حلیم کے فوائد و ترکیب
حلیم نا صرف پاکستان بلکہ برصغیر کی بھی مقبول ترین ڈش ہے ۔اس ڈش کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور مختلف مواقع پر مہمانوں کو پیش کیاجاتی ہیں۔
حلیم کوعربی میں ہریس یاہریسہ اور دیگر زبانوں میں کھچڑااوردلیم بھی کہاجاتاہے۔ یہ ڈش ویسےتوہرموقع کے لئے موضوع ہے لیکن محرم الحرام میں نیاز میں خصوصی طورپرحلیم کی تیاری کی جاتی ہیں۔
حلیم کا ذائقے اپنی مثال آپ ہے ۔ساتھ ہی یہ اپنےاندر بے شمارفوائد لئے ہوئے ہے۔ حلیم کے بے شمار فوائد ہیں جن کو جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہوجائیںگے۔جن میں سے چند مندجہ ذیل ہیں:
- حلیم کے نادر پروٹین کثیرتعداد میں موجود ہے، کیونکہ اس ڈش کو بنانے میں کافی دالوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ان دالوں میں پروٹین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔
- حلیم کے اجزاء میں چاول شامل ہوتے ہیں جو کہ اپنے اندرکاربو ہائیڈریٹس رکھتے ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹس کاکام جسم کوطاقت فراہم کرنا ہوتا ہے۔
- حلیم کے اجزاء میں غذائی فائبر پایا جاتا ہےجوکہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔
- ادرک ،لہسن اور ہلدی بھی حلیم کی تیاری میں شامل ہوتے ہیں جوکہ اپنےاندرپوٹاشیم رکھتےہیں۔ پوٹاشیم دل کے امراض سے بچنے میں مدد دیتا ہےاور انسان کوبے چینی اورذہنی دباؤ سے بھی نکلنے میں مدددیتا ہے۔
حلیم بنانے کا طریقہ :
اجزاء
گوشت(بون لیس) ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
دھنیا(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
گندم ایک پاؤ
دال ماش ایک پاؤ
دال چنا ایک پاؤ
تیل ایک پاؤ
لہسن ادرک (پیسٹ) تین چائے کے چمچ
نمک چائے کے تین چمچ
دال مسور ایک پاؤ
مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دال ارہر ایک پاؤ
ترکیب
گندم اور تمام دالوں کو الگ الگ ابال لیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں۔ اب گھی میں پیاز فرائی کرلیں۔ فرائی ہوئی آدھی پیاز ایک طرف رکھ دیں۔ بقیہ پیاز میں لہسن اور تمام مصالحے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں۔
اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد تمام مصالحے اور گندم ڈالیں۔ اچھی طرح ہلائیں یہاں تک کے تمام اشیاء یک جان ہو جائیں۔ گرم مصالحہ، بقیہ مصالحہ، پیاز، لیموں، ادرک ، اور ہری مرچ ڈال کر سرو کر یں۔