چاکلیٹ :کھانے کے علاوہ دوسرے استعمال جانتے ہیں ؟

1,141

کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاکلیٹ نہ صرف ذائقے سے بھر پور ہوتی ہے بلکے اس میں بے شمار فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔ خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ کے طبی فوائد تو حیران کن ہیں جو کہ جسم کے گردشی نظام میں معاونت کے ساتھ دماغ کو متحرک کرنے، دماغی کمزوریوں سے خلاف جدوجہد، آپ کو زیادہ چوکس اور بہتر طرز فکر کے ساتھ ساتھ کھانسی کی روک تھام اور تناؤ سے بھی نجات دلاتی ہے۔چاکلیٹ کو بطور تحفہ بھی استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس کے چند دلچسپ فوائد جان کر ہوسکتا ہے کہ آپ کو حیران رہ جائیں۔

آپ کے دانتوں کو صحت مند رکھتی ہے

اگرچہ دندان ساز تو چاکلیٹ کو دانتوں کے لیے مضر قرار دیتے ہیں مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں شامل کوکا پاؤڈر درحقیقت آپ کے دانتوں کو صحت مند رکھنے والے ٹوتھ پیسٹ اور فلورائیڈ کا موثر متبادل ثابت ہوتاہے۔

آپ کی جلد کو بہترین رکھے

کوکا سے بنا مکھن ایسی منفرد چیز ہے جس کا استعمال آپ کی جلد کی کشش کے لیے حیرت انگیز اثر رکھتا ہے۔ جی ہاں چاکلیٹ کا استعمال جلد کو خوش اور ہموار رکھتا ہے بس نرم چاکلیٹ کو جلد پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں یہ آپ کی جلد کو نرم و ملائم کردیتا ہے۔

ان فوائد کو جاننے کے بعد انسانی تاریخ میں چاکلیٹ کو استعمال کے چند عجیب و غریب طریقے بھی جان لیجئےجو واقعی ولچسپ اور حیرت انگیز ہیں۔

سب سے بڑا مجسمہ

بیلجئیم کے ایک چاکلیٹ کے شوقین شخص نے اس سوغات کی مدد سے 111 فٹ لمبی ٹرین کا چاکلیٹ ماڈل تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی تھی۔

چاکلیٹ سے بنے ملبوسات

دنیا بھر میں چاکلیٹ فیشن شوز اب عام ہوتے جارہے ہیں جس میں چاکلیٹ کے پرستاروں کے لیے ڈیزائنرز اس میٹھی سوغات کو استعمال کرکے بنائے گئے مختلف ملبوسات کی نمائش کرتے ہیں۔

فرضی خون کے طور پر

بوسکو چاکلیٹ سیرپ کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اسے الفریڈ ہچکاک کی 1960 کی کلاسیک ہارر فلم سائیکو میں بطور خون کے استعمال کیا گیا تھا۔

 

انتباہ

اگرچہ چاکلیٹ کے متعدد طبی فوائد ہیں اور اسے کئی طریقوں سے استعمال بھی کیا جاسکتا ہے مگر یہ مضر اثرات سے پاک بھی نہیں ۔اس کی بہت زیادہ مقدار کا استعمال موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ کچھ شواہد ایسے بھی سامنے آئے ہیں کہ چاکلیٹ منشیات کی طرح لوگوں کو اپنا عادی بنادیتی ہے جبکہ اس میں کچھ ایسے ایسڈ شامل ہوتے ہیں جو طبی نقصانات کا باعث بن سکتے ہیں خاص طور پر گردوں میں پتھری کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔


مزید جانئے :ناخن سے جانئے شخصیت کے راز


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...