سلمان خان کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی

541

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے اسی سال کے آخر میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا ونٹر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اور لولیا ونٹر کی شادی ستائیس دسمبر دوہزار سولہ کو ہوگی اور اسی دن سلمان خان اپنی اکیاون سالگرہ بھی منائے گے۔

کچھ روز قبل اداکارہ پریٹی زینٹا نے ممبئی میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی تھی جہاں سلمان خان اور لولیا کو ایک ساتھ ہال میں آتے اور جاتے دیکھا گیا۔

سلمان خان بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل سلمان خان کی شادی کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں لیکن کسی بھی فلمی اداکارہ کیساتھ انکے تعلقات سچ ثابت نہ ہوئے۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا ونٹر پچھلے چھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...