برج سنبلہ کی شخصیت کے راز

2,369

صرف اپنی ذات میں گم رہنے والے برج سنبلہ کے حامل لوگ اپنے جذبات کسی پر ظاہر نہیں کرتے ۔ نہایت سمجھدار خوش طبع اور شائستہ گفتگو کرتے ہیں ۔ لوگوں کے مزاج کو سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
سنبلہ افراد کی کچھ خاص باتیں ذیل میں درج کی جارہی ہیں۔

باریک بین:

کوئی بھی بات چاہے چھوٹی ہو یا بڑی سنبلہ افراد ان کا تفصیلی جائزہ لیے بغیر نہیں چھوڑتے ۔ ہر بات کی وضاحت طلب کرنا ان کے لیے نہایت ضروری ہوتی ہے۔

ذہین:

سنبلہ افراد نہایت ذہین ہوتے ہیں ۔ مختلف مضامین کے بارے میں جاننا ان کا پسندیدہ عمل ہوتا ہے اس طرح یہ ذہنی معلومات میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔

پریکٹیکل:

صرف خیالی دنیا میں رہنے کے بجائے حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ ہر چیز کو حقیقت کے روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔

تجزیہ نگار:

سنبلہ افراد کا ذہن بہترین تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ لوگ کسی بھی معاملے میں تصویر کے دونوں رخ دیکھتے ہیں اور مشکل سے مشکل مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں ۔

قابل اعتماد:

کوئی کام بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے آپ سنبلہ افراد کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ لوگ تمام ہدایات پر زیادہ اچھی طرح عمل کرسکتے ہیں یہ نہایت سمجھدار ہوتے ہیں صحیح فیصلے پر جذبات کو حاوی نہیں ہونے دیتے۔

منکسر المزاج:

سنبلہ افراد اپنے کام میں مہارت رکھنے اور مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود خود کو اونچا نہیں دکھانا چاہتے ایسے افراد بہت کم ہوتے ہیں جو اپنی کامیابیوں پر ڈینگیں مارتے ہیں۔

بال کی کھال نکالنے والے:

باوجود اسکے کہ کوئی بات ان کے ذہن میں واضح بھی ہوتی ہے پھر بھی وہ اس کی مزید وضاحت چاہتے ہیں اور اس معاملے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔

مشکل سے مطمئن ہونے والے:

سنبلہ افراد کسی بات کو جاننے کے لیے حد سے آگے بڑھ جاتے ہیں اور اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھتے جب تک معاملہ کی تہہ تک نہ پہنچ جائیں۔ ساتھ ہی ان کی پسند اور ناپسند تنازعہ کا باعث بن جاتی ہے۔

تنک مزاج:

سنبلہ افراد کو خوش یا متاثر کرنا نہایت مشکل کام ہے ان کی نظر میں معمولی خامی والی چیز بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

کھری بات کرنے والے:

سنبلہ افراد لگی لپٹی رکھنے کے بجائے ہر بات صاف صاف کہہ دیتے ہیں۔ ا ن کا یہ انداز اکثر اردگرد کے لوگوں پر غلط اثر ڈالتا ہے۔

روایت پسند:

سنبلہ افراد روایت پسند ہوتے ہیں اور جدید خیالات کو آسانی سے قبول نہیں کرتے۔

ہر چیز رد کردینے والے:

سنبلہ افراد کے بارے میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ معمولی کمی پر بھی یہ کسی بھی چیز کو رد کردیتے ہیں ۔ یہ معمولی نقص اور غلطی بھی قبول نہیں کرتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...