ہارمون لیول متوازن رکھنے والی غذائیں

20,462

جسم میں متوازن ہارمون اور چمکدارجلد کا کون خواہش مند نہیں ہوتا۔کچھ غذائیت سے بھرپور کھانے ہر ایک کو اس قابل کر سکتے ہیں ۔ہارمونز ہمارے موڈ ،نظام ہضم ،توانائی،نشونماء اور جلد کی ساخت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اگر ہم ایسی غذائیں نہ کھائیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے تو ہمارا جسم صحیح مقدار میں ہارمونز پیدا نہیں کرسکے گا۔اس طرح ہارمونز کا توازن قائم نہیں رہے گا کیونکہ جسم کو نشونما کے ذرائع حاصل نہیں ہو سکیں گے۔

ہارمونز بنانے والی غذا

ہمارے جسم کو تین بڑی غذاؤں یعنی کاربوہائڈریٹ،پروٹین اور فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
فیٹس ہارمونز کو متوازن بنانے کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔برسوں سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ چکنائی سے پاک کھانے اچھے ہیں جبکہ کولیسٹرول اور فیٹس اچھے نہیں ہیں لیکن یہاں معاملہ کچھ الٹا ہے۔نئے ہارمونز بنانے اور متوازن رکھنے کے لئے ہمیں صحت مند فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔کچھ فیٹی ایسڈ اور کولیسٹرول کی مدد سے ہارمونز بنتے ہیں۔اگر ہم یہ غذائیں نہ لیں تو ہارمونز کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔کیونکہ ہمارے جسم کو صحیح غذائیت نہیں ملتی۔ہمارے جسم کو نئے سیل بنانے اورہارمونز کو استحکام بخشنے کے لئے فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ عورت کے تولیدی نظام کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں ۔

متوازن ہارمونز کے لئے غذائیں

پروٹین سے بھرپور غذائیں ،ہارمونز کومتوازن رکھنے والے فیٹس ،اینٹی اوکسی ڈنٹ سے بھر پور سبزیاں اور بعض جڑی بوٹیاں جسم کی نشونما میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔

پروٹین
میوے
پھلیاں
مسور کی دال
گائے کا گوشت
مچھلی

ہارمونز کو متوازن رکھنے والے فیٹس

۔ناریل کا تیل (اور اس سے بنی اشیاء)اس میں موجود لارک ایسڈ جو ہارمونز کی پیداوار کے لئے بہت مفید ہے۔اور جلد کو صحت مند بناتا ہے ۔جسم میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس کوختم کرتا ہے اور توانائی فراہم کرتا ہے۔آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور جسم کی نشونما تیز کرتا ہے۔

۔مکھن یا گھی وٹامن اے، ڈی ،ای اور کے ۲سے بھرپور فیٹس فراہم کرتا ہے۔یہ غذائیں ہارمونز کی پیداوار کا ذریعہ ہیں ۔مکھن وافر مقدار میں فیٹی ایسڈ فراہم کرتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور جسم کی نشونما کو تیز تر کرتا ہے اور جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس سے مقابلہ کرتا ہے۔

۔انڈے کی ذردی میں لاتعداد وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں جن مین وٹامن اے،بی۲،بی۶ ،بی۹،آئرن ،کیلشئم،فاسفورس اور پوٹاشئم شامل ہوتے ہیں ۔یہ سب صحتمند نظام تولید ،ہارمونز کے توازن اور صحتمند جلد کے لئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔

۔میوے اور بیج۔زیتون اور زیتون کا تیل،مچھلی کا تیل۔السی کے بیجوں کا تیل،اور دودھ کی خالص دیسی اشیاء۔

اینٹی اوکسیڈنٹ سبزیاں

گہرے سبز رنگ کی سبزیاں ،بروکولی،پالک،بندگوبھی،کھیرا

خوش رنگ سبزیاں

ہری ،لال،پیلیاور نارنجی شملہ مرچ،لال بند گوبھی،سفید اور لال پیاز ،ٹماٹراورگاجر۔
اسٹارچ والی سبزیاں بھی نظرانداز نہ کریں ۔شکر قندی،شلجم اور چقندر۔

مصالحہ جات

دارچینی، ہلدی،ادرک،لہسن،زیرہ
اگر جسم کو اسکی ضرورت کی تمام غذائیں ملیں گی تو ہارمونز متوازن رہیں گے، جلد تروتازہ اور موڈخوشگوار رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...