صاف اور خوبصورت دانت پائیں کم خرچ میں

14,294

چہرے اور جسمانی خوبصورتی کے ساتھ خوبصورت دانت بھی ایک اچھی شخصیت ہونے کے لیے ضروری ہیں۔ دانت پیلے ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ جیسے تمباکو نوشی چائے کوفی کا زیادہ استعمال کھانے کے بعد برش نہ کرنا وغیرہ۔

پہلے زمانے میں نہ تو برش تھا اور نہ ٹوتھ پیسٹ لیکن اس زمانے میں لوگ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے اپنے دانت صاف کیا کرتے تھے انکے نہ تو کوئی مضر صحت اثرات ہیں اور نہ ہی یہ مارکیٹ میں دستیاب مختلف ٹوتھ پيسٹ کی طرح مہنگے ہیں۔

1. کھانے کا سوڈا

ایک چمچ بیکنگ سوڈا میں تھوڑا پانی شامل کریں اس میں ایک چٹکی نمک ملا کے پیسٹ بنا لیں پیسٹ سے ایک سے دو منٹ تک دانت صاف کریں یہ عمل ہفتے میں دو سے تین بار دوہرائیں۔

2. اسٹرابیری

اسٹرابیری مزیدار اور صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی صفائی کا کام بھی کرتی ہیں اگر اسٹرابیری کو چبا کے کھایا جائے تو دانتوں کا پیلا پن ختم ہو جاتا ہے اور دانت صاف ہو جاتے ہیں۔

3. ناریل کا تیل

ایک چمچ ناریل کے تیل کو دانتوں پر لگائیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد دانت سادہ پانی سے صاف کر لیں. ناریل کے تیل کو ٹوتھ پیسٹ میں ملا کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

4. سیب کا سرکا

سگریٹ نوشی کی وجہ سے دانتوں پر پڑنے والی داغ دھبو کو آسانی سے ہٹانے کے لئے ایک ماہ تک سیب کے سرکے سے غرارے کریں بہت جلد نتائج سامنے آ جائینگے۔

5.کوئلے کا پاؤڈر

کوئلے کو پیس کے پاؤڈر بنا لیں اور ٹوتھ پیسٹ کی جگا اس پاؤڈر کو استعمال کریں آپکے دانت بلکل صاف ہو جائینگے۔

6.ہلدی

ہلدی میں تھوڑا نمک اور سرسوں کا تیل ملا کے پیسٹ بنا لیں اور صبح شام دن میں دو بار برش یہ انگلی کی مدد سے دانتوں اور مسوڑوں پر لگائیں اس سے آپکے دانت بھی صاف ہو جائینگے اور اگر آپکے دانت ہلتے ہیں تو وہ بھی روک جائینگے۔

7 . سبزیاں اور پھل

پھل اور سبزیاں صحت کے لئے نہایت فائدے مند ہیں. گاجر اور سیب کو چبا کے کھانے سے اس میں موجود نیچرل ایسڈ دانتوں کا پیلا پن ختم کر کے دانتوں کو چمکا دیتا ہے۔

مزید جانئے :لڑکیوں کو صحت کے لیے کونسے کھیل کھیلنے چاہیئے ؟


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...