آج کا دن کیسا رہے گا؟25مئی 2022

7

حمل (21مارچ تا 21اپریل)

آج حق بات کہنے میں دیر نہ کریں ۔ اپنی بات کہنے کا آپ کو آج ایک ہی موقع ملے گا جس کا آپ کو بھر پور استعمال کرنا ہے ۔ آپ کو خود پر مکمل اعتماد کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کیا ہے اور زندگی سے کیا چاہتے ہیں ۔

ثور(22اپریل تا20مئی)

اگر آپ کسی گتھی کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تو آج اس کا آخری سرا آپ کو مل جائے گا ۔ کسید وسرے کی کہی ہوئی کوئی عام سی بات آپ کے کام آسکتی ہے ۔ کسی کی مدد سے آپ اپنے بڑے مسئلے کا حل تلاش کر سکتے ہیں ۔

جوزا(21مئی تا21جون)

آج اپنے راز کو چھپانا آپ کے لئے ممکن نہیں ۔ لہٰذا اب نظریں بچانے کے بجائے حالات کو سنبھالنے کی کوشش کیجئے ۔ اپنے الفاظ کا انتخاب آپ کو سوچ سمجھ کے کرنا ہوگا ۔

 سرطان(22جون تا 23 جولائی)

ممکن ہے آپ کے لئے اپنی سماجی اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہو جائے ۔ اس کے لئے اپنے دوستوں سے مدد لینے میں کوئی حرج نہیں ۔ اس بارے میں زیادہ سوچنا چھور دیں کہ دوسروں کو آپ سے کیا امیدیں ہیں ۔

اسد(24جولائی تا23اگست)

محبت کی کوئی بھی شکل ہو سکتی ہے ، دوست، رشتے دار یا کوئی خاص۔ آج ایسی ہی کی کسی محبت سے آپ کا آمنا سامنا ہوگا ۔ ایسے موقع کو ہاتھ سے جانیں مت دیجئے گا اور محبت کا جواب محبت سے ہی دیجئے گا ۔

سنبلہ(24اگست تا23ستمبر)

آج کسی لڑائی جھگڑے میں پڑنےکی ضرورت نہیں ہے ۔ ایسی کسی صورتحال کے پیش آنے پر خود ہی اپنا راستہ بدل لیں ۔ یقین جانئے اپنے اس فیصلےپر آ پ خود کو بعد میںشاباشی دیں گے ۔

میزان(24ستمبر تا23اکتوبر)

کیا آپکی طرف کوئی دھیمے قدموں سے بڑھ رہا ہے ؟ اب وقت ہے کہ اس کی ہمت بڑھائی جائے ۔ رشتے کو ایک نیا موڑ دینے کے لئے یہ وقت بہترین ہے ۔اس رشتے سے آپ کی تمام امیدیں پوری ہو سکتی ہیں ۔

عقرب  (  24اکتوبر تا22نومبر)

آج الجھے معاملات کو سلجھانے کا وقت ہے ۔ کچھ وقت لگائیے اور اپنے مسائل پر سوچ بچار کیجئے ۔ آپ ضرور ایک مثبت حل تک پہنچ جائیں گے جو آپ اور آپ کے ارد گرد کے لوگوں کے لئے بہترین ہوگا ۔

قوس(23نومبر تا 22دسمبر)

ہوسکتا ہے کہ آج آپ کا لیا ہوا فیصلہ آپ کے دیگر فیصلوں کی طرح درست ہو۔ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے ۔ صبح خود کو ذہنی طور پر تیا ر کرنے کے لئے عام دنوں سے زیادہ وقت لیں ۔

جدی(23ـدسمبر تا 20جنوری)

آپ جو آج بہت سارے فیصلے لینے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو سب پر یکساں وقت اور قوت لگانے کی ضرورت ہے ۔ آپ کو خود اس بات کا اندازہ کرنا ہوگا کہ کیا چیز آپ کی زیادہ توجہ چاہتی ہے ۔

دلو (21جنوری تا19فروری)

آپ اپنے سچ بات کہنے کی ہمت محسوس کریں۔ آج آپ کو اظہار خیال کرنا کا موقع بھی ملے گا اور وقت بھی۔ اسے ضائع مت کیجئے۔ ایسے مواقع بار بار نہیں ملتے ۔ اپنی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے ۔

حوت(20فروری تا20مارچ)

کام کی جگہ پہ باتیں چھپانے یا ڈرنے کا کوئی ملب نہیں آپ کو کھل کو اپنی بات کا اظہار کرنا ہوگا۔ اگر آپ کسی سے اتفاق نہیں کرتے تو برملا کہہ دیجئے ۔ یہ آپ ہی کے حق میں بہتر ہے ۔

مزید جانئے : ستاروں کا حال (Horoscope)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...