ ٹپس appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
میک اپ کے بنا جلد چمکدار بنائیں گلیسرین سے https://htv.com.pk/ur/beauty/get-the-perfect-glow-without-makeup-by-glycerine-2 Wed, 20 Mar 2019 07:09:58 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=19643 glycerin skincare tips

یوں تو گلیسرین بہت سی چیزوں میں کارآمد ہے لیکن سردیوں میں اسکا استعمال جلد کی خوبصورتیکو بڑھانے کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے ۔عام طور پر گلیسرین جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں ۔ جلد کی خوبصورتی کے لیے […]

The post میک اپ کے بنا جلد چمکدار بنائیں گلیسرین سے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
glycerin skincare tips

یوں تو گلیسرین بہت سی چیزوں میں کارآمد ہے لیکن سردیوں میں اسکا استعمال جلد کی خوبصورتیکو بڑھانے کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے ۔عام طور پر گلیسرین جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے فوائد اس سے کہیں زیادہ ہیں ۔
جلد کی خوبصورتی کے لیے گلیسرین کو کئی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۱۔ گلیسرین رنگ کو گورا کرتی ہے:

گلیسرین سے بنایا گیا فیس ماسک رنگت کو نکھارنے کے ساتھ داغ دھبوں کو صاف کرتا ہے ۔
لیموں ، گلیسرین اور عرق گلاب برابر کی مقدار میں لے کر ملالیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پر کچھ منٹ کے لیے ملیں ۔ ساری رات لگا رہنے دیں صبح اٹھ کر چہرہ دھولیں ۔

۲۔ خشک اور کھردری جلد کو آرام پہنچاتی ہے:

خشک جلد (جو سردیوں میں اور تکلیف دہ بن جاتی ) کو آرام پہنچانے کے لیے ملک کریم میں گلیسرین شامل کر کے چہرے پر لگائیں ۔ دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ چہرے کی جلن میں بہت کمی آئے گی۔

مزید جانئے:مونگ پھلی کی چکی

 

۳۔ موائسچرائزر کے طور پر استعمال کریں:

جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے گلیسرین کو موائسچرائزر کے طور پر استعمال کریں ۔ گلیسرین کو کریم ، باتھ جیل یا سادے پانی میں شامل کر کے چہرے پر لگائیں ۔ اس کے علاوہ عرق گلاب اور گلیسرین ملا کر لگانا کسی کریم سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

۴۔ جلد کو چمکدار بنائیں:

گلیسرین کو بیسن اور صندل پاؤڈر کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں ۔ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر اچھی طرح دھولیں ۔ جلد چمکدار اور ترو تازہ ہوجائے گی ۔ ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔

۵۔ جھریوں دور کرنے کے لیے:

گلیسرین کو بادام کے تیل میں ملا کر روزانہ چہرے کا مساج کریں ۔ اس کے علاوہ گلیسرین میں مچھلی کا تیل یا وٹامن ای آئل بھی ملایا جاسکتا ہے ۔
گلیسرین کی نون ٹوکسک خصوصیت کی وجہ سے اس جلد کے لیے استعمال ہونے والی کسی بھی چیز میں ملا کر لگایا جاسکتا ہے۔

۶۔ جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے:

گلیسرین میں جلد کی نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ چہرہ دھونے کے بعد گلیسرین پانی میں ملا کر چہرے پر لگالیں ۔ اس طرح آپ کی جلد کی نمی برقرار رہے گی ۔

مزید جانئے : چکن نوڈلز سوپ

۷۔مہاسوں پر لگائیں:

اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے گلیسرین کو مہاسوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ مہاسوں اور ان کے نشانات جلد ختم کرنے کے لیے ان پر گلیسرین لگائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ منہ کے چھالوں کے لیے بھی گلیسرین تیزی سے اثر دکھاتی ہے۔

۸۔ اچھا کلینزر تیار کریں:

تین چمچ کچا دودھ ایک چمچ گلیسرین میں شامل کریں اور روئی کی مدد سے چہرے ہر لگائیں ۔ اچھی طرح مل کر دھولیں پھر دوبارہ چہرے پر لگائیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں ۔
گلیسرین کے ساتھ کینو کا رس بھی شامل کر کے کلینزر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
داغ دھبوں سے پاک اچھی رنگت کے لیے یہ کلینزر بہترین ہے۔

۹۔ بلیک ہیڈز کے لیے گلیسرین کا ماسک:

ملتانی مٹی ، بادام کا پاؤڈراور گلیسرین ملا کر ماسک تیار کریں ۔ متا ثرہ جگہ پر (جہاں بلیک یا وائٹ ہیڈ ہوں) لگائیں۔ ۳۰ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اتارتے وقت ہلکے ہلکے رگڑ کر صاف کریں تاکہ بلیک ہیڈ زآسانی سے باہر آجائیں۔

۱۰۔بالوں کی خشکی ختم کرنے کے لیے:

گلیسرین اینٹی فنگل خصوصیات کی بناء پر سر کی خشکی کا بھی خاتمہ کرتی ہے ۔ گلیسرین میں چند قطرے تیل یا پانی ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔ گلیسرین کو کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بالوں کے سرے پھٹ جائیں یا دو منہ ہوجائیں تو گلیسرین ان کے لیے بھی مفید ہے۔
اپنی خوبصورتی کو دوبالا کرنے کے لیے گلیسرین کو اپنی اسکن کئیر پروڈکٹس میں ضرور شامل کریں۔


مزید جانئے :گاجر کا حلوہ

The post میک اپ کے بنا جلد چمکدار بنائیں گلیسرین سے appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
سفر کے دوران میک اپ کس طرح کریں؟ https://htv.com.pk/ur/beauty/best-travel-makeup-tips Fri, 22 Feb 2019 11:15:03 +0000 http://htv.com.pk/ur/?p=19714 best travel makeup tips

جس طرح مختلف محفلوں پارٹیز اور وقت کے لیے مختلف طرح کا میک اپ کیا جا تا ہے اسی طرح بالکل دوران سفر بھی میک اپ کی الگ تکنیک ہوتی ہیں۔ خواہ آپ کارڈرائیو کرکے نزدیکی گروسری اسٹور تک جانا چاہتی ہیں یا ٹرین کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر تک کا سفر کرنا […]

The post سفر کے دوران میک اپ کس طرح کریں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>
best travel makeup tips

جس طرح مختلف محفلوں پارٹیز اور وقت کے لیے مختلف طرح کا میک اپ کیا جا تا ہے اسی طرح بالکل دوران سفر بھی میک اپ کی الگ تکنیک ہوتی ہیں۔ خواہ آپ کارڈرائیو کرکے نزدیکی گروسری اسٹور تک جانا چاہتی ہیں یا ٹرین کے ذریعے ایک شہر سے دوسرے شہر تک کا سفر کرنا چاہتی ہیں۔ اور بڑے تناظر میں دیکھا جائے تو فلائٹ کے ذریعے ملکوں ملکوں گھومنا چاہتی ہیں۔سفر کے دوران خوبصورت نظر آنا آسان نہیں ہوتا ۔ سفر کی تھکن کے باوجود اچھا نظر آنا ہو تو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

سفر کے دوران کی میک اپ کٹ:

makeup kit during traveling

سفر کی تیاری میں میک اپ بیگ کو کبھی نظر انداز مت کریں۔ ایک ایسا میک اپ بیگ جس میں بیک وقت آپ کے میک اپ کی تمام ضروری اشیاء سماسکیں اور آپ کو کسی بھی چیز کی تلاش میں اپنا پورا بیگ نہ کھنگالنا پڑے۔ مارکیٹ میں کئی ایسے بیگ دستیاب ہیں جن کے اندر چھوٹی بڑی پاکٹ اور زپ لاک حصّے بنے ہوئے ہوتے ہیں جس میں میک اپ ٹولز جیسے مختلف برشز، ٹیوزر وغیرہ آسانی سے رکھے جاسکتے ہیں۔

سفر کی طوالت کے مطابق چیزوں کا انتخاب کرنا اہم ہے۔ جیسے کہ فیس واش، شاور جیل، شیمپو، ہیئر میک اپ کی روزمرّہ استعمال ہونے والی چیزیں ہیں اس کے علاوہ بھی جو اشیاء ضروری استعمال کی ہیں جیسے کہ برشز، پنز، اسپریز، لوشن وغیرہ لسٹ میں شامل کرنا نہ بھولیں۔

سفر کے لیے میک اپ کیساہونا چاہیئے؟

makeup in traviling

*سفرسے ایک رات قبل موئسچرائزر ضرور لگائیں یہ ہوائی سفر کے دوران جلد کو ہائی ڈریٹ یعنی نمی سے بھرپور رکھنے میں مدد دے گا اور جلد کو خشک نہیں ہونے دے گا جہاز میں کیبن پریشر کی بدولت اسکن میں ڈی ہائی ڈریشن عموماً ہوجاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ سفر سے بارہ گھنٹے قبل چہرے اور ہاتھوں پر موئسچرائزر اچھی طرح لگا لیا جائے۔
*کوشش کریں کہ فاؤنڈیشن کا استعمال نہ کرنا پڑے جس دن آپ نے سفر کرنا ہو اس دن فاؤنڈیشن اپلائی نہ کرنا ہی بہتر ہے صرف موئسچرائزر ہی اپلائی کریں۔ ایک اچھا اور معیاری موئسچرائزر آپ کی جلد کو فریش اور تازگی کا احساس دے گا۔ لیکن اگر آپ کی یہ عادت ہے کہ فاؤنڈیشن لگانا کسی صورت ترک نہیں کرسکتیں تب چہرے پر اس کی جگہ پریمر لگالینا بہتر ہوتا ہے سیلیکون والا لیکوئیڈ یا کریم پریمر کی ایک ہلکی سی تہہ اسکن اور میک اپ کے درمیان حفاظتی تہہ کا کام انجام دے گی۔ پریمر کے بعد آپ چاہیں تو اپنی پسند کا فاؤنڈیشن استعمال کرسکتی ہیں اس طرح کے عمل سے لگایا جانے والا فاؤنڈیشن لمبے عرصہ تک برقرار رہتا ہے اور گرمی یا گرم موسم کی شدت سے پگھلتا نہیں ہے۔ اسکن کو ڈی ہائی ڈریٹ ہونے سے بھی بچاتا ہے۔
*ایک اسپرے بوتل کی مدد سے دوران سفر چہرے پر منرل واٹر کا اسپرے چہرے پر کرتے رہنے سے اسکن فریش نظرآتی ہے۔


اس بارے میں جانئے :بچوں کا انجیکشن کا ڈر دور کرنے کے لئے یہ تراکیب آزمائیں

*چکنی جلد کی حامل خواتین کے لیے، Blotting یا Rice پیپر کو اپنے ہمراہ رکھیں اور وقتاًفوقتاًیا ضرورت محسوس ہونے پر چہرے کے ’’T‘‘ زون ایریا کو ہلکے سے پونچھتے رہیں۔ ان پیپرز کی مدد سے اضافی چکنائی کو صاف کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ چہرے پر سے موئسچرائزر صاف نہیں ہوپائے گا۔
*دوران سفر تھکاوٹ اور یژمردگی کا احساس بڑی جلدی حاوی ہونے لگتا ہے چہرہ مرجھانے لگتا ہے اور تازگی دھیرے دھیرے ختم ہونے لگتی ہے اگر آپ چاہتی ہیں کہ پورے سفر کے دورا ن خواہ وہ کتنے ہی گھنٹوں کا کیوں نہ ہو آپ کا چہرہ تروتازہ ہی محسوس ہو تب شمرShimmer کا استعمال ضرور کریں۔ یہ کریم اور پاؤڈر دونوں کی صورت میں اسکن ٹون کے مطابق لگایا جاسکتا ہے۔ رخسار کے اُوپری حصّہ پر، ناک کی اُبھری ہوئی ہڈی اور ہونٹوں پر شمر کا ایک اسٹروک ساری تھکاوٹ کو دور کردیتا ہے۔ اور آپ کا چہرہ چمکتادمکتا فریش نظر آتا ہے۔
*دیرپا رہنے والی لپ اسٹک کا استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ یہ صرف منہ کو ڈی ہائی ڈریٹ کرنے کے علاوہ اور کچھ نہ کرے گی۔ اس کی جگہ Lip Stain کے دوتین کوٹ لگاکر لپ گلوس لگالیا جائے تو پورے سفر میں ہونٹ فریش رہتے ہیں۔ دوران سفر لپ بام کا استعمال بھی بہترین ثابت ہوتا ہے شدید گرمی یا بہت زیادہ ٹھنڈی جگہ پر لپ اسٹک کی وجہ سے ہونٹ ڈی ہائی ڈریٹ کا شکار ہوجاتے ہیں ایسی صورت میں لپ بام کا استعمال بہترین رزلٹ دیتا ہے۔
*دوران سفر وقت بہ وقت نیند لینا اور نیند کا پورانہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں کے اردگرد کا حصہ پھول جاتا ہے ان میں سرخی آنے لگتی ہے اس تکلیف دہ صورت حال سے نجات کے لیے برف کے چند پسے ہوئے ٹکڑوں کو ایک صاف کپڑے یا تولیہ میں لپیٹ کر ان پھولے ہوئے حصّوں پر مساج کرنے سے یہ شکایت دور ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ سفر میں مسلسل موویز دیکھنے، موبائل فون کے استعمال یا مطالعہ کرنے سے آنکھیں تھکنے لگتی ہیں ایسی صورت میں آپ کے میک اپ بیگ میں ’’آئی ڈراپس‘‘ کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ یہ آئی ڈراپ آپ کی آنکھوں کی تھکن کو دور کرتے ہیں۔
*سفر کرتے وقت مسکارا لگانے سے گریز کریں۔ کیونکہ اس سے آنکھیں وقت گزرنے کے ساتھ تھکی ہوئی اور بے کشش لگنے لگتی ہیں۔
*دوران سفر تیز اور شوخ رنگوں کی نیل پالش غیر مناسب معلوم ہوتی ہے اسے دیکھ کر آپ خود بھی اپنے آپ کو غیر مطمئن محسوس کرسکتی ہیں ہوسکتا ہے آپ نے اندر اچانک ہی اس قسم کے احساسات پیدا ہوجائیں ’’کہ اتنا گہرا اور شوخ رنگ کیوں لگایا؟‘‘ ناخنوں پر صرف شائننگ پالش بغیر رنگ والی لگائیں تاکہ اپ کے ناخن قدرتی طور پر صاف، سفید اور چمکدار محسوس ہوں اور کسی دوسرے کو دیکھ کر بھی اچھاتاثر پیدا ہو۔
*سفرکرتے وقت غیرضروری طور پر اپنے ہاتھوں کو چہرے پر مت لگائیں۔ ایسا کرکے آپ ان گنت نہ نظر آنے والے بیکٹیریاز کو چہرے پر قبضہ کرنے کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے اینٹی بیکٹیریل ہینڈواش لوشن ضرور اپنے ہمراہ رکھیں۔
*اگر بذریعہ ہوائی جہاز آپ کسی لمبے سفر پر روانہ ہیں تب سونے سے قبل سپر نائٹ آئی کریم اپنی آنکھوں کے گرد ضرور لگائیں اور چہرے پر Sleep Mask بھی۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ جاگنے کے بعد خود کو فریش اور آرام دہ محسوس کریں گی۔


مزید جانئے :سردیوں میں بالوں کے مسائل اور ان کے آسان حل


The post سفر کے دوران میک اپ کس طرح کریں؟ appeared first on ایچ ٹی وی اردو.

]]>