شہد اصلی ہے یانقلی پہچان ہم بتائیں گے
شہدکو طبی اور غذائیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت حاصل ہے۔ شہد میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو اسکو صحت کے لئے نہایت مفید بناتی ہیں۔ آج کل بازاروں میں غیر معیاری اور نقلی شہد ہر طرف کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہد اصلی ہے یانقلی اسکی پہچان بہت مشکل ہو گئی ہے اسکی پہچان کس طرح کی جا سکتی ہے یہ جان لینا بہت ضروری ہے کیوں کے اصل شہد ہی صحت کے لئے مفید ہے جعلی شہد صحت کو فائدے پہچانے کے بجائے نقصان کا سبب بن جاتا ہے۔
1۔ گاڑھا پن
اصل شہد کی پہچان یہ ہے کے یہ گاڑھا ہوتا ہے ایک چمچ میں شہد لیں اس کو کسی بھی برتن میں آہستہ سے ڈالیں اسکی برتن میں گرنے کا عمل اگر سست ہے تو شہد اصل ہے۔
2۔ موسمی پھلوں کی خوشبو
شہد کو سونگھ کے بھی پہچانا جا سکتا ہے اصل شہد میں موسمی پھلوں کی خوشبو با آسانی سونگھی جا سکتی ہے کیوں کے شہد کی مکھیوں کو ہمیشہ موسمی پھلوں کا رس ہی چوسنے کو ملتا ہے اس لئے شہد کا ذائقہ بھی موسم کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے اگر آپ کو معیاری کمپنی کا شہد استعمال کر رہے ہیں اور ہمیشہ آپکو اسکا ذائقہ (Taste) ایک جیسا ہی لگتا ہے تو اسکا مطلب ہے شہد جعلی ہے یہ کچھ نہ کچھ ملاوٹ ضرور کی گئی ہے ۔
3۔ فریج میں رکھیں
بہت سے لوگو کا کہنا ہے کے شہد کو اگر فرج میں رکھا جائے اور اگر شہد جم جائے تو اسکا مطلب ہے کے شہد اصلی ہے لیکن یہ کسی حد تک غلط بھی ہو سکتا ہے اصل شہد جمتا ضرور ہے لیکن اصل شہد ہمیشہ نچلی سطح سے جمنا شروع ہوتا ہے۔
4۔ آگ سے جلائیں
ایک روئی کی سلائی بنائیں اس کی نوک پے تھوڑا سا شہد لگا کر ماچس سے آگ لگائیں اگر شہد اصلی ہے تو سلائی موم بتی کی طرح آگ پکڑ لے گی۔
5۔ پانی میں حل کریں
خالص شہد کی پہچان کا سب سے آسان طریقہ اسے پانی میں حل کر کے دیکھنا ہے۔ ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں۔ اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہوگا۔ اگر شہد گڑ یہ کسی بھی چیز سے بنایا گیا ہوگا تو یہ حل ہو جائے گا۔
غرض یہ کہ شہد کے اصل فوائد حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ خالص اور اعلیٰ کوالٹی کا شہد خریدیں۔ ھبہ لائف کا شہد بھی ایک خالص شہد ہے جو کہ جسم میں انسولین کی سطح کو متاثر کئے بنا توانائی مہیا کرتا ہے ۔صحت مند رہنے کے لئے ھبہ لائف شہد کا روزانہ استعمال کریں ۔