پروسٹیٹ کینسرکے بارے میں یہ دس باتیں جاننا ضروری ہیں

11,340

کینسرکی مختلف اقسام میںپروسٹیٹ کینسرچوتھے نمبرپرآتاہے اورمردوں کوہونے والے کینسرمیں یہ دوسرے نمبرپرہے۔زیادہ تر65 سال سے زائد عمرکے افراد اس مرض کاشکارہوتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق تقریباً ہردس میں سے چھ افراد اس مرض میں مبتلاہوتے ہیں۔ پروسٹیٹ کینسرکے بارے میں معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔ ذیل میں پروسٹیٹ کینسرکے بارے میں دس نکات ہیں جن کاجانناہرمرد کے لئے ضروری ہے۔

1۔پروسٹیٹ گلینڈ

نوجوان افراد میں پروسٹیٹ ایک چھوٹے اخروٹ کے سائز کاہوتاہے اورعمرکے ساتھ اس کی جسامت قدرے بڑی ہوتی جاتی ہے۔یہ مردانہ جنسی غدود مثانہ کے بالکل ساتھ نیچے کی جانب اورریکٹم کے سامنے ہوتاہے۔پیشاب کی نالی اس کے اردگرد ہوتی ہے اسی لئے اس کینسرکی وجہ سے پیشاب کانظام متاثرہوتاہے۔اس کے دواہم کام پیشاب کے نظام کومنظم اورمنی پیداکرناہے۔

2۔بریسٹ کینسرسے زیادہ عام ہے

دنیابھرمیں مردوں میں پروسٹیٹ کینسرکاخطرہ عورتوں کوہونے والے بریسٹ کینسرسے زیادہ پایاجاتاہے۔90کے بعد سے چھاتی کے کینسرسے مرنے والی خواتین کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ مردوں میں پروسٹیٹ کینسرسے مرنے والوں کی شرح میں اضافہ ہواہے ۔ماہرین کے مطابق آگے جاکراس میں مزید اضافہ کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

3۔ابتداء میں تشخیص بہترہے

ابتدائی مراحل میں عام طورپرپروسٹیٹ کینسرکی کوئی علامت دیکھنے میں نہیں آتی لیکن اگراس مرض کی ابتداء ہی میں تشخیص ہوجائے توکامیاب علاج کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اگراس کاجلد پتہ چل جائے تو تشخیص کے بعد۵ سال تک مریض کے زندہ رہنے کاسوفیصد امکان ہوتاہے۔لہٰذا اس مرض سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرکے مشورے سے اسکریننگ ٹیسٹ ضرورکروائیں۔

4۔پروسٹیٹ کینسرکے لئے اوسط عمر

بوڑھے لوگوں میں پروسٹیٹ کینسربہت زیادہ عام ہے۔اس کینسرکی تشخیص کی اوسط عمر 66 سال ہے اور 40 سال سے کم عمر کے افراد میں بہت قلیل تعداد اس بیماری میں مبتلا ہیں اسی لئے اسے بوڑھے آدمی کی بیماری کہاجاتاہے۔پروسٹیٹ کینسرکے بیشترکیسز قابل علاج ہوتے ہیں کیونکہ اس کینسرکے دیگراعضاء تک پھیلنے سے پہلے ہی اس کاسراغ لگالیاجاتاہے۔

5۔عام علامات

پروسٹیٹ کینسرکی علامات مختلف ہوتی ہیں لیکن کچھ عام علامات یہ ہیں جیسے ران،کمراورکولہوں میں دردجس کے باعث بیٹھنادشوارہوجاتاہے،پیشاب میں درد اورخون کا آنا،دوران پیشاب شدید دردیامشکل،کمرکے نچلے حصے یا پیٹ میں درد،باربارپیشاب کی حاجت محسوس ہونا اوردیگرمردانہ امراض شامل ہیں۔

مزید جانئے :معدے کا کینسر علامات،وجوہات اور علاج

6۔ممکنہ علاج

کینسرکے بڑھنے اوراس کی شدت کے لحاظ سے اس کے مختلف طریقہ علاج ہیں۔کیموتھراپی،ہارمون ٹریٹمنٹ،سرجری جیسے ریڈیکل پروسٹیٹکومی،تابکاری تھراپی،الٹراساؤنڈ تھراپی یابریکی تھراپی وغیرہ۔تشخیص کے بعد ڈاکٹرعلامتوں کے مطابق سرجری اورتابکاری کی مدد لیتے ہیں۔علاج کاانحصارکینسرکے خلیات کی اقسام اوراس کی حدود پرہوتاہے۔

7۔صرف بوڑھے افراد کی بیماری نہیں ہے

یونیورسٹی آف مشی گن جامع کینسرسینٹر کے مطالعہ کے مطابق گزشتہ بیس سالوں میں نوجوانوں میں پروسٹیٹ کینسرمیں چھ گنااضافہ دیکھاگیاہے۔یہ نہ سوچیں کہ اس کاشکارصرف بزرگ ہی ہوسکتے ہیں۔اسی لئے ہرعمرکے مردوں کواس سے آگاہ ہونااورڈاکٹرکے مشورے سے اس کی جانچ کے لئے ٹیسٹ ضرورکرواناچاہئے۔

8۔تشخیص مشکل ہوسکتی ہے

جتناجلد ہوسکے پروسٹیٹ کینسرکی تشخیص ضروری ہے۔یہ حقیقت ہے کہ کافی عرصے تک اس مرض کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔زیادہ ترپروسٹیٹ کینسرکے بڑھنے کی رفتار بہت سست ہوتی ہے اسی لئے اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتی۔اس سے بچنے کے لئے ڈاکٹرسے اس مسئلے پربات چیت کرکے ایک اسکریننگ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی ضرورکرنی چاہئے۔

9۔صحت مند طرز زندگی (Vitality) سے خطرہ کم ہوجاتاہے

ڈیری مصنوعات اورگوشت کی زیادتی،تمباکونوشی اورورزش کا نہ کرناکینسرکی ترقی کاباعث بنتاہے۔کینسرکے خطرے سے بچنے کے لئے طرززندگی میں تبدیلی لاناضروری ہے۔تمباکونوشی ترک کرکے ورزش شروع کریں اورمتوازن غذاکااستعمال کریں سورج کی روشنی لیں۔کم چکنائی والی اورریشہ دار غذائیں استعمال کریں۔گرین ٹی،سویا،پھلیاں ،بروکلی،پھول گوبھی اوربند گوبھی کااستعمال مفید ہے۔

10۔فیملی ہسٹری

زیادہ ترمحققین کاخیال ہے کہ کینسرکی ترقی میں موروثیت اہم کرداراداکرتی ہے۔اگرآپ کے والد یابھائی کوپروسٹیٹ کینسرتھاتوآپ میں بھی یہ یادوسری قسم کاکینسرلاحق ہونے کاخطرہ رہتاہے۔اگرآپ کے خاندان کے افراد اس مرض کاشکارہیں تو آپ کوہوشیاررہناچاہئے۔یاد رکھیں فیملی ہسٹری جینز یاوراثت اس مرض کے پھیلنے یاہونے میں اہم کردارادارکرتے ہیں۔


انگریزی آرٹیکل: حاجی طلحٰہ
اردو ترجمہ: سائرہ شاہد

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...