مونگ پھلی کوکھانے کے الگ الگ انداز
مونگ پھلی سے کون واقف نہیں یہ بہترین اسنیک ہے۔دیگرمیوہ جات کے مقابلے میں مونگ پھلی میں پروٹین کی مقدارزیادہ ہوتی ہے۔آپ جان کرحیران ہونگے کہ مونگ پھلی میں گاجراوربروکلی سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔بہت سے میوہ جات ایسے ہیں جنھیں کھانے کے لوگ شوقین تو ہوتے ہیں لیکن بہت زیادہ مہنگے ہونے کے باعث وہ ان کی پہنچ سے دورہوتے ہیں جبکہ مونگ پھلی ایک ایساگری دارمیوہ ہے جوامیرہویاغریب ہرکسی کی پہنچ میں ہوتاہے۔اسے منفرد انداز سے کھایااورپکایاجاتاہے۔
۔کریکنگ اوراسنیکنگ
مونگ پھلی خریدیں ۔توڑیں اورمزے سے کھالیں۔اس کابھی اپناہی الگ مزہ ہوتاہے۔مونگ پھلی کوویسے توآپ آرام سے کھاتے ہی ہیں لیکن اسے کھانے کے اوربھی بہت سے مزیدارطریقے ہیں۔جس سے آپ اس کے ذائقہ اورفوائد میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔
1۔پی نٹ بٹر
مونگ پھلی ایک کپ
شہدایک کھانے کاچمچ
آئل ایک کھانے کاچمچ
نمک ایک چٹکی
ان تمام اجزاء کواچھی طرح بلینڈ کریں اوربریڈ کے ساتھ مزیدارمونگ پھلی کے مکھن کامزہ لیں۔
اس بارے میں جانئے : لوکی کا حلوہ ،صحت اور ذائقہ ساتھ ساتھ
2۔ٹریل مکس
مونگ پھلی
کشمش
کھوپرا
چاکلیٹ چپس
بھنے ہوئے جو/چنے /سیریل/ کارن فلیکس
ان تمام اجزاء کومکس کرکے رکھ لیں ۔ہلکی پھلکی بھوک میں ٹریل مکس کے مزہ لیں۔اپنی مرضی سے جوبھی صحت بخش اجزاء اس میں شامل کرناچاہیں کرلیں۔
3۔گرینولابار
بادام آدھاکپ
کاجوآدھاکپ
جوڈیڑھ کپ
فلیکس سیڈ ایک تہائی کپ
چاکلیٹ چپس آدھاکپ
کشمش ایک تہائی کپ
کرین بیری ایک تہائی کپ
پی نٹ بٹرایک کپ
مکھن آدھاکپ
نمک آدھاچائے کاچمچ
8×8 انچ بیکنگ ٹرے بٹرپیپرلگاکرتیاررکھیں اگرآپ پتلی گرینولابارتیارکرناچاہتی ہیں تو13×9انچ کی ٹرے لیں۔
بادام اورکاجوکوموٹاموٹاچاپ کرکے ایک بڑے پیالے میں رکھ لیں۔اس میں تمام اجزاء (جو،فلیکس سیڈ،کشمش،کرین بیری)ڈال کرمکس کرلیں۔نوٹ :اپنی پسند کے مطابق اجزاء میں کمی یااضافہ کیاجاسکتاہے۔
مکھن کوپگھلاکراسمیں نمک اورشہد شامل کریں۔جب یہ تھوڑاٹھنڈاہوجائے توچاکلیٹ چپس شامل کریں (چاکلیٹ چپس ٹھنڈاہونے پرشامل کریں ورنہ وہ پگھل جائیں گے)۔اوریہ آمیزہ باؤل میں موجود اجزاء میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
یہ تمام مرکب بیکنگ ڈش میںڈالیں اورکورکرکے ایک گھنٹہ کے لئے فرج میں رکھ دیں۔
ا سمیں تقریباً 12گرینولابارتیارہوسکتی ہیں۔
ایئرٹائٹ جارمیں آپ اسے دوہفتوں تک فرج میں رکھ کراستعمال کرسکتے ہیں۔اگرباہررکھناچاہیں تودس دن آرام سے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
اس بارے میں جانئے
اس بارے میں جانئے :حلیم کے فوائد و ترکیب
4۔فروزن چاکلیٹ بناناز
بادا م کٹے ہوئے
اخروٹ کٹے ہوئے
ناریل
مونگ پھلی کٹی ہوئی
اسے بنانانہایت آسان ہے بچے اسے خودبھی بناسکتے ہیں۔کیلے میں اسٹک لگاکرپہلے اسے فریزکریں۔چاکلیٹ میلٹ کرکے کیلے کواس میں کوٹ کریں اوراوپرسے مونگ پھلی،اخروٹ،بادام،ناریل کاپاؤڈریاجوبھی آپ اورآپ کابچہ پسندکرے کوٹ کرکے فریز کردیں۔بچوں کے لئے مزیدارفروزن چاکلیٹ بنانازتیارہیں۔یہ گرمیوں کے لئے بہترین ہے۔
5۔پینٹ کرنچ بار
سیریل دوکپ
مونگ پھلی آدھاکپ
کرین بیری ایک چوتھائی
بلیوبیری ایک چوتھائی کپ
شہدایک تہائی کپ
مونگ پھلی کامکھن ایک چوتھائی کپ
براؤن شوگرایک کھانے کاچمچ
انچ کی بیکنگ ٹرے گریس کرکے رکھ لیں۔8
مکھن،شہداوربراؤن شوگرکے علاوہ تمام اجزاء باؤ ل میں ڈال کرمکس کریں۔
پینٹ بٹرمیلٹ کرکے اس میں شہد،براؤن شوگرمکس کرکے باؤل میں موجودتمام اجزاء میں شامل کریں اورجلدی جلدی مکس کریں۔
ٹرے میں سیٹ کریں اورٹھنڈاہونے پر12عدد برابرسائز کی بارکاٹ لیں۔
6۔سویٹ اینڈاسپائسی پینٹ نوڈلز
تل کاتیل ایک چمچ
لہسن ایک چمچ چاپ
ادرک چاپ آدھاچمچ
پینٹ بٹرایک چوتھائی چمچ
سویاسوس دوچمچ
ہوائزن سوس ایک چمچ
براؤن شوگرایک چمچ
سرکہ ایک چمچ
چلی پیسٹ آدھاچمچ
ہری پیاز آدھاکپ
آئل گرم کرکے لہسن اورادرک شامل کریں۔اس کے بعد تمام اجزاء ڈال کرمکس کریں اورپانی شامل کرکے پانچ منٹ تک پکائیں جب ساس گاڑھاہوجائے تونوڈلز شامل کرلیں۔مزیداراسپائسی پی نٹ نوڈلز تیارہیں۔
7۔پینٹ بٹراینڈ جیلی بار
پینٹ بٹرایک کپ
براؤن شوگرتین چوتھائی کپ
انڈہ ایک عدد
ونیلاایسنس ایک چمچ
بیکنگ پاؤڈرآدھاچمچ
نمک ایک چٹکی
جوایک کپ
آٹا ایک کپ
مونگ پھلی ایک چوتھائی کپ
چاکلیٹ چپس ایک چوتھائی کپ
اوون کو 350 ڈگری پرپہلے سے سیٹ کردیں۔
8یا9انچ کی اوون ٹرے گریس کرکے رکھیں۔
ایک باؤل میں مکھن ،شوگر،نمک،انڈہ اورونیلاایسنس اچھی طرح مکس کرلیں۔پھراس میں آہستہ آہستہ آٹااورجوشامل کریںاورچمچ چلاتی جائیں۔آدھاآمیزہ ٹرے میں ڈالیں پھراس پرچاکلیٹ چپس اورمونگ پھلی ڈال دیں۔اس کے بعد باقی آمیزہ بھی اس پرپھیلادیں اورسیٹ کردیں۔40منٹ یاگولڈن براؤن ہونے تک بیک کریں۔ٹھنڈاہونے پرسلائس کاٹ لیں۔