ماں ہے تو آسان ہے زندگی

738

ماں اللہ کی طرف سے بیش بہاتحفہ ہے اسی لئے ماں اوربچے کاتعلق بہت گہراہوتاہے جوکسی لفظ کامحتاج نہیں ہوتا۔دنیامیں اگر کوئی حقیقی محبت ہے تو وہ صرف ماں کی محبت ہے جوپرخلوص اورکسی لالچ کے بغیرہوتی ہے۔ایک ماں ہی ہے جس کاپیار آپ کے لئے نہ تو کبھی کم ہوتاہے اورنہ بدلتاہے ۔
جسطرح اس نے آپ کے بچپن میں آپکوآسانیاں فراہم کیں اسی طرح آپ کابھی فرض ہے کہ آپ آگے جاکراسکی زندگی آسان بنادیں۔

معصوم ماں کی لازوال قربانیاں

ماں اپنے بچوں کی پرورش کے لئے جوبھی کرتی ہے اولاد سمجھتی ہے کہ وہ اسکی ذمہ داری ہوتی ہے۔عموماًجب بچے ماں کاکہنانہ مانیں تو ماں اگر پیار سے کچھ پرانی باتیں دہراتی ہے تو اسے یہی جواب سننے کوملتاہے کہ آپ نے کوئی احسان نہیں کیادنیاکی ہرماں یہی کرتی ہے۔بے شک دنیاکی ہرماں عظیم ہے لیکن ما ں کاسونا،جاگنا ،کھاناپینا سب اپنے بچے سے شروع ہوکراسی پرختم ہوجاتاہے۔تو کیایہ اولاد پرلازم نہیں کہ اسکی قربانیوں کوسراہے؟

محبت کاجواب محبت

ماں نام ہے محبت کا ،تواولاد اسے بدلے میں محبت کیوں نہیں دے پاتی ۔جب خون کابدلہ خون ہوسکتاہے تو محبت کابدلہ محبت کیوں نہیں ہوسکتا۔اپنی ماں سے محبت کریں۔دنیامیں رہتے ہوئے اپنی آخرت سنوارنے کااگر کوئی آسان ذریعہ ہے تو وہ ہے ماں کی خوشی۔اسکی آنکھوں میں آنسو اوراداسی نہ آنے دیں۔ایساکوئی کام نہ کریں جس سے اسکادل ٹوٹ جائے۔کوشش کریں کہ ماں سے محبت سے بات کریں اوراسکی بات کاجواب محبت سے دیں۔

ماں کونظر انداز نہ کریں

ماں بننے کے بعد کوئی بھی عورت چاہے وہ کسی بھی مزاج کی ہواپنے بچے سے خاص لگاؤ رکھتی ہے۔بچے کواپنی آنکھوسے اوجھل پاکروہ بے چین ہوجاتی ہے۔بچے کوگود میں لے کرجتناسکون ماں کوملتاہے اسکااندازہ لگانابھی مشکل ہے۔لیکن آگے جاکرجب اولاد اپنی زندگی کی مصروفیات میں کھوجاتی ہے توماں اکیلی رہ جاتی ہے۔اولاد بڑی ہوچکی ہوتی ہے لیکن ماں آج بھی چاہتی ہے کہ اسکی اولاد اسکی گود میں سررکھ کرلیٹے۔بچپن کی طرح دن بھر کی ساری باتیں اس سے شیئر کرے۔

ماں کی مسکراہٹ نہ چھینیں

اس دنیاکی سب سے خوبصورت چیز ماں کی مسکراہٹ ہے جووہ آپ خود ہیں۔کیونکہ ہرماں اپنی اولاد کودیکھ کرہی مسکراتی ہے۔جب اولاد گھنٹوں گھنٹوں اوربعض اوقات تو دنوں یامہینوں ماں کے پاس نہیں جاتی ہے توماں اداس ہوجاتی ہے۔اپنی ماں کے پاس جاکراسے اپنی
محبت کااحساس دلائیں تاکہ وہ بڑھاپے میں بھی آپ کودیکھ کر اپنی زندگی جئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...