ہیئر کنڈیشنر کے 10حیرت انگیز استعمال
بالوں کو خوبصورت بنانےکے لئے تو آپ نے ہیئر کنڈیشنر کا استعمال کیا ہی ہو گا مگر بالوں سے ہٹ کر بھی یہ روزمرہ کے معمولات میں سامنے آنے والی مشکلات سے نجات دلانے والاانتہائی کار آمد اشیاء ہے جس کے بارے میں اکثر افراد کو علم ہی نہیں ہے۔یہاں اس کے چند حیرت انگیز استعمال بتائے جارہے ہیں جو آپ کی زندگی میں کافی آسانیاں لاسکتے ہیں۔
اسٹین لیس اسٹیل کو چمکائیں
مہنگی اسٹین لیس اسٹیل پالش کو بھول جائیں، بس ہیئر کنڈیشنر کو اپنے نلکوں یا کسی بھی چیز پر لگائیں جسے چمکانا چاہتے ہیں، پھر نرم کپڑے سے رگڑیں اور آپ نتیجہ دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے۔
انگلی میں پھنسی انگوٹھی کو نکالنا
اگر آپ کی انگلی میں کوئی انگوٹھی پھنس جائے تو کیا کریں گے؟ ہیئر کنڈیشنر کی بوتل کو اٹھائیں اور کچھ مقدار میں انگلی پر لگالیں، انگوٹھی خود پھسل کر نکل آئے گی۔
زپ کو ٹھیک کرنا
اگر تو جیکٹ کی زپ پھنس گئی ہے یعنی بند یا کھل نہیں رہی تو آپ ہیئر کنڈیشنر کی کچھ مقدار کو زپ کے دانوں پر ملیں تاکہ اگلی بار اس مسئلے کا سامنا نہ ہوسکے اور زپ اسی طرح کام کرنے لگے۔
آلات کو زنگ لگانے سے بچائیں
اپنے ٹول باکس میں موجود اوزاروں اور آلات کی نگہداشت کے لیے ان پر ہیئر کنڈیشنر کو لگا کر رکھ دیں، ان پر زنگ نہیں لگے گا۔
صفائی کے دوران 8غلطیاں جو آپ کی محنت ضائع کردیتی ہیں
میک اپ صاف کرنا
مہنگے میک اپ ریموور کی اس وقت کیا ضرورت ہے جب اس کا بہترین متبادل آپ کے گھر میں ہی موجود ہو؟ جی ہاں ہیئر کنڈیشنر فوری طور پر اور انتہائی آسانی سے میک اپ کو چہرے سے ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔
ریشمی کپڑوں کو صاف کریں
کیا آپ نے ریشمی کپڑوں پر لگے ڈرائی کلین کے لیبل کو دیکھا ہے ؟ تو اس کا سستا متبادل ہیئر کنڈیشنر کی شکل میں موجود ہے، بالٹی کو گرم پانی (سفید کپڑوں کے لیے) یا ٹھنڈے پانی (رنگدار کپڑوں کے لیے) سے بھریں اور اس میں ایک چمچ ہیئر کنڈیشنر کو شامل کردیں، اس کے بعد کپڑوں کو پانی میں بھگو کر چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں، پھر باہر نکال کر دھولیں اور سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔
پائپ یا ڈرین کو کھولیں
اگر تو پائپ یا ڈرین میں کچرا پھنس گیا ہے تو کچھ مقدار میں اس کچرے کو نکالنے کے لیے ہیئرکنڈیشنر کی کچھ مقدار کو ڈرین میں ڈالیں اور فوری طور پر گرم پانی بھی انڈل دیں۔ یہ سیال بلاک پائپ یا ڈرین کو کھول دے گا۔
دروازوں کی چڑچڑاہٹ ختم کریں
اگر تو آپ کے دروازے میں سے بہت زیادہ آواز آرہی ہے تو اس پر قابو پانے کے لیے ہیئر کنڈیشنر سے مدد لیں، کچھ مقدار میں کنڈیشنر کو دروازوں کے قبضے میں ڈال دیں اور آپ اثر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
جسم سے اسٹیکرز، بینڈیج اور عارضی ٹیٹوز ہٹائیں
کچھ مقدار میں ہیئر کنڈیشنر کو ان چیزوں پر ملنا انہیں ڈھیلا کرنے میں مدد دیتا ہے اور پھر انہیں ہٹایا جاسکتا ہے جس سے تکلیف بھی زیادہ نہیں ہوتی۔
چمڑے کے جوتوں کو تحفظ دیں
سردیوں کے ایام میں خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں برفباری ہوتی ہو وہاں جوتے خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے، تو چمڑے کے جوتوں کو تحفظ دینے کے لیے کچھ مقدار میں کنڈیشنر ان پر مل دیں۔